Share
 
Comments
مرکزی سرکار ہندوستان میں ایز آف ڈوئنگ بزنس میں بہتری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے:وزیر اعظم مودی
ہندوستان آج تیزی سے ترقی کرتی بڑی معیشت ہے: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی تیز رفتار معیشت، تیزی سے نمو کرتی درمیانہ درجے کی آبادی اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کی آبادی جاپانی سرمایہ کاروں کو نئے مواقع فراہم کرا سکتی ہے۔

نئی دہلی،29 اکتوبر/  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹوکیو میں منعقدہ  ‘میک ان انڈیا:افریقہ میں ہند۔ جاپان شراکت داری اور ڈیجیٹل پارٹنر شپ’سیمینار سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران  اس بات کی  وضاحت کی کہ کس طرح مرکزی  سرکار ملک میں آسان تجارتی عمل کو بہتر بنانے اور شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے اپنی توجہ مرکوز کررکھی ہے۔انہوں نے ہندوستان میں وسیع پیمانے پر جاپانی کمپنیوں کی موجودگی پر اپنی خوشی کااظہار کیا۔ اس بات کا ذکرکرتے ہوئے  کہ جاپان ، ہندوستان کے متعدد اہم صنعتی پروجیکٹوں میں ایک اہم  شراکت دار ہے،وزیراعظم نے گزشتہ چار برسوں کے دوران ہندوستان کی بہترین  اقتصادی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج سب سے تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔ انہوں نے ہندوستانی معیشت میں ہونے والی  دیگر اہم تبدیلیوں بشمول غیر رسمی معیشت سے رسمی معیشت میں منتقلی، ڈیجیٹل لین دین اور جی ایس ٹی کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی معیشت، تیزی  کے ساتھ ترقی کرتا ہوا متوسط طبقہ اور نوجوانوں پر مشتمل آبادی ، جاپانی سرمایہ کاروں کے لئے نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے دیگر اہم شعبوں میں سے  کم لاگت میں ہونے والی مینوفیکچرنگ، آئی ٹی صنعت اور الیکٹرک موبیلیٹی کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان مشترکہ اقدار پرخصوصی  زور دیا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک دنیا کے دیگر خطوں بشمول ہند۔بحرالکاہل، جنوبی ایشیا اور افریقہ میں مضبوط ترقیاتی پارٹنر شپ قائم کرنا چاہیں گے۔

Click here to read full text speech

عطیات
Explore More
It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi

Popular Speeches

It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi
Overjoyed by unanimous passage of Bill extending reservation for SCs, STs in legislatures: PM Modi

Media Coverage

Overjoyed by unanimous passage of Bill extending reservation for SCs, STs in legislatures: PM Modi
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Here are the Top News Stories for 11th December 2019
December 11, 2019
Share
 
Comments

Top News Stories is your daily dose of positive news. Take a look and share news about all latest developments about the government, the Prime Minister and find out how it impacts you!