مورخہ 29.03.2026 کو ’من کی بات‘ کی 132ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
March 29th, 11:30 am
'من کی بات میں ایک بار پھر خوش آمدید۔ مارچ کا یہ مہینہ عالمی سطح پر بہت ہنگامہ خیز رہا ہے۔ ہم سب کو یاد ہے کہ پوری دنیا کو کووڈ کی وجہ سے طویل عرصے تک بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم سب کو توقع تھی کہ کورونا بحران سے نکلنے کے بعد دنیا ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگی۔ تاہم دنیا کے مختلف حصوں میں مسلسل جنگ اور تصادم کے حالات پیدا ہوتے رہے ہیں۔ اس وقت ہمارے پڑوس میں ایک ماہ سے شدید جنگ جاری ہے۔ ہمارے لاکھوں خاندان کے افراد ان ممالک میں رہتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو خلیجی ممالک میں کام کرتے ہیں۔ میں خلیجی ممالک کا بہت شکر گزار ہوں، جو وہاں ایسے ایک کروڑ سے زیادہبھارتیوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔اولمپک میڈلسٹ اور مشہور ایتھلیٹ کرنم ملیشوری کی وزیر اعظم سے ملاقات
April 15th, 09:54 am
اولمپک میڈلسٹ اور معروف ایتھلیٹ کرنم ملیشوری نے کل یمنا نگر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لئےمعروف ایتھلیٹ کے ذریعہ کی گئی کوشش کی ستائش کی ۔ناقابل یقین عقیدت! ہریانہ کا شخص 14 سال سے ننگے پاؤں پی ایم مودی سے ملنے کا انتظار کر رہا ہے۔
April 14th, 06:04 pm
آج یمنا نگر میں ایک عوامی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیتھل، ہریانہ سے تعلق رکھنے والے شری رامپال کشیپ سے ملاقات کی۔ چودہ سال پہلے، شری کشیپ نے عہد لیا تھا - کہ وہ اس وقت تک جوتے نہیں پہنیں گے جب تک کہ نریندر مودی وزیر اعظم نہیں بن جاتے اور وہ ان سے ذاتی طور پر ملاقات نہیں کرتے۔یمنا نگر، ہریانہ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح / سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 14th, 12:00 pm
ہریانہ کے مقبول عام وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ سینی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی منوہر لال جی، راؤ اندرجیت سنگھ جی، کرشن پال جی، حکومت ہریانہ کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی اور میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں۔ ہریانہ کے میرے بھائی – بہنا نے مودی کی رام رام۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہریانہ کے یمنا نگر میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
April 14th, 11:54 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہریانہ کے یمنا نگر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ ہریانہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے ہریانہ کی مقدس سرزمین کو خراج عقیدت پیش کیا، اسے ماں سرسوتی کی جائے پیدائش، منتر دیوی کا مسکن، پنچ مکھی ہنومان جی کا مقام اور مقدس کپال موچن صاحب کا مقام تسلیم کرتے ہوئے اسے خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہریانہ ثقافت، عقیدت اور لگن کا سنگم ہے ‘‘۔ انہوں نے بابا صاحب امبیڈکر کی 135ویں یوم پیدائش پر تمام شہریوں کو دِل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات پیش کیں اور بابا صاحب کے ویژن اور حوصلے کو اجاگر کیا ، جو بھارت کے ترقی کے سفر کی رہنمائی کر رہے ہیں۔امبیڈکر جینتی کے موقع پر، وزیر اعظم 14 اپریل کو ہریانہ کا دورہ کریں گے
April 12th, 04:48 pm
امبیڈکر جینتی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 اپریل کو ہریانہ کا دورہ کریں گے۔ وہ حصار جائیں گے اور تقریباً 10:15 بجے حصار سے ایودھیا کے لیے کمرشل فلائٹ کو جھنڈی دکھا کر حصار ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔