منظور شدہ پروجیکٹ مختصر ترین ریل روٹ کے ذریعے تجارتی مراکز ممبئی اور اندور کو جوڑنے کے علاوہ مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے ریل کنیکٹی ویٹی سے محروم علاقوں کو بھی جوڑے گا ، یہ مختصر ترین ریل روٹ مہاراشٹر کے 2 اضلاع اور مدھیہ پردیش کے 4 اضلاع سے گزرے گا
پروجیکٹ کی کل لاگت 18,036 کروڑ روپے ہے اور یہ 29-2028تک مکمل ہو جائے گا
یہ پروجیکٹ تعمیر کے دوران تقریباً 102 لاکھ افرادی دنوں کے لیے براہ راست روزگار بھی پیدا کرے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے ریلوے کی وزارت کے تحت نئے ریلوے لائن پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے جس کی کل لاگت(تقریباً)  18,036 کروڑ روپے ہے۔ اندور اور منماڈ کے درمیان مجوزہ نئی لائن براہ راست  ریل رابطہ فراہم کرے گی اور مسافروں آمدورفت  کو بہتر بنائے گی۔ اس کے علاوہ یہ نئی لائن  ہندوستانی ریلویز کے لیے بہتر کارکردگی اور خدمات کی بھروسے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نئے  بھارت کے نظریہ کے عین  مطابق ہے۔یہ پروجیکٹ علاقے کے لوگوں کو اس خطےمیں جامع ترقی کے ذریعہ "آتم نربھر" (خود کفیل) بنائے گا جس سے ان کے لئے  روزگار/خود روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

یہ پروجیکٹ ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی کے لیے پی ایم-گتی شکتی قومی  ماسٹر پلان کا نتیجہ ہے جو مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہوا ہے اور لوگوں ،سازو سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے آسان کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔

یہ پروجیکٹ 2 ریاستوں یعنی مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے 6 اضلاع کا احاطہ کرتا ہے۔یہ پروجیکٹ ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 309 کلومیٹر کا اضافہ کرے گا۔

اس پروجیکٹ کے تحت 30 نئے اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے، جس سے امنگوں والے ضلع بروانی کی  کنیکٹیویٹی میں اضافہ ہوگا۔نئی  لائن پروجیکٹ تقریباً 1000 گاؤں اور تقریباً 30 لاکھ آبادی  کو ریل  رابطہ فراہم کرے گا۔

یہ پروجیکٹ وسطی ہندوستان کے ساتھ ملک کے مغربی/جنوب-مغربی حصے کے درمیان مختصر راستہ فراہم کرکے خطے میں سیاحت کو فروغ دے گا۔ اس سے اجین – اندور خطے کے مختلف سیاحتی/مذہبی مقامات بشمول سری مہاکلیشور جیوترلنگا مندر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

پروجیکٹ جواہر لعل نہرو پورٹ ٹرسٹ (جے این پی اے) کے گیٹ وے پورٹ اور دیگر ریاستی بندرگاہوں سے پتھم پور آٹو کلسٹر (90 بڑے یونٹس اور 700 چھوٹی اور درمیانی صنعتوں) کو براہ راست ریل رابطہ فراہم کرے گا۔ یہ پروجیکٹ مدھیہ پردیش کے موٹے اناج پیدا کرنے والے اضلاع اور مہاراشٹر کے پیاز پیدا کرنے والے اضلاع کو بھی براہ راست رابطہ فراہم کرے گا جو ملک کے شمالی اور جنوبی حصوں میں پیاز کی تقسیم میں مزید سہولت فراہم کرےگا۔

یہ زرعی مصنوعات، کھاد، کنٹینرز، لوہے، سٹیل، سیمنٹ، پی او ایل وغیرہ جیسی اشیاء کی نقل و حمل کے لیے ایک ضروری راستہ ہے۔ ریلویزکی صلاحیت میں اضافے کے نتیجے میں تقریباً 26 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن سالانہ) کی اضافی مال برداری ہوگی۔  ریلوے کے ماحول دوست اور توانائی کے موثر آمدورفت وسائل کی وجہ سے آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے اور ملک کی رسد کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی، تیل کی درآمد (18 کروڑ لیٹر)کم ہوگی اور کاربن کے اخراج (138 کروڑ کلوگرام) کو کم کرنےمیں مدد ملے گی جو کہ 5.5 کروڑ پودے لگانے کے برابر ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Startup India recognises 2.07 lakh ventures, 21.9 lakh jobs created

Media Coverage

Startup India recognises 2.07 lakh ventures, 21.9 lakh jobs created
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister inaugurates the first Emergency Landing Facility (ELF) of the northeast in Dibrugarh, Assam
February 14, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi inaugurated the first Emergency Landing Facility (ELF) of the northeast in Dibrugarh, Assam. Shri Modi stated that it is a matter of immense pride that the Northeast gets an Emergency Landing Facility, and is of great importance from a strategic point of view and during times of natural disasters.

The Prime Minister posted on X:

"It is a matter of immense pride that the Northeast gets an Emergency Landing Facility. From a strategic point of view and during times of natural disasters, this facility is of great importance."

"উত্তৰ-পূৰ্বাঞ্চলে ইমাৰ্জেঞ্চি লেণ্ডিং ফেচিলিটি লাভ কৰাটো অপৰিসীম গৌৰৱৰ বিষয়। কৌশলগত দৃষ্টিকোণৰ পৰা আৰু প্ৰাকৃতিক দুৰ্যোগৰ সময়ত এই সুবিধাৰ গুৰুত্ব অতিশয় বেছি।"