ایک سو اضلاع میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تیز رفتار ترقی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج چھ سال کی مدت کے لیے ’ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا‘کو منظوری دی ۔ اس کا آغاز 26-2025سے ہوگا ، جس میں 100 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا ۔  پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا نیتی آیوگ کے توقعاتی اضلاع پروگرام سے تحریک یافتہ اور اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے، جوخاص طور پر زراعت اور  اِس سےمتعلقہ شعبوں پر مرکوز ہے۔

اس اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ، فصلوں کے تنوع اور پائیدار زرعی طور طریقوں کو اپنانے کے عمل میں اضافہ کرنا ، پنچایت اور بلاک کی سطح پر فصل کے بعد کے ذخیرے کو بڑھانا ، آبپاشی کی سہولتوں کو بہتر بنانا اور طویل مدتی و قلیل مدتی قرض کی دستیابی کو آسان بنانا ہے ۔  یہ ’پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا‘ کے تحت 100 اضلاع کو ترقی دینے کے لیے 26-2025 کے بجٹ اعلان کے مطابق ہے ۔  اس اسکیم کو 11 محکموں میں 36 موجودہ اسکیموں ، دیگر ریاستی اسکیموں اور نجی شعبے کے ساتھ مقامی شراکت داری کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔

100 اضلاع کی تین اہم اشاریوں یعنی کم پیداواریت، کم کاشتکاری اور کم قرض کی فراہمی کی بنیاد پر نشاندہی کی جائے گی۔ ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اضلاع کی تعداد نیٹ کراپڈ ایریا اور آپریشنل ہولڈنگز کے حصے کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔ تاہم ہر ریاست سے کم از کم ایک ضلع کو منتخب کیا جائے گا۔

اسکیم کی موثر منصوبہ بندی ، نفاذ اور نگرانی کے لیے ضلعی ، ریاستی اور قومی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ ’ڈسٹرکٹ دھن دھانیہ سمیتی‘ کے ذریعے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر اینڈ الائیڈ ایکٹیویٹیز پلان کو حتمی شکل دی جائے گی ، جس میں ترقی پسند کسان بھی ممبر ہوں گے ۔ ضلع منصوبوں کو فصلوں کے تنوع ، پانی اور مٹی کی صحت کے تحفظ ، زراعت اور متعلقہ شعبوں میں خود کفالت کے ساتھ ساتھ قدرتی اور نامیاتی کاشتکاری کی توسیع کے قومی اہداف سے ہم آہنگ کیا جائے گا ۔ ہر دھن دھانیہ ضلع میں اسکیم کی پیش رفت کی ماہانہ بنیاد پر ڈیش بورڈ کے ذریعے 117 کلیدی کارکردگی کے اشاریے پر نگرانی کی جائے گی ۔ نیتی، ضلع کے منصوبوں کا جائزہ لے کر رہنمائی بھی کرے گی ۔ اس کے علاوہ ہر ضلع کے لیے مقرر کردہ مرکزی نوڈل افسران بھی باقاعدگی سے اسکیم کا جائزہ لیں گے ۔

جیسے جیسے ان 100 اضلاع میں ہدف شدہ نتائج میں بہتری آئے گی ، ملک کے لیے کارکردگی کے اہم اشاریوں کے مقابلے میں مجموعی اوسط میں اضافہ ہوگا ۔  اس اسکیم کے نتیجے میں اعلیٰ پیداواریت ، زراعت اور اس سے وابستہ شعبے میں ویلیو ایڈیشن ہوگا، مقامی سطح پر ذریعہ معاش پیدا ہوگا اور اس طرح گھریلو پیداوار میں اضافہ ہوگا اور خود کفالت (آتم نربھر بھارت) حاصل ہوگی ۔  جیسے جیسے ان 100 اضلاع کے اشاریے بہتر ہوتے جائیں گے ، قومی اشاریے خود بخود اوپر کی طرف بڑھنے لگیں گے ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Since 2019, a total of 1,106 left wing extremists have been 'neutralised': MHA

Media Coverage

Since 2019, a total of 1,106 left wing extremists have been 'neutralised': MHA
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Welcomes Release of Commemorative Stamp Honouring Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II
December 14, 2025

Prime Minister Shri Narendra Modi expressed delight at the release of a commemorative postal stamp in honour of Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II (Suvaran Maran) by the Vice President of India, Thiru C.P. Radhakrishnan today.

Shri Modi noted that Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II was a formidable administrator endowed with remarkable vision, foresight and strategic brilliance. He highlighted the Emperor’s unwavering commitment to justice and his distinguished role as a great patron of Tamil culture.

The Prime Minister called upon the nation—especially the youth—to learn more about the extraordinary life and legacy of the revered Emperor, whose contributions continue to inspire generations.

In separate posts on X, Shri Modi stated:

“Glad that the Vice President, Thiru CP Radhakrishnan Ji, released a stamp in honour of Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II (Suvaran Maran). He was a formidable administrator blessed with remarkable vision, foresight and strategic brilliance. He was known for his commitment to justice. He was a great patron of Tamil culture as well. I call upon more youngsters to read about his extraordinary life.

@VPIndia

@CPR_VP”

“பேரரசர் இரண்டாம் பெரும்பிடுகு முத்தரையரை (சுவரன் மாறன்) கௌரவிக்கும் வகையில் சிறப்பு அஞ்சல் தலையைக் குடியரசு துணைத்தலைவர் திரு சி.பி. ராதாகிருஷ்ணன் அவர்கள் வெளியிட்டது மகிழ்ச்சி அளிக்கிறது. ஆற்றல்மிக்க நிர்வாகியான அவருக்குப் போற்றத்தக்க தொலைநோக்குப் பார்வையும், முன்னுணரும் திறனும், போர்த்தந்திர ஞானமும் இருந்தன. நீதியை நிலைநாட்டுவதில் அவர் உறுதியுடன் செயல்பட்டவர். அதேபோல் தமிழ் கலாச்சாரத்திற்கும் அவர் ஒரு மகத்தான பாதுகாவலராக இருந்தார். அவரது அசாதாரண வாழ்க்கையைப் பற்றி அதிகமான இளைஞர்கள் படிக்க வேண்டும் என்று நான் கேட்டுக்கொள்கிறேன்.

@VPIndia

@CPR_VP”