Share
 
Comments
مہاگٹھ بندھن مودی کے خلاف ہی نہیں بلکہ ملک کے تمام لوگوں کے خلاف ہے: وزیر اعظم مودی
آج وہ سبھی پارٹیاں ایک جگہ جمع ہوگئیں جنہیں ہم نے عوامی پیسہ لوٹنے سے روک دیا تھا: وزیر اعظم مودی
آج ملک دنیا کے پانچ انتہائی کمزور ملکوں کی فہرست سے نکل کر دنیا کی سب سے تیز رفتار معیشت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے نے ہتھکا ننگلے، کولہاپور، مادھا، ستارا اور جنوبی گوا کے بوتھ کی سطح کے کاریہ کرتاؤں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گفت و شنید کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے بی جے پی کے کاریہ کرتاؤں کے جذبے، ایمانداری، سخت محنت اور پارٹی کے تئیں عہدبستگی کی زبردست ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی خاص علاقے میں انتخابی نتائج کچھ بھی رہے ہوں، پارٹی کے کاریہ کرتاؤں کا جذبہ ، ایمانداری اور عہدبستگی لائق ستائش رہی ہے۔

انہوں نے کہا بی جے پی کاریہ کرتا نہ صرف یہ کہ ہر طرح کے حالات میں پارٹی کے مقاصد کی تکمیل کے لئے عہد بستہ رہتا ہے بلکہ عام لوگوں کے مسائل اور نظریات سے بھی واقف ہوتا ہے، جس سے زمینی سطح کے مسائل پارٹی کی اعلیٰ سطح تک پہنچائے جائیں اور ان کا تدارک کیا جا سکے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ان مختلف اپوزیشن پارٹیوں پر نکتہ چینی کی جنہوں نے مل کر مہا گٹھ بندھن کی تشکیل کی ہے۔ جس کا واحد مقصد آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں ان لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا کر اتحاد کیا ہے وہیں بی جے پی نے ملک کے 130 کروڑ عوام کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ آج المیہ یہ ہے کہ آج وہ پارٹیاں جنہیں جمہوریت کا بالکل بھی شعور نہیں ہے وہ ملک کے جمہوری حالات عوام کو بتانے کے لئے اتحاد قائم کر رہی ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کل کولکاتا میں ہونے والے اس واقع کا بھی تذکرہ کیا جس میں ایک لیڈر نے ذاتی طور پر بوفورس گھپلے کا حوالہ دیا تھا۔

عام طبقوں کے معاشی طور پر کمزور افراد کو تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں 10 فیصد ریزرویشن دیے جانے کو سیاست سے ترغیب شدہ اقدام قرار دیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں چناؤ ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے، اس لئے اس فیصلے کو کسی چناؤ سے جوڑا جانا قطعی غیر منطقی ہے۔ اگر اب سے کچھ ماہ قبل یہ فیصلہ لیا گیا ہوتا تو یہ افواہیں اڑائی جاتیں کہ یہ فیصلہ ملک کی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس لئے اس فیصلے کو سیاست کرنے کے بجائے ہر شخص اس اقدام کی حمایت کرنی چاہئے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے بتایا کہ کس طرح کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لئے پورے زرعی فضائی نظام کو مستحکم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر میں آب پاشی کے دائرے میں زبردست توسیع اور گنے کی کھیتی کے پورے شعبے کے لئے کیے جانے والے ان اقدامات کا تذکرہ کیا جن سے مہاراشٹر اور اتر پردیش کے گنا کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کو ایک مختلف زاویے سے دیکھ رہی ہے اور ’’کمزور ملک‘‘ کی سطح سے اٹھ کر ’’تیز رفتاری سے ترقی کرتی معیشت‘‘ بننے کی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

پارٹی ورکروں سے اپنی گفتگو کے اختتام پر وزیر اعظم مودی نے ان انقلابی فیصلوں اور اقدامات کا تذکرہ کیا جو ان کی سرکار نے لیے ہیں اور جن سے صفائی ستھرائی کے دائرے میں اضافہ اور برق کاری جیسے مختلف ترقیاتی اقدامات سے پوری دنیا میں ہندوستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

20 تصاویر سیوا اور سمرپن کے 20 برسوں کو بیاں کر رہی ہیں۔
Explore More
It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi

Popular Speeches

It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi
Celebrating India’s remarkable Covid-19 vaccination drive

Media Coverage

Celebrating India’s remarkable Covid-19 vaccination drive
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23 اکتوبر 2021
October 23, 2021
Share
 
Comments

Citizens hails PM Modi’s connect with the beneficiaries of 'Aatmanirbhar Bharat Swayampurna Goa' programme.

Modi Govt has set new standards in leadership and governance