وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 نومبر کو دوپہر ایک بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تری پورہ کے 1.47 لاکھ سے زائد مستفیدین کو پردھان منتری آواس یوجنا۔ گرامین (پی ایم اے وائی۔ جی) کی پہلی قسط منتقل کریں گے۔ اس موقع پر مستفیدین کے کھاتوں میں راست طور پر 700 کروڑ روپئے سے زائد منتقل کیے جائیں گے۔
تری پورہ کی منفرد جغرافیائی موسمیاتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، وزیر اعظم کی مداخلت کے بعد ، خصوصی طور پر اس ریاست کے لیے ’کچے‘ مکان کی تعریف تبدیل کی گئی ، جس کے نتیجے میں ’کچے‘ مکانات میں رہنے والی ایک بڑی آبادی کو ’پختہ‘ مکان بنوانے میں مدد حاصل ہوگی۔
دیہی ترقیات کےمرکزی وزیر اور تری پورہ کے وزیر اعلیٰ بھی اس تقریب کے دوران موجود رہیں گے۔
At 1 PM today, the first instalment of Pradhan Mantri Awaas Yojana - Gramin (PMAY-G) would be given to 1.47 lakh beneficiaries of Tripura. This will give a big impetus towards empowering the people of the state. https://t.co/YCQSDZL4od
— Narendra Modi (@narendramodi) November 14, 2021