وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بہار ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں بھاگلپور-دمکا-رام پورہاٹ سنگل ریلوے لائن سیکشن (177 کلومیٹر) کو دولین کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کی کل لاگت تقریبا Rs.3,169 کروڑ روپے ہے ۔

لائن کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اورآمدورفت کو بہتر بنائے گی ، جس سے ہندوستانی ریلوےکی کارکردگی اور خدمات کی معتبریت میں اضافہ ہوگا ۔  ملٹی ٹریکنگ تجویز آپریشن کو آسان بنائے گی اور بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گی ، جس سے ہندوستانی ریلوے کے مصروف ترین حصوں پر انتہائی مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی فراہم ہوگی ۔  یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نئے ہندوستان کے وژن کے مطابق ہیں جو علاقے میں جامع ترقی کے ذریعے خطے کے لوگوں کو "آتم نربھر" بنائے گا جس سے ان کے روزگار/خود روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا ۔

ان پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت کی گئی ہے جس میں مربوط منصوبہ بندی اور متعلقہ فریقوں کی مشاورت کے ذریعے ملٹی ماڈل کنیکٹوٹی اور لاجسٹک کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے ۔  یہ پروجیکٹ لوگوں ، اشیا اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے ہموار رابطہ فراہم کریں گے ۔

یہ پروجیکٹ تین ریاستوں یعنی بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے پانچ اضلاع کا احاطہ کرتا ہےاور یہ ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 177 کلومیٹر کا اضافہ کرے گا۔

پروجیکٹ سیکشن اہم مقامات جیسے دیوگھر (بابا بیدیا ناتھ دھام) تاراپیٹھ (شکتی پیٹھ) وغیرہ کو ریل رابطہ بھی فراہم کرتا ہے، جس سے ملک بھر سے عقیدتمند اور سیا ح راغب ہوں گے۔

ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹس سے تقریباً 441 دیہات اور تقریباً 28.72 لاکھ آبادی کے ساتھ ساتھ تین امنگوں والے اضلاع (بانکا، گوڈڈا اور دمکا) کے لیے کنیکٹویٹی میں بہتری آئے گی۔

یہ کوئلہ ، سیمنٹ ، کھاد ، اینٹوں اور پتھروں وغیرہ جیسی اشیاء کی نقل و حمل کے لیے ایک ضروری راستہ ہے ۔  صلاحیت بڑھانے کے کاموں کے نتیجے میں 15 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن فی سال) کی اضافی مال برداری ہوگی  ریلوے ماحول کے لیے ساز گار اور توانائی سے موثر نقل و حمل کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے اور ملک کی لاجسٹک لاگت کو کم کرنے ، تیل کی درآمد کو کم کرنے (5 کروڑ لیٹر) اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے (24 کروڑ کلوگرام) دونوں میں مدد ملے گی جو ایک کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے ۔

 

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
GST cuts ignite car sales boom! Automakers plan to ramp up output by 40%; aim to boost supply, cut wait times

Media Coverage

GST cuts ignite car sales boom! Automakers plan to ramp up output by 40%; aim to boost supply, cut wait times
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 نومبر 2025
November 14, 2025

From Eradicating TB to Leading Green Hydrogen, UPI to Tribal Pride – This is PM Modi’s Unstoppable India