Share
 
Comments

نئی دلّی، 15 اکتوبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کے شعبے میں کی گئی کوششوں کی ستائش کی ہے، جس کی بدولت آیوش مان بھارت اسکیم کے تحت زائد از 50 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچا کربھارت نے  ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔

            وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ”ایک صحت مند بھارت تیار کرنے کے سفر میں ایک انتہائی اہم سنگ میل!  اس بات پر ہر ہندوستانی کو فخر ہو گا کہ ایک سال کے اندر 50  لاکھ سے زیادہ ہندوستانیو ں نے مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھایا، جس کے لئے آیوش مان بھارت کا شکریہ۔ علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ یہ اسکیم متعدد ہندوستانیوں کو با اختیار بھی بنا رہی ہے۔

                       ایک صحت مند بھارت کے قیام کے سفر میں ایک اہم سنگ میل!

             اس بات پر ہر ہندوستانی کو فخر ہو گا کہ ایک سال کے اندر 50  لاکھ سے زیادہ ہندوستانیو ں نے مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھایا، جس کے لئے آیوش مان بھارت کا شکریہ۔ علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ یہ اسکیم  متعدد ہندوستانیوں کو با اختیار بھی بنا رہی ہے۔ 

 

            ٹھیک ایک برس قبل 2018 میں لانچ کی گئی آیوش مان بھارت دنیا کی سب سے بڑی صحت انشورنس اسکیم ہے، جس کا مقصد ملک کے 10.74 کروڑ سے زیادہ غریب افراد کو  طبی سہولیات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

            آیوش مان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ (پی ایم۔ جے اے وائی)، کے تحت  16,085 اسپتال پینل میں شامل کئے گئے ہیں اور زائد از دس کروڑ ای۔ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔

            آیوش مان بھارت کے تحت ملک بھر میں تقریباً 17,150 ہیلتھ اینڈ ویل نیس سینٹر کام کر رہے ہیں۔

عطیات
Explore More
It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi

Popular Speeches

It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi
FPIs remain bullish, invest over Rs 12,000 cr in first week of November

Media Coverage

FPIs remain bullish, invest over Rs 12,000 cr in first week of November
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 نومبر 2019
November 11, 2019
Share
 
Comments

India’s Economy witnesses a boost as Indian Capital Markets receive an investment over Rs.12,000 Crore during 1 st Week of November, 2019

Indian Railways’ first private train Tejas Express posts around Rs 70 lakh profit till October & earned revenue of nearly Rs 3.70 crore through tickets

India is changing under the able leadership of PM Narendra Modi