وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خلا میں ایک اور تکنیکی سنگ میل حاصل کرنے کے لیے اسرو کو مبارکباد دی ہے۔
چندریان 3 کے پروپلشن ماڈیول نے ایک کامیاب چکر لگایا۔ ایک اور منفرد تجربے میں، پروپلشن ماڈیول کو قمری مدار سے زمین کے مدار میں لایا گیا ہے۔
اس کامیابی کے بارے میں اسرو کے ایک X پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا؛
”مبارک ہو @اسرو۔ ہماری مستقبل کی خلائی کوششوں میں ایک اور ٹیکنالوجی سنگ میل حاصل کیا گیا جس میں 2040 تک ایک ہندوستانی کو چاند پر بھیجنے کا ہمارا ہدف بھی شامل ہے۔“
Congratulations @isro. Another technology milestone achieved in our future space endeavours including our goal to send an Indian to Moon by 2040. https://t.co/emUnLsg2EA
— Narendra Modi (@narendramodi) December 6, 2023