نیدرلینڈکی ملکہ اور مالیاتی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایڈوکیٹ عزت مآب میکسما نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم مودی نے اس ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: "ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح ہندستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کےکایا پلٹ نے مالیاتی خدمات تک رسائی کو آسان اور سستا بنا دیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ہندستان دنیا بھر کے شراکت دار ممالک کے ساتھ اپنے اس تجربے کو شیئر کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا:
نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما سے ملاقات کر کے بے حد خوشی ہوئی، جو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایڈوکیٹ برائے مالیاتی صحت اور مالیاتی شمولیت کے لیے طویل عرصے سے عالمی سطح پر آواز اٹھا رہی ہیں۔
ہم نے اس سلسلے میں گفتگو کی کہ کس طرح ہندستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے کایاپلٹ نے مالیاتی خدمات کو زیادہ آسان اور سستا بنایا ہے، اور ساتھ ہی بڑے پیمانے پر لوگوں کو بااختیار بناتے ہوئے ان کی زندگیوں کو آسان کیا ہے۔
بھارت دنیا بھر کے شراکت دار ممالک کے ساتھ اپنے اس تجربے کو شیئرکرنے کے لیے ہمیشہ تیار اور پرعزم ہے۔"
@UNSGSA
Delighted to meet Her Majesty Queen Máxima of the Netherlands, who is also the UN Secretary General's Special Advocate for Financial Health and a long-standing global voice for financial inclusion.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 25, 2026
We discussed how India’s Digital Public Infrastructure led revolution is making… pic.twitter.com/xlbqHwHqBf


