کابینہ نے پنجاب اور ہریانہ میں 1878.31 کروڑ روپے کی لاگت سے 19.2 کلومیٹر لمبائی کے ساتھ 6 لین ایکسیس کنٹرولڈ زیرکپور بائی پاس کی تعمیر کو منظوری دی

April 09th, 03:09 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 6 لین زیرکپور بائی پاس کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے جو کہ قومی شاہراہ -7 (زیرکپور-پٹیالہ) کے جنکشن سے شروع ہو کر قومی شاہراہ -5 (زیرکپور-پروانو) کے ساتھ جنکشن پر اختتام پذیر ہو گا جس کی کل لمبائی پنجاب ریاست میں 19.2 کلومیٹر ہےاور ہریانہ میں قومی شاہراہ اوکے تحت ہائبرڈ اینوئٹی موڈ پر پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے اصول کے تحت مربوط نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔