48.66 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 66.55 لاکھ پنشن یافتگان کو 2 فیصد کا فائدہ یعنی سرکاری خزانے پر سالانہ 6614.04 کروڑ روپے کا بوجھ

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی بھتے (ڈی اے) کی اضافی قسط جاری کرنے اور پنشن یافتگان کو 01.01.2025 سے مہنگائی راحت (ڈی آر) جاری کرنے کی منظوری دی جو کہ بنیادی تنخواہ/پنشن کے 53فیصد کی موجودہ شرح سے 2فیصد  کے اضافے کی نمائندگی کرتی ہے، تاکہ مہنگائی کی بھرپائی کی جا سکے۔

مہنگائی بھتے اور مہنگائی راحت دونوں میں اضافے کی وجہ سے خزانے پر مشترکہ اثر 6614.04 کروڑ روپے سالانہ کا ہوگا۔ اس سے تقریباً 48.66 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 66.55 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے، جو ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
The entrepreneurs building a self-reliant India

Media Coverage

The entrepreneurs building a self-reliant India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 جولائی 2026
July 21, 2026

Self-Reliance Is No Longer a Slogan — It’s Happening Across Engines, UPI, Vaccines & FDI Under the Leadership of PM Modi