نئی دہلی،05 جنوری ،2021 /وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےایک خود کفیل بھارت کی تعمیر معیاری مصنوعات اور انہیں عالمی سطح پر قبول کیے جانے کے بارے میں لنکڈ ان پر اپنے کچھ خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ان کے خیالات کا متن مندرجہ ذیل ہے:

’’کچھ دن پہلے ، میں ایک قومی کانفرنس سے خطاب کر رہا تھا۔

بھلے ہی اس پر بھرپور طریقے سے مذاکرات نہیں کیے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود یہ ایک اہم موضوع ہے۔

میرے خطاب کے دوران کچھ موضوعات میں سے ایک نے مجھے کافی متاثر کیا۔ وہ یہ تھا کہ کیسے میٹرولوجی یا پیمائش کا مطالعہ آتم نربھر بھارت اور ہمارے صنعت کاروں کی معاشی خوشحالی میں تعاون کر سکتا ہے۔

بھارت اور ہنر اور صلاحیت کا ایک بڑا مرکز ہے۔

ہماری اسٹارٹ اپس صنعت کی کامیابی سے ہمارے نوجوانوں کے کچھ نیا کرنے کے جذبے کا پتہ چلتا ہے۔

نئی مصنوعات اور خدمات آگے آرہی ہیں۔ مارکیٹ میں بھی گھریلو اور عالمی دونوں سطح پر وسیع امکانات موجود ہیں۔

دنیا آج سستی، دیرپا اور قابل استعمال مصنوعات کی تلاش میں ہے۔

خود کفیل بھارت کا دارومدار سائز اور معیارات کے دو اصولوں پر ہے۔

ہم مزید تعمیر چاہتے ہیں، اس کے ساتھ ہی ہم ایسی مصنوعات بنانا چاہتے ہی، جو اچھی کوالیٹی کے ہوں۔

بھارت محض یہ نہیں چاہتا کہ عالمی منڈیوں کو اپنی مصنوعات سے محض بھر دیا جائے۔

ہم چاہتے ہیں کہ بھارتیمصنوعات پوری دنیا کے لوگوں کا دل جیتے۔

جب ہم ’میک ان انڈیا‘ کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مقصد محض عالمی مانگ کو پورا کرنا نہیں ہوتا، بلکہ عالمی قبولیت کا حصول بھی ہوتا ہے۔

میں آپ سبھی سے اصرار کرتا ہوں کہ آپ کسی بھی چیز میں یا سروس میں زیرو ایفیکٹ ، زیرو ڈیفیکٹ کا خیال رکھیں۔

صنعت کاروں ، تجارتی نمائندگان ، نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ شعبے سے وابستہ پیشہ وروں کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران میں دیکھ سکتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں کافی زیادہ بیدار ہیں۔

آج ، دنیا ہماری منڈی ہے۔

بھارت کے عوام میں صلاحیت ہے۔

دنیا بھارت پر ایک قابل انحصار ملک کے طور پر بھروسہ کرتی ہے۔

ہمارے عوام کی صلاحیت اور ملک کے اعتبار کے ساتھ اعلیٰ درجے کی مصنوعات تک رسائی کافی وسیع ہوگی۔ یہ خود کفیل بھارت کی پالیسی کو صحیح معنوں میں ایک خراج عقیدت ہوگا – جو ایک ایسی طاقت ہے جس سے عالمی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔"

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s contribution to BRICS: Nari Shakti moves from promise to delivery

Media Coverage

India’s contribution to BRICS: Nari Shakti moves from promise to delivery
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the President of Iran
June 30, 2026
President Pezeshkian briefs PM on the recent developments in West Asia.
PM welcomes the understanding reached and reiterates the need for continued efforts for lasting peace and stability.

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the President of the Islamic Republic of Iran, H.E. Dr. Masoud Pezeshkian.

President Pezeshkian briefed the Prime Minister on the recent developments in West Asia and the way forward.

Prime Minister welcomed the understanding reached, and reiterated India’s consistent position that all issues must be resolved through dialogue and diplomacy.

Prime Minister reiterated the need for continued efforts to ensure lasting peace and stability in the region, and for safeguarding freedom of navigation and commerce.