وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج ریلوے کی وزارت کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے ، جن کی کل لاگت   تقریباً 2781   کروڑ  روپے   ہے ۔ ان منصوبوں میں شامل ہیں:

  1. دیو بھومی دواریکا (اوکھا) - کنالوس ڈبلنگ- 141 کلومیٹر
  2. بدلاپور-  کرجت   ، تیسری اور چوتھی لائن- 32  کلو میٹر

ریل لائن کی بڑھتی ہوئی صلاحیت  ، نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ کرے گی ، جس کے نتیجے میں  بھارتی ریلوے کے لیے آپریشنل کارکردگی اور خدمات میں  اعتماد سازی پیدا ہو گی اور بہتری آئے گی ۔  ان  مجوزہ ملٹی ٹریکنگ  اقدامات سے آمد و رفت کو ہموار کرنے اور بھیڑ  بھاڑ  کو کم کرنے  میں مدد ملے گی ۔ یہ پروجیکٹ  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  جی کے نئے  بھارت کے  نظریے کے مطابق ہیں   ، جو علاقے میں جامع ترقی کے ذریعے خطے کے لوگوں کو  ’’ آتم نربھر ‘‘  بنائے گا  ، جس سے ان کے روزگار/خود روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا ۔

ان پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان پر کی گئی ہے  ، جس میں مربوط منصوبہ بندی اور  متعلقہ فریقوں کی مشاورت کے ذریعے ملٹی ماڈل کنکٹیویٹی اور لاجسٹک کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے ۔ یہ  منصوبے لوگوں ، اشیاء  اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے ہموار رابطہ فراہم کریں گے ۔

مہاراشٹر اور گجرات ریاستوں کے 4 اضلاع کا احاطہ کرنے والے ان دو پروجیکٹوں سے  بھارتی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً  224 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا ۔

منظور شدہ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ  ، تقریبا ً   585 گاؤں ، جن کی آبادی تقریبا 32 لاکھ ہے ، میں رابطے کو بڑھائے گا  ۔

کنالوس سے اوکھا (دیو بھومی دواریکا) تک دوگنا کرنے کی منظوری سے دوارکادھیش مندر تک بہتر رابطہ فراہم ہوگا  ، جس سے اہم  تیرتھ استھان تک رسائی میں آسانی ہوگی اور سوراشٹر خطے کی ہمہ جہت ترقی ہوگی ۔

بدلاپور- کرجت   سیکشن ممبئی کے مضافاتی کاریڈور کا حصہ ہے ۔ تیسری اور چوتھی لائن پروجیکٹ ممبئی کے مضافاتی علاقے میں رابطے کو بہتر بنائے گی اور جنوبی  ہند کو رابطہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کے مستقبل  کی ضروریات  کی تکمیل  کی راہ ہموار کرے گی ۔

یہ کوئلہ ، نمک ، کنٹینر ، سیمنٹ ، پی او ایل وغیرہ جیسی اشیاء کی نقل و حمل کے لیے ایک ضروری راستہ ہے ۔ صلاحیت میں اضافے کے کاموں کے نتیجے میں 18 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن فی سال) کی اضافی مال برداری ہوگی   ۔  ریلوے  کے موافق ماحول اور توانائی سے موثر نقل و حمل کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے بہتر آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے اور ملک کی لاجسٹک لاگت کو کم کرنے ، تیل کی درآمد کو کم کرنے (3 کروڑ لیٹر) اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے (16 کروڑ کلوگرام) دونوں میں مدد ملے گی  ، جو  64  ( چونسٹھ  )  لاکھ درخت لگانے کے برابر ہے ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘All set for BRICS 2026!': PM Modi shares video of preparations at venue ahead of mega Summit

Media Coverage

‘All set for BRICS 2026!': PM Modi shares video of preparations at venue ahead of mega Summit
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses grief over loss of lives in mishap in Nanded
September 11, 2026
Prime Minister announces ex-gratia from PMNRF

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed grief over the loss of lives due to a mishap in Nanded, Maharashtra.

The Prime Minister conveyed his thoughts to the bereaved families in this hour of grief and prayed for the speedy recovery of the injured.

Shri Modi announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister’s National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000.

In a post on X, the Prime Minister’s Office said;

“Saddened by the loss of lives due to a mishap in Nanded, Maharashtra. My thoughts are with the bereaved families in this hour of grief. Praying for the speedy recovery of the injured.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi”