وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج تین  اہم اسکیموں کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی، جنہیں سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے ’وگیان دھارا‘ نامی ایک متحدہ  مرکزی سیکٹر اسکیم میں ضم کردیا گیا ہے۔

اسکیم کے تین وسیع اجزاء ہیں:

  1. سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) سے متعلق  ادارہ جاتی اور انسانی صلاحیت سازی،
  2. تحقیق اور ترقی اور
  • iii. جدت، ٹیکنالوجی کی ترقی اور تعیناتی

22-2021 سے 26-2025 تک 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے دوران متحدہ اسکیم ‘وگیان دھارا’ کے نفاذ کے لیے مجوزہ تخمینہ 10,579.84 کروڑ روپے ہے۔

تینوں اسکیموں کو ایک اسکیم میں ضم کرنے سے فنڈ کے استعمال کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور ذیلی اسکیموں/پروگراموں کے درمیان ہم آہنگی قائم ہوگی۔

'وگیان دھارا' اسکیم کا بنیادی مقصد ملک میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے سائنس و ٹکنالوجی کی صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ تحقیق، اختراع اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کے نفاذ سے تعلیمی اداروں میں اچھی طرح سے آر اینڈ ڈی لیب کو فروغ دے کر ملک کے سائنس و ٹکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت ملے گی۔

یہ اسکیم بین الاقوامی اہم سہولیات تک رسائی کے ساتھ بنیادی تحقیق، پائیدار توانائی، پانی وغیرہ میں تحقیق اور بین الاقوامی دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کے ذریعہ باہمی تحقیق جیسے شعبوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ سائنس اور ٹکنالوجی کے منظر نامے کو مضبوط بنانے اور کل وقتی مساوی (ایف ٹی ای) محققین کی تعداد کو بہتر بنانے کے لیے ملک کےآر اینڈ ڈی کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے انسانی وسائل کے اہم مرکز کی تعمیر میں بھی تعاون کرے گی ۔ اس کے ذریعہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع (ایس ٹی آئی) میں صنفی برابری لانے کے حتمی مقصد کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لیے توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس اسکیم سے اسکول کی سطح سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک، اور ہدفی مداخلتوں کے ذریعہ صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے تمام سطحوں پر اختراعات کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ تعلیمی اداروں، حکومت اور صنعتوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے اہم ہو گا۔

'وگیان دھارا' اسکیم کے تحت مجوزہ تمام پروگراموں کو ڈی ایس ٹی کے 5 سالہ اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا، جس کا مقصد وکست بھارت 2047 کے وژن کی تکمیل ہے۔ اسکیم کے تحقیق اور ترقی کے اجزاء کو انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن  (اے این آر ایف)کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا۔ اس اسکیم کو عالمی سطح پر مروجہ اصولوں پر عمل کرتے ہوئے قومی ترجیحات کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔

 

پس منظر:

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) ملک میں سائنس و ٹکنالوجی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے، مربوط کرنے اور فروغ دینے کے لیے نوڈل ڈیپارٹمنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ ملک میں سائنس، ٹکنالوجی اور اختراع (ایس ٹی آئی) کو فروغ دینے کے لیے ڈی ایس ٹی کے ذریعہ مرکزی سیکٹر کی تین اہم اسکیمیں لاگو کی جا رہی ہیں۔ (i) سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) سے متعلق ادارہ جاتی اور انسانی صلاحیت سازی، (ii) تحقیق اور ترقی اور (iii) اختراع، ٹیکنالوجی کی ترقی اور تعیناتی۔ ان تینوں اسکیموں کو’وگیان دھارا‘ اسکیم میں ملا دیا گیا ہے۔

 

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Tyre exports hit record high of 25k cr in FY25

Media Coverage

Tyre exports hit record high of 25k cr in FY25
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: State Visit of Prime Minister to Ghana
July 03, 2025

I. Announcement

  • · Elevation of bilateral ties to a Comprehensive Partnership

II. List of MoUs

  • MoU on Cultural Exchange Programme (CEP): To promote greater cultural understanding and exchanges in art, music, dance, literature, and heritage.
  • MoU between Bureau of Indian Standards (BIS) & Ghana Standards Authority (GSA): Aimed at enhancing cooperation in standardization, certification, and conformity assessment.
  • MoU between Institute of Traditional & Alternative Medicine (ITAM), Ghana and Institute of Teaching & Research in Ayurveda (ITRA), India: To collaborate in traditional medicine education, training, and research.

· MoU on Joint Commission Meeting: To institutionalize high-level dialogue and review bilateral cooperation mechanisms on a regular basis.