وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بائیو ایندھن سے متعلق قومی پالیسی -2018 میں ترامیم کو منظوری دے دی ہے۔

‘‘بائیو ایندھن سے متعلق قومی پالیسی – 2018’’ کو وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس نے 4اپریل 2018 کو بائیو ایندھن سے متعلق قومی پالیسی کی جگہ مشتہر کیا تھا، جسے 2009 میں وزارت نئی اور قابل تجدید توانائی کے ذریعے نافذ کیا گیا تھا۔

بائیوایندھن  کے شعبے میں رونما ہونے والی ترقیات کی وجہ سے بائیو ایندھن پیداوار میں اضافے کی غرض سے قومی بائیوایندھن تال میل کمیٹی  (این بی سی سی ) کی میٹنگوں میں لیے گئے  مختلف النوع فیصلوں ، قائمہ کمیٹی کی سفارشات اوریکم اپریل ،2023سے ملک بھرمیں ایتھنول آمیزپیٹرول جس میں 20فیصد تک ایتھنول کی آمیزش ہوگی ، کے چلن کو فروغ دینے کے فیصلے کی وجہ سے حیاتیاتی ایندھن سے متعلق  قومی پالیسی میں ترامیم کی جاتی ہیں ۔ حیاتیاتی ایندھن سے متعلق قومی پالیسی کے سلسلے میں درج ذیل اہم ترامیم کو منظوری دی گئی ہے:

1-      بایو ایندھن کی پیداوار کے لیے مزید فیڈ اسٹاک کی اجازت دینا

2-      2030سے   2025-26 ای ایس وائی  تک پیٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ کے 20فیصد ایتھنول کی ملاوٹ کے ہدف کو آگے بڑھانا۔

3-      میک ان انڈیا پروگرام کے تحت، خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ )/ ایکسپورٹ اورینٹڈ یونٹس (ای اویوز) میں واقع اکائیوں کے ذریعے ملک میں بایو ایندھن کی پیداوار کو فروغ دینا۔

4-      این بی سی سی میں نئے اراکین کو شامل کرنا۔

5-      مخصوص معاملات میں بائیو فیول کی برآمد کی اجازت دینا، اور

6-      قومی حیاتیاتی ایندھن تال میل کمیٹی کے اجلاسوں کے دوران کیے گئے فیصلوں کے مطابق پالیسی میں کچھ فقروں کو حذف کرنا/ترمیم کرنا۔

یہ تجویز دیسی ٹیکنالوجیز کی ترقی کو بھی راغب کرے گی اور ان کو فروغ دے گی جو میک ان انڈیا ڈرائیو کی راہ ہموار کرے گی اور اس طرح مزید روزگار پیدا کرے گی۔

        بائیو ایندھن سے متعلق موجودہ قومی پالیسی سال 2018 کے دوران سامنے آئی۔ یہ ترمیمی تجویز میک ان انڈیا ڈرائیو کے لیے راہ ہموار کرے گی، جس کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ بایو ایندھن کی پیداوار کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں کمی آئے گی۔ چونکہ بائیو فیول کی تیاری کے لیے بہت سے مزید فیڈ اسٹاکس کی اجازت دی جارہی ہے، اس سے آتم نربھر بھارت کو فروغ ملے گا اور 2047 تک ہندوستان کے ‘توانائی آزاد’ بننے کے وزیر اعظم کے وژن کو تقویت ملے گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From CM To PM: The 25-Year Bond Between Narendra Modi And Vladimir Putin

Media Coverage

From CM To PM: The 25-Year Bond Between Narendra Modi And Vladimir Putin
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi’s remarks during the joint press meet with Russian President Vladimir Putin
December 05, 2025

PM Modi addressed the joint press meet with President Putin, highlighting the strong and time-tested India-Russia partnership. He said the relationship has remained steady like the Pole Star through global challenges. PM Modi announced new steps to boost economic cooperation, connectivity, energy security, cultural ties and people-to-people linkages. He reaffirmed India’s commitment to peace in Ukraine and emphasised the need for global unity in the fight against terrorism.