جناب مودی نے خصوصی مہم 4.0 کی ستائش کی جس نے سرکاری خزانے میں 2364 کروڑ روپئے کے اضافے سمیت اہم نتائج حاصل کیے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج خصوی مہم 4.0 کی ستائش کی جو بھارت کی اپنی نوعیت کے لحاظ سے اولین مہم ہے، جس نے کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگاکر سرکاری خزانے میں 2364 کروڑ روپئے (سال 2021 سے) کے اضافے سمیت اہم نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، جس سے صفائی ستھرائی اور اقتصادی تدبر دونوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

ایکس پر مرکزی وزیر جناب جتیندر سنگھ کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے لکھا:

’’قابل ستائش!

مؤثر انتظام کاری اور فعال اقدامات پر توجہ مرکوز کرکے، اس کوشش کے زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح اجتماعی کوششوں سے ہمہ گیر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، جس سے صفائی ستھرائی اور اقتصادی تدبر دونوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Domestic air passenger traffic to rise by 3-6 pc in this fiscal: ICRA

Media Coverage

Domestic air passenger traffic to rise by 3-6 pc in this fiscal: ICRA
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24 جولائی 2026
July 24, 2026

Aatmanirbhar in Action — Space, Missiles, EVs & Livelihoods Under PM Modi’s Watch