مورخہ 28.12.2025کومن کی بات کی 129ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 28th, 11:30 am
'من کی بات میں دوبارہ خوش آمدید، مبارک ہو۔ سال 2026 صرف چند دن دور ہے، اور آج، جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں، میرے ذہن میں ایک پورے سال کی یادیں گھوم رہی ہیں ۔بہت سی تصویریں، بہت سی بحثیں، بہت سی کامیابیاں جنہوں نےملک کو متحد کیا۔ 2025 نے ہمیں کئی ایسے لمحات دیے جن پر ہر بھارتیہ کو فخر ہے۔ قومی سلامتی سے لے کر کھیلوں کے میدانوں تک، سائنس لیبارٹریوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز تک،بھارت نے ہر جگہ ایک مضبوط نشان چھوڑا ہے۔ اس سال ’آپریشن سندور‘ ہر بھارتیہ کے لیے فخر کی علامت بن گیا۔ دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ آج کا بھارت اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ ’آپریشن سندور‘ کے دوران، ملک کے کونے کونے سے بھارت ماتا سے محبت اور عقیدت کی تصویریں ابھریں۔ لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔'Mann Ki Baat' is an excellent platform to bring to the fore the collective efforts of the people to the public: PM Modi
November 30th, 11:30 am
In this month’s Mann Ki Baat, PM Modi highlighted key events of November, including the Constitution Day celebrations, the 150th anniversary of Vande Mataram, the Dharma Dhwaj hoisting in Ayodhya, INS 'Mahe' induction and the International Gita Mahotsav in Kurukshetra. He also touched upon several important themes such as the record food grain & honey production, India’s sporting successes, museums and natural farming. The PM urged everyone to be part of Kashi-Tamil Sangamam.شری سنستھان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 28th, 03:35 pm
پرتگالی جیووتم مٹھاچیہ ،سگوویہ بھکتانک، آنی انویایانک، موگاچو نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا
November 28th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مقدس موقع پر ان کا دل گہرے سکون سے بھر گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بزرگوں کی موجودگی میں بیٹھنا بذات خود ایک روحانی تجربہ ہے۔جناب مودی نے کہا کہ یہاں موجود بے شمار عقیدت مندوں کی موجودگی اس مٹھ کی صدیوں پرانی زندہ طاقت کو مزید بڑھا رہی ہے اور آج کی اس تقریب میں عوام کے درمیان موجود رہنے کو وہ خود ایک سعادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں آنے سے پہلے انہیں رام مندر اور ویر وِٹھل مندر کے دورے کا شرف حاصل ہوا اور وہاں کا سکون و ماحول اس تقریب کی روحانیت کو مزید گہرا کر گیا ہے۔کرناٹک کے اڈوپی میں شری کرشن مٹھ میں منعقدہ لکشیہ کانتھا گیتا پرائن پروگرام کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 28th, 11:45 am
میں اپنی بات بیان کرنا شروع کروں اس سے پہلے، یہاں کچھ بچے اپنی بنائی ہوئی تصویریں لے کر آئے ہیں۔ ذرا ایس پی جی کے لوگ اور مقامی پولیس کے اہلکار مدد کریں، ان کو جمع کر لیں۔ اگر آپ نے اپنے پتے تصویر کے پیچھے لکھے ہوں گے، تو میں ضرور آپ کو شکریہ کا خط ارسال کروں گا۔ جس کے پاس کچھ ہے، دے دیجیے، وہ جمع کر لیں گے، اور آپ پھر اطمینان سے بیٹھ جائیں۔ یہ بچے اتنی محنت کرتے ہیں، اور کبھی کبھی میں ان کے ساتھ ناانصافی کر بیٹھتا ہوں، تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اُڈپی، کرناٹک میں سری کرشن مٹھ میں لکش کنٹھ گیتا پارائن پروگرام سے خطاب کیا
November 28th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اُڈپی، کرناٹک میں سری کرشن مٹھ میں لکش کنٹھ گیتا پارائن پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے فرمایا کہ بھگوان شری کرشن کے مقدس درشن، شریمد بھگود گیتا کے منتروں کے روحانی تجربے، اور اس قدر قابل احترام سنتوں اور گروؤں کی موجودگی اُن کے لیے ایک عظیم سعادت ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ بے شمار آشیرواد حاصل کرنے کے مترادف ہے۔شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 25th, 10:20 am
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سب سے قابل احترام سرسنگھ چالک، ڈاکٹر موہن بھاگوت جی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی، شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے صدر، قابل احترام مہنت نرتیہ گوپال داس جی، سنت برادری، یہاں آئے سبھی عقیدت مند، ملک اور دنیا کے رام بھکت کی جو اس تاریخی لمحے کے گواہ ہیں، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کیا
November 25th, 10:13 am
قوم کے سماجی، ثقافتی اور روحانی منظرنامے میں تاریخی لمحات رقم کرتے ہوئے، وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ایودھیا میں مقدس شری رام جنم بھومی مندر کے شیکھرپرباضابطہ طور پر کیسریا جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔دھوجا اُتسو مندر کی تعمیر کے مکمل ہونے کی علامت ہے اور یہ ثقافتی جشن اور قومی یکجہتی کے ایک نئے باب کا آغاز بھی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ آج ایودھیا شہر ہندوستان کے ثقافتی شعور کی ایک اور بلند چوٹی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔جناب مودی نے کہا: “آج پورا ہندوستان اور ساری دنیا بھگوان شری رام کے جذبے سے شرابورہو گئی ہے”۔انہوں نے زور دے کرکہا کہ رام کے ہر عقیدت مند کے دل میں انوکھی تسکین، بے پایاں شکرگزاری اور عظیم روحانی خوشی موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدیوں پرانے زخم بھر رہے ہیں، صدیوں کا درد ختم ہو رہا ہے اور صدیوں کا عزم آج اپنی تکمیل کوپہنچ رہا ہے۔وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ یہ اس یگیہ کا اختتام ہے جس کا شعلہ 500 سال تک جلتا رہا، ایک یگیہ جس کا اعتقاد کبھی کمزور نہ ہوا اور جس کا یقین ایک لمحے کے لیے بھی ٹوٹا نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج بھگوان شری رام کے سناتن توانائی اور شری رام کے خاندان کی عظمت اس دھرم دھوجا کی شکل میں اس بہت ہی مقدس اور شاندار مندر میں نصب کی گئی ہے۔