وزیراعظم کا اُتراکھنڈ کے ہرشل میں ونٹر ٹورزم پروگرام سے خطاب کا متن
March 06th, 02:07 pm
یہاں کے توانائی سے بھرپور وزیر اعلیٰ، میرے چھوٹے بھائی پشکر سنگھ دھامی جی، مرکزی وزیر جناب اجے ٹمٹا جی، ریاست کے وزیر ستپال مہاراج جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور بھارتی جنتا پارٹی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ جی، پارلیمنٹ میں میری ساتھی مالا راج لکشمی جی، رکن اسمبلی سوریش چوہان جی، تمام معزز افراد، بھائیوں اور بہنوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے ہرسل میں سرمائی سیاحتی پروگرام سے خطاب کیا
March 06th, 11:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے ہرسل میں ٹریک اور بائیک ریلی کو جھنڈی دکھانے کے بعد سرمائی سیاحت کے پروگرام میں شرکت کی ۔ انہوں نے مکھوا میں ماں گنگا کی سرمائی قیام گاہ پر پوجا اور درشن بھی کیا ۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مانا گاؤں میں پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اس بحران کے وقت یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں ، جس نے متاثرہ خاندانوں کو بے پناہ طاقت فراہم کی ہے ۔وزیراعظم 6مارچ کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے
March 05th, 11:18 am
وزیراعظم، جناب نریندر مودی6مارچ کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ صبح 9:30 بجے وہ ماں گنگا کی سرمائی قیام گاہ مکھوا کا درشن کریں گے اور پوجا ارچنا کریں گے۔ اس کے بعد صبح 10:40 پر وہ ٹریک اور بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ ساتھ ہی وہ ہرسل میں عوامی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔