Share
 
Comments

نئی دہلی،28 نومبر 2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی 30 نومبر 2020 کو وارانسی کا دورہ کریں گے اور قومی شاہراہ -19 کے ہنڈیا (پریاگ راج) –راجا تالاب (وارانسی) سیگمنٹ کی چھ لین  توسیع کاری  پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ دورے کے دوران، وزیراعظم دیودیپاولی میں حصہ لیں گے ، کاشی وشوناتھ مندر گلیارہ پروجیکٹ کی سائٹ پر جائیں گے اور سارناتھ آثار قدیمہ مقام کا بھی  دورہ کریں گے۔

کل 2447 کروڑ روپے  کی لاگت سے  تیار کئے گئے نئے  چوڑے اور چھ لین والے این ایچ 19 کے  73 کلو میٹر کے حصہ میں توسیع کے لئے پریاگ راج اور وارانسی کے درمیان سفر کے وقت میں ایک گھنٹے کم لگنے کا امکان ہے۔

دیو دیپاولی  جو وارانسی میں روشنی اور جوش و خروش کا  دنیا بھر میں مقبول تہوار بن گیا ہے، کارتک ماہ کی پورنیما کو منایا جاتا ہے۔  وارانسی کے گھاٹ پر   وزیراعظم  کے دیا جلانے کے ساتھ ہی  اس فیسٹول کی شروعات  ہوگی، بعد میں دریائے گنگا کے    دونوں کناروں پر گیارہ لاگھ دیپ جلائے جائیں گے ۔

سفر کے دوران ، وزیراعظم زیر تعمیر کاشی وشو ناتھ مندر گلیارہ پروجیکٹ کی  رفتار کا  جائزہ لینے کے لئے  سائٹ پر  بھی جائیں گے۔  وہ سارناتھ کے  آثار قدیمہ مقام پر   لائٹ اینڈ ساؤنڈ  شو بھی  دیکھیں گے،  جس کا  افتتاح  انہوں نے اسی ماہ کے شروع میں کیا تھا۔

 
Pariksha Pe Charcha with PM Modi
Explore More
It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi

Popular Speeches

It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi
Matthew Hayden writes an emotional note for India, gives his perspective to the ‘bad press’

Media Coverage

Matthew Hayden writes an emotional note for India, gives his perspective to the ‘bad press’
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 17 مئی 2021
May 17, 2021
Share
 
Comments

PM Modi extends greets Statehood Day greetings to people of Sikkim

Modi govt is taking all necessary steps to cope up with Covid-19 crises