وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے حامیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز سے ’’مودی کا پریوار‘‘ ٹیگ لائن کو ہٹا دیں۔

جناب مودی نے ہندوستان کے عوام کی مسلسل حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران، بہت سے لوگوں نے ان کے تئیں پیار کے اظہار کے طور پر اپنے سوشل میڈیا پروفائلز میں ’’مودی کا پریوار‘‘ شامل کیا تھا۔جناب مودی نے مزید کہا  کہ ڈسپلے نام بدل سکتا ہے، لیکن ہندوستان کی ترقی کے لیے کوشاں ایک کنبہ  کے طور پر ہمارا رشتہ مضبوط اور اٹوٹ ہے ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’انتخابی مہم کے ذریعہ، ہندوستان بھر میں لوگوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ’مودی کا پریوار کو میرے تئیں پیار کی علامت کے طور پر شامل کیا۔ میں نے اس سے بہت قوت حاصل کی۔ ہندوستانی عوام نے این ڈی اے کو مسلسل تیسری بار اکثریت ہمکنار کیا ہے،جو کہ ایک ریکارڈ ہے، اور ہمیں مینڈیٹ دیا ہے کہ ہم اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں۔

ہم سب کے ایک خاندان ہونے کے پیغام کو مؤثر طریقے سے پہنچانے کے ساتھ، میں ایک بار پھر ہندوستان کے عوام کا شکریہ ادا کروں گا اور درخواست کروں گا کہ اب آپ اپنی سوشل میڈیا پراپرٹیز سے ’مودی کا پریوار' کو ہٹا دیں۔ ڈسپلے کا نام بدل سکتا ہے، لیکن ہندوستان کی ترقی کے لیے کوشاں ایک کنبہ کے طور پر ہمارا رشتہ مضبوط اور اٹوٹ ہے۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's manufacturing outlook remains resilient despite global headwinds; machine tools, metals and auto lead optimism

Media Coverage

India's manufacturing outlook remains resilient despite global headwinds; machine tools, metals and auto lead optimism
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،1 جولائی 2026
July 01, 2026

PM Modi's Vision: Driving Digital Empowerment, Inclusive Development and India's Global Rise