Share
 
Comments
The food grain under Phase V would entail an estimated food subsidy of Rs. 53,344.52 Crore
The total outgo of foodgrains in Phase V is expected to 163 MLT
After successful completion of Phase IV, Phase V will begin from December 1, 2021

وزیراعظم  نے 7 جون 2021 کو  قوم سے اپنے خطاب میں  جو عوام کے موافق اعلان کیا تھا اس پر عمل کرتے ہوئے اور  کووڈ۔ 19 کے سلسلے میں  اقتصادی کارروائی کے ایک  حصے کے طور پر  مرکزی کابینہ نے  پردھان منتری غریب کلیان یوجنا  (پی ایم جی کے اے وائی)۔  مرحلہ پانچ  کی  آئندہ چار ماہ کی مدت یعنی  دسمبر 2021  سے مارچ 2022 تک   توسیع کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت  سیدھے فائدے کی منتقلی  (ڈی بی ٹی) کے تحت آنے والوں سمیت  نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے)  (انتودیہ انّ یوجنا  اور  پراریرٹی ہاؤس ہولڈ) کے تحت آنے والے  تمام استفادہ کنندگان  کو  پانچ کلو گرام  فی کس ماہانہ  مفت اناج کی تقسیم کی جائے گی۔

اس اسکیم کا پہلا مرحلہ  اپریل سے جون 2020 تک  اور دورا مرحلے جولائی سے نومبر 2020 تک چلایا گیا۔ اسکیم کا تیسرا مرحلہ مئی سے جون 2021 تک چلا۔اسکیم کا چوتھا مرحلے  جولائی سے نومبر 2021 ابھی جاری ہے۔

مرحلہ پانچ  کے  لئے پی ایم جی کے اے وائی اسکیم  دسمبر 2021 سے مارچ 2022 تک  جاری رہے گی جس میں   تخمینے کے مطابق  53344.52 کروڑ روپے کی اضافی  فوڈ سبسڈی  دی جائے گی۔

پی ایم جی کے اے وائی مرحلہ پانچ   کے تحت  مجموعی طور پر 163 ایل ایم ٹی اناج تقسیم کئے جانے  کی توقع ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ  گزشتہ سال ملک میں  کووڈ۔ 19 کی عالمی وبا  سے  ملک کی معیشت کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر حکومت نے  مارچ 2020 میں  مستقل ماہانہ  این ایف ایس اے اناج  یعنی  راشن کارڈ سے ملنے والے  اناج کے علاوہ  پی ایم غریب کلیان انّ یوجنا  (پی ایم جی کے اے وائی)  کے تحت نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تقریباً 80 کروڑ  استفادہ کنندگان کو  5 کلوگرام فی کس ماہانہ  کی شرح سے اضافی مفت اناج (چاول/ گیہوں) تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاکہ  غریب، ضرورت اور متاثرہ گھروں/ استفادہ کنندگان کو  اقتصادی بحران کے دوران  کافی اناج کی عدم دستیابی  کی وجہ سے  مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اب تک جی ایم جی کے اے وائی (مرحلہ ایک سے چار تک) محکمے  نے تقریباً 2.07 لاکھ کروڑ  مالیت کی فوڈ سبسڈی کے برابر  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو  مجموعی طور پر تقریباً 600 ایل ایم ٹی اناج مختص کیا ہے۔

پی ایم جی کے اے وائی ۔ چار کے تحت  اناج کی  تقسیم  کا کام  جاری ہے اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں سے موصولہ اطلاعات  کے مطابق اب تک 93.8 فیصد اناج  اٹھا یا گیا ہے اور تقریباً 37.32  ایل ایم ٹی (جولائی 2021  کا 93.9 فیصد)، 37.20  ایل ایم ٹی(اگست2021  کا   93.6 فیصد)، 36.87  ایل ایم ٹی (ستمبر 2021  کا 92.8 فیصد)، 35.4  ایل ایم ٹی (اکتوبر 2021  کا 89فیصد) اور 17.9  ایل ایم ٹی  (نومبر 2021 کا 45 فیصد) اناج بالترتیب 74.64 کروڑ، 74.4 کروڑ، 73.75 کروڑ ، 70.8 کروڑ اور 35.8 کروڑ استفادہ کنندگان کو  تقسیم  کیا گیا ہے۔

شروع کے مرحلوں کے تجربے کے مطابق پی ایم جی کے اے وائی۔ 5 کی کارکردگی بھی  ویسی ہی اونچی سطح کی ہونے کی توقع جیسی پہلے حاصل کی جاچکی ہے۔

مجموعی طور پر  حکومت پی ایم جی کے اے وائی  مرحلہ ایک سے پانچ تک  میں  تقریباً 2.60 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
Why 10-year-old Avika Rao thought 'Ajoba' PM Modi was the

Media Coverage

Why 10-year-old Avika Rao thought 'Ajoba' PM Modi was the "coolest" person
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM praises float-on - float-off operation of Chennai Port
March 28, 2023
Share
 
Comments

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has praised float-on - float-off operation of Chennai Port which is a record and is being seen an achievement to celebrate how a ship has been transported to another country.

Replying to a tweet by Union Minister of State, Shri Shantanu Thakur, the Prime Minister tweeted :

"Great news for our ports and shipping sector."