Share
 
Comments

نئی دہلی،30؍ ستمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی یکم اکتوبر 2019 کو وگیان بھون میں آروگیہ منتھن  کی اختتامی تقریب کی صدارت کریں گے۔ آروگیہ منتھن وہ تقریب ہے، جس کا انعقاد نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے آیوشمان بھارت  پی ایم-جے اے وائی کے ایک سال مکمل ہونے پر کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم آیوشمان بھارت کا ایک نیا موبائل اپلی کیشن لانچ کریں گے۔ وہ اس موقع پر ‘ آیوشمان بھارت اسٹارٹ –اپ گرانڈ چیلنج’ کو بھی لانچ کریں گے اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔

وزیراعظم آیوشمان بھارت  پی ایم- جے اے وائی  کے منتخب استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ وہ پی ایم – جے اے وائی نمائش کا بھی معائنہ کریں گے، جس میں گزشتہ ایک برس کے دوران ا س اسکیم کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔

آروگیہ منتھن کا مقصد پی ایم- جے اے وائی کے سبھی اہم متعلقین کو یکجا ہونے کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کراناہے تاکہ وہ ایک دوسرے سے ملاقات کر سکیں اور گزشتہ ایک برس کے اندر ا س اسکیم کے نفاذ کی راہ میں جو چیلنجز سامنےآئے ہیں، ان پر تبادلہ خیال کر سکیں اور اس کے نفاذ کے عمل کو بہتر بنانے کےلئے مستقبل  کی ر اہوں کے بارے میں ایک نئی سمجھ پیدا کر سکیں۔ اس موقع پرآروگیہ منتھن کی کلیدی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔

آیوشمان بھارت پی ایم – جے اے وائی کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی نے 23 ستمبر 2018 کو کیا تھا۔

 

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
Swachh Bharat: 9 Years Since Mission Launch, 14 States and UTs Have Open Defecation-Free Plus Villages

Media Coverage

Swachh Bharat: 9 Years Since Mission Launch, 14 States and UTs Have Open Defecation-Free Plus Villages
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM congratulates Tejaswin Shankar for winning Silver Medal in Men’s Decathlon Event at the Asian Games
October 03, 2023
Share
 
Comments

The Prime Minister, Shri Narendra Modi congratulated Tejaswin Shankar for winning Silver Medal in Men’s Decathlon Event at the Asian Games.

The Prime Minister posted on X;

“Congratulations to @TejaswinShankar for winning the much deserved Silver Medal in Men’s Decathlon Event at the Asian Games.

Such commitment and determination is indeed admirable, which will motivate younger athletes to also give their best with sincerity.”