India and Indonesia are connected not only by our history but also by a shared future: PM Modi at community programme in Jakarta

July 07th, 11:47 pm

Addressing the Indian community in Jakarta, PM Modi thanked the diaspora for their warm welcome and praised their contribution to Indonesia's progress and their role as a living bridge between the two nations. He spoke about India's rapid transformation and called upon the community to contribute towards the shared aspirations of Viksit Bharat 2047 and Indonesia Emas 2045.

Prime Minister addresses the Indian diaspora in Jakarta

July 07th, 05:30 pm

Addressing the Indian community in Jakarta, PM Modi thanked the diaspora for their warm welcome and praised their contribution to Indonesia's progress and their role as a living bridge between the two nations. He spoke about India's rapid transformation and called upon the community to contribute towards the shared aspirations of Viksit Bharat 2047 and Indonesia Emas 2045.

وزیر اعظم نے یوگا کے یکسرتبدیلی لانےوالے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم مشترک کیا

June 22nd, 08:13 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ یوگا کے بین الاقوامی دن کی قابل ذکر کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ یوگا نہ صرف دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو جسمانی تندرستی حاصل کرنے میں مدد کر رہا ہے بلکہ انہیں اعتماد کے ساتھ مثبت زندگی گزارنے کی ترغیب بھی دے رہا ہے ۔

وزیر اعظم نے یوگا کے بین الاقوامی دن 2026 کو عالمی جشن کے طور پرمنانے پر اظہار تشکر کیا

June 21st, 10:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگا کے بین الاقوامی دن 2026 کو حقیقی معنوں میں عالمی جشن کے طور پرمنانے کےلئے دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

نئی دہلی کے سیوا تیرتھ میں یوگا سیشن کے انعقاد کے ساتھ عالمی یوم یوگا کا جشن منایا گیا

June 21st, 03:51 pm

عالمی یوم یوگا کے موقع پر آج نئی دہلی کے سیوا تیرتھ میں ایک یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

کولکتہ میں آئی این ایس اگرے، آئی این ایس دوناگیری اور آئی این ایس سنشودھک کی ٹرائی کمیشننگ تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 21st, 12:51 pm

آج کا دن کئی اعتبار سے خاص ہے۔ آج پوری دنیا بین الاقوامی یوم یوگا منا رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اسی موقع پر مجھے بنگال کی اس عظیم سرزمین پر آنے کا موقع ملا۔ یہ وہ سرزمین ہے جس نے ہندوستان کے افکار کو نئی سمت دی ہے۔ جس نے ہندوستان کی نشاۃ ثانیہ کو رفتار بخشی ہے اور جس نے صدیوں تک ہندوستان کو سمندری راستوں کے ذریعے دنیا سے جوڑے رکھا ہے۔ آج اسی دھرتی پر آتم نربھر بھارت، محفوظ بھارت اور وکست بھارت سے متعلق ایک اہم پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔ کچھ دیر پہلے آئی این ایس اگرے، آئی این ایس دوناگیری اور آئی این ایس سنشودھک کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ویسے آج 21 جون کو ”ورلڈ ہائیڈروگرافی ڈے“ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ اور یہ ایک نہایت حیرت انگیز اتفاق ہے کہ آج ہی کے دن ہم نے بھارت کے سب سے جدید ہائیڈروگرافی جہاز ”آئی این ایس سنشودھک“ کو کمیشن کیا ہے۔ میں بھارتی بحریہ کو، ان منصوبوں سے وابستہ تمام سائنس دانوں، انجینئروں، مزدوروں اور میرے پیارے ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کولکتہ، مغربی بنگال کے شیاما پرساد مکھرجی پورٹ پر تین دیسی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کیے گئے بحری جہازوں – آئی این ایس دوناگیری، آئی این ایس سنشودھک اور آئی این ایس اگرے کو کمیشن کیا

June 21st, 12:50 pm

وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج کولکتہ، مغربی بنگال کے شیاما پرساد مکھرجی پورٹ پر تین دیسی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کیے گئے بحری جہازوں – آئی این ایس دوناگیری، ایک جدید اسٹیلتھ فریگیٹ، آئی این ایس سنشودھک، ایک سروے ویزل (بڑا) اور آئی این ایس اگرے، ایک اینٹی سب میرین وارفیئر شالو واٹر کرافٹ – کو کمیشن کیا۔ یہ شمولیتیں ملک کی آپریشنل صلاحیتوں کو نمایاں طور پر مضبوط کریں گی، سمندری ڈومین کے بارے میں آگاہی کو بڑھائیں گی، اور جغرافیائی سیاسی خطرات کے خلاف ہمارے ساحلی پانیوں کی سلامتی کو مضبوط کریں گی۔ تینوں جہازوں کو انڈین نیوی کے وار شپ ڈیزائن بیورو نے ڈیزائن کیا تھا اور کولکتہ میں گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (GRSE) نے تعمیر کیا تھا، جس میں بھارتی صنعت کی وسیع پیمانے پر شرکت شامل تھی، بشمول 200 سے زیادہ MSMEs۔ 75 فیصد سے زیادہ کے دیسی مواد کے ساتھ، یہ جہاز بھارت کے آتمِ نربھر بھارت کے عزم کا بھی ثبوت ہیں۔

مغربی بنگال کے کولکاتا میں 12ویں عالمی یومِ یوگا کی تقریبات سے وزیرِ اعظم کے خطاب کا اردو متن

June 21st, 06:45 am

21 جون وہ دن ہے جب زمین کے بعض حصوں میں سال کا سب سے طویل دن ہوتا ہے۔ اور عالمی یومِ یوگا کی بدولت 21 جون دنیا کے سب سے بڑے اجتماعی جشن کا دن بھی بن گیا ہے۔ دنیا کے مختلف گوشوں سے یوگا کے شاندار اور متاثر کن مناظر سامنے آ رہے ہیں۔ بھارت میں ہمالیہ سے لے کر بحرِ ہند تک، مشرق میں شمال مشرقی خطے اور بنگال سے لے کر مغرب میں سوراشٹر تک، پورا ملک یوگا کی توانائی اور شعور سے سرشار نظر آتا ہے۔ پورا ملک اور پوری دنیا ایک دوسرے سے جڑی ہوئی محسوس ہوتی ہے، اور یہی یوگا کی حقیقی طاقت ہے۔ یوگا سب کو جوڑتا ہے، یوگا سب کو قریب لاتا ہے۔ اس موقع پر میں عالمی یومِ یوگا کے حوالے سے پوری دنیا اور تمام انسانیت کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے شہر کولکاتا کے ریڈ روڈ سے بارہویں عالمی یومِ یوگا کی قومی تقریب کی قیادت کی

June 21st, 06:30 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج کولکاتا کے ریڈ روڈ سے بارہویں عالمی یومِ یوگا کی قومی تقریب کی قیادت کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ہزاروں یوگا سادھکوں کے ساتھ مشترکہ یوگا پروٹوکول کے سیشن میں شرکت کی۔ عالمی یومِ یوگا کے موقع پر دنیا بھر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ 21 جون دنیا کے کئی حصوں میں سال کا طویل ترین دن ہوتا ہے اور یوگا کے ذریعے یہ دن انسانیت کے سب سے بڑے اجتماعی جشن کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

مغربی بنگال دیوس کی تقریبات کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا اردو ترجمہ

June 20th, 05:13 pm

اس اسٹیج پر موجود معزز گورنر آر۔ این۔ روی جی، مقبول اور پُرجوش وزیرِ اعلیٰ سوویندو ادھیکاری جی، دیگر معزز شخصیات، اور بنگال کے میرے بھائیو اور بہنو!بابا تارکناتھ کی اس مقدس سرزمین پر، مغربی بنگال دیوس کے اس تاریخی موقع پر، اور آپ سب کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی کے درمیان، انتخابات اور حلف برداری کے بعد پہلی مرتبہ آپ کے درمیان آ کر میں خود کو باعثِ فخر محسوس کر رہا ہوں۔آج بنگال کی فضا میں ایک نئی تازگی محسوس ہو رہی ہے، یہاں کا ذرّہ ذرّہ ایک نئی خوشبو بکھیرتا نظر آتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے بنگال زنجیروں سے آزاد ہو گیا ہو، جیسے بنگال کی عظمت اور وقار دوبارہ لوٹ آیا ہو۔ آج ان ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ بنگال ایک نئے مستقبل کی تعمیر کے لیے پُرعزم ہے۔لوگوں کے چہروں پر نظر آنے والی خوشی، ہر گاؤں میں موجود امید اور اعتماد، اسی خوشی میں شریک ہونے کے لیے میں آج آپ کے درمیان آیا ہوں۔ ایک ووٹ اور ایک انتخاب کس قدر بڑی تبدیلی لا سکتا ہے، اس کا واضح ثبوت آج بنگال میں دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے ہگلی میں مغربی گنگا دیوس کی تقریبات میں شرکت کی

June 20th, 05:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مغربی گنگا دیوس(یوم مغربی بنگال) کی تقریبات میں شرکت کی ۔ ریاستی سطح کی تقریبات ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سے وابستہ تاریخی اہمیت کے مقام تارکیشور ، ہگلی میں منعقد کی جا رہی ہیں ۔ اس سال کے مغربی گنگا دیوس کا موضوع: ‘‘مغربی بنگال: ورثہ ، ہم آہنگی اور ترقی’’ ، ریاست کی ثقافتی دولت ، سماجی ہم آہنگی اور ترقیاتی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے ہگلی میں مغربی گنگا دیوس کی تقریبات میں شرکت کی

June 19th, 11:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مغربی گنگا دیوس(یوم مغربی بنگال) کی تقریبات میں شرکت کی ۔ ریاستی سطح کی تقریبات ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سے وابستہ تاریخی اہمیت کے مقام تارکیشور ، ہگلی میں منعقد کی جا رہی ہیں ۔ اس سال کے مغربی گنگا دیوس کا موضوع: ‘‘مغربی بنگال: ورثہ ، ہم آہنگی اور ترقی’’ ، ریاست کی ثقافتی دولت ، سماجی ہم آہنگی اور ترقیاتی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے ۔

جمہوریہ سلوواکیہ کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات

June 15th, 11:33 pm

وزیر اعظم نے فروری 2026 میں 'اے آئی امپیکٹ سمٹ کے لیے صدر پیلیگرینی کے دورۂ ہند کے دوران ان سے ہونے والی گزشتہ ملاقات کو یاد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

فرانس میں بھارت انوویٹ 2026 کی تقریب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

June 14th, 04:36 pm

میں ’’بھارت انوویٹس‘‘ میں شریک تمام ساتھیوں کا خیرمقدم کرتا ہوں اور اس پروگرام کے انعقاد پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کی انڈیا انوویٹس 2026 میں شرکت

June 14th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فرانس کے صدرعزت مآب امینویل میکرواں نے آج پلیس دیس میں انڈیا انوویٹس2026کی نمائش کاافتتاح کیا۔ انڈیا انوویٹس، ایک تین روزہ تقریبہے جس میں بھارتیہ ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس، اختراع کاروں، محققین اور سرمایہ کاروں کو عالمی جدت کے فنڈز اور نقش قدم کے ساتھ اکٹھا کرتا ہے۔ یہ عالمی سطح پربھارت کی اعلیٰ گہری ٹکنالوجی کی نمائش کرتا ہے، جس میں عالمی اہمیت کے 13 اہم ٹیکنالوجی ستونوں میں 120 راہ بردار سٹارٹ اپس اور 20 سے زیادہ انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس پیش کیے گئے ہیں۔ دنیا بھر سے 350 سے زائد سرکردہ سرمایہ کار اور وینچر سرمایہ کار بھی اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

احمد آباد میں منعقدہ یوگاسن ورلڈ چیمپئن شپ کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 04th, 06:41 pm

آج احمد آباد کی سرزمین سے کھیلوں کی دنیا میں ایک اور نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ آج سے پہلی عالمی یوگاسن چیمپئن شپ شروع ہو رہی ہے۔ میں اس چمپئن شپ میں شرکت کے لیے تمام ممالک کے کھلاڑیوں کا بھارت میں خیرمقدم کرتا ہوں اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ احمد آباد یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ شہر ہے، اور بھارت کے اس تاریخی شہر میں اس تقریب کا انعقاد پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ اب سے چند روز بعد 21 جون کو یوگا کا عالمی دن بھی منایا جائے گا۔ اس دن دنیا کے مختلف ممالک میں یوگا سے متعلق تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی تقریب بھارت کے ایک اور تاریخی شہر کولکتہ میں ہوگی۔ ورلڈ یوگاسنا چیمپئن شپ، عالمی یوم یوگا سے پہلے، صحت اور تندرستی کی دوہری خوراک لے کر آتی ہے۔

وزیراعظم نے گجرات کے احمدآباد میں پہلے عالمی یوگاسن چمپئن شپ کا افتتاح کیا

June 04th, 06:40 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج احمدآباد سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پہلی ورلڈ یوگاسن چمپئن شپ کا افتتاح کیا، جسے عالمی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر جناب مودی نے کہا- ‘‘آج احمدآباد کی سرزمین سے دنیا کے کھیلوں کی وراثت میں ایک نیا باب شامل ہو رہا ہے’’۔

وزیر اعظم نے یوگ رشی مہارشی پتنجلی کے اعزاز میں اور یوگا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک سنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کیا

June 04th, 09:16 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہارشی پتنجلی کو خراج عقیدت پیش کیا اور یوگا کے گہرے فوائد کو اجاگر کرنے والی ایک سنسکرت سبھا شیتم کا اشتراک کیا۔ جناب مودی نے نوٹ کیا کہ یوگا کی باقاعدہ مشق جسم کو صحت مند اور دماغ کو پرسکون رکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانا ایک متوازن اور توانا زندگی کا باعث بنتا ہے۔

اٹلی کی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس اسٹیٹمنٹ کے دوران وزیراعظم کا پریس اسٹیٹمنٹ

May 20th, 05:00 pm

روم کو دنیا میں اٹرنل سٹی (Eternal City) کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بھارت میں میرے لوک سبھا حلقہ انتخاب کاشی کو بھی ابدی اور لازوال شہر مانا جاتا ہے۔ جب دو تہذیبیں ملتی ہیں، تو گفت و شنید صرف ایجنڈے تک محدود نہیں رہتی۔ اس میں تاریخ کی گہرائی، مستقبل کی سوچ اور دوستی کی سادگی، یہ تینوں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

بنگلورو میں ’’دی آرٹ آف لیونگ‘‘ کی 45ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران وزیرِاعظم کی تقریر کا اردو ترجمہ

May 10th, 11:05 am

آج کی یہ صبح ایک نہایت خاص احساس لے کر آئی ہے۔ بچوں کی جانب سے ویدک منتروں کے ساتھ استقبال، بھگوان شری گنیش کے درشن، شری شری روی شنکر جی کی عمرِ مبارک کے 70 برس، اور ’’آرٹ آف لیونگ‘‘ کے 45 سال — یہ سب ایسے لمحات ہیں جو ہمیشہ میری یادوں میں محفوظ رہیں گے۔ اس عظیم الشان تقریب میں مدعو کرنے پر میں آپ سب کا دل سے شکر گزار ہوں۔