آسٹریلیاکی امورخارجہ  وخواتین کی وزیرعزت مآب مارس پائنے  اور وزیردفاع عزت مآب پیٹر ڈٹن نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے وزارتی سطح کے  دوجمع دو مذاکرات کے  اختتام کے فورا بعد آج وزیراعظم جناب نریندرمودی سے  خیرسگالی کے طورپر ملاقات کی ۔

وزیراعظم نے  دوجمع دو مذاکرات کے دوران کارآمد بات چیت کے لیے  آسٹریلیاکی  سرکردہ شخصیات  کی تعریف کرتے ہوئے  کہاکہ یہ دونوں ملکوں کے  اسٹریٹجک  اعتبار سے ہم خیال ہونے کا غماز ہے ۔

میٹنگ کے دوران کئی امورپر تبادلہ خیال ہوا ، جس میں دوطرفہ اسٹریٹجک  اور اقتصادی تعاون  میں توسیع کے امکانات ، بھارت بحرالکاہل خطہ کے تئیں دونوں ملکوں کا یکساں نقطہ نظر  اور دونوں فریقوں کے درمیان  انسانی پل کی شکل میں آسٹریلیا میں بھارتی برادری کی بڑھتی ہوئی اہمیت  شامل ہیں ۔

وزیراعظم نے پچھلے سال دونوں ملکوں کےدرمیان قائم  وسیع اسٹریٹجک شراکت داری کوتیزی سے  آگے بڑھانے  میں وزیراعظم جناب اسکاٹ موریسن  کے  رول کو سراہا۔انھوں نے وزیراعظم موریسن کو اپنی سہولت کے مطابق  جلد ازجلد بھارت کے دورے پر آنے کے لیے  مدعو کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Shortcuts will cut you short’: PM Modi’s message for youngsters at former President Kovind’s autobiography launch

Media Coverage

‘Shortcuts will cut you short’: PM Modi’s message for youngsters at former President Kovind’s autobiography launch
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 اگست 2026
August 13, 2026

Aatmanirbhar in Motion: Solar Homes, Made-in-India Containers, Record Exports & a Rising Global Footprint Under the Leadership of PM Modi