وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی
وزیراعظم نے حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی
امور خارجہ کے وزیر مملکت ، امدادی اقدامات کی نگرانی کے لیے کویت کا سفر کریں گے اور مہلوکین کے جسدِ خاکی کو جلد از جلد وطن واپس لانے کے کام میں سہولت فراہم کریں گے
وزیر اعظم نے مہلوک بھارتی شہریوں کے اہل خانہ کے لیے پی ایم ریلیف فنڈ سے دو – دو لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں آگ لگنے  کے حادثے پر اپنی  رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ، نئی دلّی میں آج  دن کے شروع میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی   ۔  آگ لگنے کے اِس حادثے میں  بہت سے بھارتی شہری ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے  ۔  

وزیراعظم نے  ، اس  افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت    کی ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی  دعا  کی۔

وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ حکومت ہند ہر ممکن مدد فراہم کرے  ،   خارجی امور کے وزیر مملکت  فوری طور پر کویت کا سفر کریں  تاکہ  امدادی اقدامات کی نگرانی  کی جا سکے  اور  مہلوکین  کے جسد  خاکی کو جلد از جلد  واپس لایا  جا سکے ۔

وزیر اعظم نے   بھارتی مہلوکین  کے اہل خانہ  کے لیے   پی ایم  ریلیف فنڈ سے دو -  دو   لاکھ روپے کی امدادی  رقم کا اعلان کیا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر،  خارجی امور کے وزیر مملکت  جناب کیرتی وردھن سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب پرمود کمار مشرا، قومی سلامتی کے مشیر جنابط اجیت ڈوبھال، خارجہ سکریٹری  جناب ونے کواترا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How India brought the lion back from the brink: In Union minister Bhupender Yadav's words

Media Coverage

How India brought the lion back from the brink: In Union minister Bhupender Yadav's words
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،09 اگست 2026
August 09, 2026

Vikas Bhi, Virasat Bhi: PM Modi’s Blueprint for a Rooted Yet Future-Ready Bharat