وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم  تھی آن ٹونی ایبٹ سے ملاقات کی جو آسٹریلیا کے وزیراعظم کے ، بھارت کے لیے تجارت سے متعلق خصوصی ایلچی کی حیثیت سے 2 سے 6 اگست 2021 کے درمیان بھارت کے دورے پر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت – آسٹریلیا جامع حکمت عملی شراکت داری کے پورے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو طرفہ تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اور زیادہ اقتصادی تعاون سے دونوں ملکوں کو کووڈ – 19 عالمی وبا سے پیدا اقتصادی چیلنجوں سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور اس سے ایک مستحکم ، محفوظ اور خوشحال بھارت  - بحرالکاہل خطے کے مشترکہ ویژن کو حقیقت کی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم مودی نے حالیہ دنوں میں بھارت –آسٹریلیا تعلقات میں زبردست فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعظم موریسن اور سابق وزیراعظم ایبٹ کے اہم تعاون کو سراہا۔

وزیر اعظم نے ، موریسن کے ساتھ پچھلے سال اپنی ورچوئل سمٹ کو یاد کیا اور انہوں نے جب بھی جلد از جلد حالات اجازت دیں بھارت میں وزیراعظم موریسن کو مدعو کیا۔

وزیراعظم مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے درمیان 4 جون ، 2020 کو سمٹ منعقد ہوئی تھی جس کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات ایک جامع دفاعی شراکت داری کی سطح تک پہنچے جس کے تحت باہمی فائدے کے لیے اور زیادہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کا عزم کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ دوطرفہ جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دوبارہ کام کاج شروع کیا جائے۔ تھی آن ٹونی ایبٹ کا موجودہ دورہ اس مشترکہ خواہش کا عکاس ہے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Cabinet approves Rs 4,415 crore upgrade of 233 km NH-347B in Madhya Pradesh

Media Coverage

Cabinet approves Rs 4,415 crore upgrade of 233 km NH-347B in Madhya Pradesh
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
UK Foreign Secretary meets Prime Minister
June 04, 2026

UK Foreign Secretary Yvette Cooper today met Prime Minister Shri Narendra Modi.

The Prime Minister expressed his pleasure upon the meeting and appreciated the deepening of the India-UK partnership in recent times which has unlocked unprecedented growth opportunities for both countries.

The Prime Minister affirmed that the India-UK Vision 2035 will continue to guide the partnership and strengthen joint efforts for the global good.

The Prime Minister posted on X:

"Pleased to meet UK Foreign Secretary Yvette Cooper. Appreciated the deepening of the India-UK partnership in recent times that has unlocked unprecedented growth opportunities for both our countries.

India-UK Vision 2035 will continue to guide our partnership and strengthen our joint efforts for global good.@YvetteCooperMP"