وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج دلّی میں نیلسن منڈیلا مارگ ، وسنت کنج کے ساتھ دوارکا ایکسپریس وے (این ایچ 248 بی بی) کو جوڑنے والی این ایچ-148 اے ای کے لیے 6 لین روڈ ٹنل کی تعمیر کو منظوری دی ہے  ، جس کی کل پروجیکٹ لمبائی 8.1 کلومیٹر ہے اور جس پر این ایچ (او) اسکیم کے تحت ہائبرڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر تعمیر میں  6969.67 کروڑ روپے کی کل سرمایہ جاتی لاگت آئے گی ۔

یہ منصوبہ مغربی دلّی اور جنوبی دلّی کے درمیان تیز رفتار رابطہ فراہم کرے گا اور یو ای آر-2/دوارکا ایکسپریس وے کو جنوبی دلّی کے وسنت کنج سے جوڑے گا۔ اس سے گڑگاؤں، دوارکا، آئی جی آئی ہوائی اڈہ اور مغربی دلّی سے جنوبی دلّی جانے والے ٹریفک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ زیرِ زمین دوہری ٹیوب والی سرنگ سطحی رکاوٹ کو کم سے کم رکھے گی، جس سے جنوبی  رج فاریسٹ (سرنگ کا 1.98 کلومیٹر حصہ رج کے نیچے سے گزرے گا) ، محفوظ رہے گا ۔ این ایچ اے آئی نے  ایمس اور مہی پال پور کے درمیان ایک ایلیویٹڈ کاریڈور بھی تجویز  کی ہے۔ یہ رابطہ سرنگ کو باراپولہ ایلیویٹڈ روڈ سے جوڑے گا، جس کے ذریعے مغربی دلّی اور جنوبی دلّی کا مشرقی دلّی، غازی آباد اور نوئیڈا سے رابطہ قائم ہوگا۔

مجوزہ سرنگ  ، رنگ پوری (جنوبی دلّی) رج سے گزرے گی اور اسے دوہری - ٹیوب والی سرنگ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی تعمیر ٹنل بورنگ مشین ( ٹی بی ایم ) کے ذریعے کی جائے گی۔ یہ شیو مورتی انٹرچینج سے شروع ہوگی اور نیلسن منڈیلا مارگ اور مہی پال پور-چھترپور روڈ کے چوراہے سے پہلے اختتام پذیر ہوگی۔

اس چوراہے پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے نیلسن منڈیلا مارگ کے ساتھ 1.8 کلومیٹر طویل ایک ایلیویٹڈ روڈ بھی تجویز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، چھترپور سے مہی پال پور کی جانب موجودہ فلائی اوور کے ساتھ ایک اضافی فلائی اوور بھی تجویز کیا گیا ہے۔ چھترپور کی جانب مڑنے والی ٹریفک کی سہولت کے لیے ایک ایلیویٹڈ یو ٹرن بھی تجویز کیا گیا ہے۔

مین کیریج وے کی لمبائی 6.3 کلومیٹر ہے۔ مجوزہ فلائی اوور اور مہی پال پور-چھترپور روڈ کے ساتھ ایلیویٹڈ یو ٹرن کو شامل کرتے ہوئے منصوبے کی مجموعی لمبائی 8.100 کلومیٹر ہوگی، جس میں 3.140 کلومیٹر سرنگ، 0.980 کلومیٹر سرنگ اپروچ ریمپ، 0.554 کلومیٹر آر ای وال کے ساتھ اپروچ، 2.556 کلومیٹر ایلیویٹڈ حصہ اور 0.870 کلومیٹر سطحی سڑک ( ایٹ – گریڈ روڈ ) شامل ہے۔

اندازہ ہے کہ قومی شاہراہ کے ہر لین-کلومیٹر کی تعمیر سے اوسطاً 264 افرادی قوت  کا براہِ راست روزگار اور اوسطاً 55  افراد قوت کا  بالواسطہ روزگار پیدا ہوتا ہے۔ اس طرح اس منصوبے سے تقریباً 7.54 لاکھ  افراد ی قوت براہِ راست اور 9.80 لاکھ افرادی قوت  بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ مجوزہ تیز رفتار راہداری کے اطراف اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث یہ منصوبہ مزید روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

 

شیو مورتی انٹرچینج/دوارکا ایکسپریس وے اور نیلسن منڈیلا مارگ/وسنت کنج کے درمیان مجوزہ سرنگ کے منصوبے کے روٹ کا نقشہ

CCEApic10107202648HV.jpg

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Give mothers, sisters their due rights’: PM Modi pushes for women's reservation from the ramparts of Red Fort

Media Coverage

‘Give mothers, sisters their due rights’: PM Modi pushes for women's reservation from the ramparts of Red Fort
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،16 اگست 2026
August 16, 2026

Aatmanirbhar Ambitions Meet Global Alliances: The Modi Doctrine in Action