وزیر اعظم نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

August 15th, 07:26 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نےماریشس کے قومی دن کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب میں ماریشس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز حاصل کیا

March 12th, 03:12 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین (جی سی ایس کے) کے اعزاز سے نوازے جانے پر وزیر اعظم کا بیان

March 12th, 03:00 pm

میں ماریشس کے سب سے بڑے قومی اعزاز سے نوازے جانے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ صرف میرا اعزاز نہیں ہے، بلکہ یہ 1.4 ارب ہندوستانیوں کا احترام ہے۔ یہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان صدیوں پرانی ثقافتی اور تاریخی رشتےکی عزت افزائی ہے۔ یہ ہمارے مشترکہ عزم کا اعتراف ہے ،جو ہم نے علاقائی امن، ترقی، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے کیا ہے اور یہ عالمی جنوب کی مشترکہ امیدوں اور امنگوںکی علامت ہے۔ میں اس اعزاز کو پوری عاجزی اور شکریہ کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔ میں اسے آپ کے آبا اجداد کو جو ہندوستان سے ماریشس آئے تھے اور ان کی تمام نسلوں کو وقف کرتا ہوں ۔ ان کی محنت نے ماریشس کی ترقی میں سنہری باب کا اضافہ کیا اور اس کی متنوع ثقافت میں حصہ ڈالا۔ میں اس اعزاز کو ایک ذمہ داری کے طور پر بھی قبول کرتا ہوں۔ میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہندوستان -ماریشس اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔

ہندوستان-ماریشس کے مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان

March 12th, 12:30 pm

140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے، میں ماریشس کے تمام شہریوں کو قومی دن کی دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ میرے لیے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے ماریشس کے قومی دن پر دوبارہ آنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس لیے میں وزیر اعظم نوین چندر رام غلام جی اور حکومت ماریشس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ماریشس کے وزیر اعظم کی طرف سے دیے گئے ضیافت میں وزیر اعظم کا خطاب

March 12th, 06:15 am

سب سے پہلے، میں وزیر اعظم کے جذباتی اور متاثر کن خیالات کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ماریشس میں ملے شاندار استقبال اور مہمان نوازی کے لیے میں وزیر اعظم، ماریشس کی حکومت اور یہاں کے عوام کا شکرگزار ہوں۔ کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کے لیے ماریشس کا دورہ ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔ یہ صرف سفارتی دورہ نہیں ہے بلکہ اپنے خاندان سے ملاقات کا ایک موقع ہوتا ہے۔ اسی اپنائیت کا احساس مجھے اس لمحے سے محسوس ہورہا ہے، جب سے آج میں نے ماریشس کی سرزمین پر قدم رکھاہے۔ ہرجگہ ایک اپنا پن ہے۔ کہیں پروٹوکول کی پابندیاں نہیں ہیں۔ میرے لیے یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں ایک بار پھر ماریشس کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کر رہا ہوں۔ اس موقع پر، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے، میں آپ سب کو دلی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ماریشس میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب

March 12th, 06:07 am

جب 10 سال پہلے آج کی ہی تاریخ کو میں ماریشس آیا تھا... اُس سال تب ہو لی ایک ہفتہ پہلے ہی گزر چکی تھی... تب میں ہندوستان سے پھگوا کی اُمنگ اپنے ساتھ لایا تھا... اب اس بار ماریشس سے ہو لی کے رنگ اپنے ساتھ لے کر ہندوستان جاؤں گا... ایک دن بعد ہی وہاں بھی ہو لی ہے... 14 تاریخ کو ہر طرف رنگ ہی رنگ ہوگا...

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

March 11th, 07:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی ، ماریشس کے وزیراعظم جناب عزت مآب نوین چندر رام گولا م نے آج ٹریانون کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ماریشس میں بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کے اجتماع سے خطاب کیا ۔ اس تقریب میں طلباء ، پیشہ ور افراد ، سماجی و ثقافتی تنظیموں اور کاروباری رہنماؤں سمیت بھارتی برادری نے پرجوش طریقے سےشرکت کی ۔ اس میں ماریشس کے کئی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس کے وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کو ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی

November 11th, 08:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماریشس میں تاریخی انتخابی کامیابی پر وزیر اعظم کے عہدہ کے لئے منتخب ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کو مبارک باد پیش کی