نئی دہلی،27؍فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی 29 فروری 2020 کو اترپردیش کے پریاگ راج میں ایک بڑے ڈسٹری بیوشن کیمپ میں دویانگ جن اور سینئر سٹیزن کو آلات اور روز مرہ کی زندگی گزارنے کے دیگر سامان تقسیم کریں گے۔ سینئر سٹیزن کو راشٹریہ ویوشری یوجنا اور دویانگ جنوں کو اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت آلات اور دیگر سامان تقسیم کئے جائیں گے۔
یہ اب تک کا سب سے بڑا ڈسٹری بیوشن کیمپ ہے جس کا مستفدین کی تعداد کے لحاظ سے ملک میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس میگا کیمپ میں مختلف طرز کے ڈیوائسس آلات اور ضروریات زندگی کے دیگر سامان تقسیم کئے جائیں گے۔ مختلف طرز کے 56 ہزار ڈیوائسس ، 26 ہزار مستفدین کو مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ ان ڈیوائسس کی قیمت 19 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
اس کا مقصد دویانگ جن اور سینئر سٹیزن کی سماجی ، معاشی ترقی اور روز مرہ کی زندگی کے لئے آلات اور دیگر امداد کے ذریعے انہیں امداد فراہم کرنا ہے۔