وزیر اعظم نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قوم کی عہد بستگی کو اجاگر کیا
March 03rd, 07:14 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنی متنوع جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قوم کی عہد بستگی کو اجاگر کیا۔ مائی گوو انڈیا کی ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا:وزیر اعظم نے جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا
March 03rd, 12:36 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنگلی حیات کے تحفظ میں قوم کی سرشار کوششوں کے لیے دلی ستائش کا اظہار کیا۔ پچھلی دہائی کے دوران، شیروں، چیتے اور گینڈوں کی آبادی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو اس کی بھرپور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے ملک کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔وزیر اعظم نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر ہمارے سیارے کی ناقابل یقین حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا
March 03rd, 08:37 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر ہمارے سیارے کی ناقابل یقین حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔’من کی بات‘ کی 119 ویں قسط (23 فروری 2025)میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 23rd, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں خوش آمدید۔ ان دنوں چیمپئنز ٹرافی جاری ہے اور ہر طرف کرکٹ کا ماحول ہے۔ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کرکٹ میں سنچری کی سنسنی خیزی کیسی ہوتی ہے۔ لیکن آج میں آپ سے کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کروں گا، حالاں کہ بھارت نے خلا میں شاندار سنچری بنائی ہے۔ گذشتہ ماہ ملک میں اسرو کے 100 ویں راکٹ کی لانچنگ ہوئی۔ یہ صرف ایک عدد نہیں ہے۔ یہ ہر روز خلائی سائنس میں نئی بلندیوں کو چھونے کے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا خلائی سفر ایک معمولی انداز میں شروع ہوا تھا۔ ہر قدم پر چیلنج تھے، لیکن ہمارے سائنس دان آگے بڑھتے رہے، ان پر فتح حاصل کرتے رہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس خلائی سفر میں ہماری کام یابیوں کی فہرست بڑھتی چلی گئی۔ لانچ وہیکل کی تیاری ہو، چندریان، منگلیان، آدتیہ ایل-1 کی کام یابیاں ہوں یا ایک ہی راکٹ سے ایک ہی وقت میں 104 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کا بے مثال مشن ہو، اسرو کی کام یابیوں کا دائرہ کافی وسیع رہا ہے۔ صرف گذشتہ 10 برسوں میں تقریباً 460 سیٹلائٹ لانچ کیے گئے ہیں اور اس میں دوسرے ممالک کے بہت سے سیٹلائٹ بھی شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں ایک اور اہم حقیقت یہ ہے کہ خلائی سائنس دانوں کی ہماری ٹیم میں خواتین کی طاقت کی شرکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی ہے کہ آج خلائی شعبہ ہمارے نوجوانوں کا پسندیدہ شعبہ بن گیا ہے۔وزیر اعظم نے عالمی یوم جنگلی حیات کے موقع پر جنگلی جانوروں سے محبت کرنے والے افراد کو مبارکباد دی
March 03rd, 10:12 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی یوم جنگلی حیات (ورلڈ وائلڈ لائف ڈے) کے موقع پر جنگلی جانوروں سے محبت کرنے والے افراد کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے ورلڈ وائلڈ لائف ڈے کے موقع پر وائلڈ لائف کے تحفظ کے ماہرین اور پرجوش حامیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
March 03rd, 06:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ورلڈ وائلڈ لائف ڈے کے موقع پر وائلڈ لائف کے تحفظ کے ماہرین اور پرجوش حامیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سویڈن کے وزیر اعظم عزت مآب اسٹیفن لووین کے درمیان ورچوئل سربراہ میٹنگ
March 03rd, 09:59 am
نئی دہلی 4 مارچ 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی سویڈن کے وزیر اعظم عزت مآب اسٹیفن لووین کے ساتھ پانچ مارچ 2021 کو ورچوئل سربراہ میٹنگ کریں گے۔ 2015 کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پانچویں بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اپریل 2018 میں پہلی انڈیا نورڈک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے اسٹاک ہوم گئے تھے۔ وزیر اعظم اسٹفن لووین خصوصی میک ان انڈیا ویک کے لئے فروری 2016 میں ہندوستان آئے تھے۔ اس سے پہلے دونوں رہنما ستمبر 2015 میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے دوران ملے تھے۔ اپریل 2020 میں دونوں وزراء اعظم کے درمیان کووڈ 19 عالمی وبا کے سبب پیدا حالات پر ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سویڈن کے سولہویں شاہ عالی جناب کارل گستاف اور ملکہ سلویا دسمبر 2019 میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔