مورخہ 28.12.2025کومن کی بات کی 129ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 28th, 11:30 am

'من کی بات میں دوبارہ خوش آمدید، مبارک ہو۔ سال 2026 صرف چند دن دور ہے، اور آج، جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں، میرے ذہن میں ایک پورے سال کی یادیں گھوم رہی ہیں ۔بہت سی تصویریں، بہت سی بحثیں، بہت سی کامیابیاں جنہوں نےملک کو متحد کیا۔ 2025 نے ہمیں کئی ایسے لمحات دیے جن پر ہر بھارتیہ کو فخر ہے۔ قومی سلامتی سے لے کر کھیلوں کے میدانوں تک، سائنس لیبارٹریوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز تک،بھارت نے ہر جگہ ایک مضبوط نشان چھوڑا ہے۔ اس سال ’آپریشن سندور‘ ہر بھارتیہ کے لیے فخر کی علامت بن گیا۔ دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ آج کا بھارت اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ ’آپریشن سندور‘ کے دوران، ملک کے کونے کونے سے بھارت ماتا سے محبت اور عقیدت کی تصویریں ابھریں۔ لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے دہلی میں عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کا خیر مقدم کیا

September 27th, 06:03 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں آج سے شروع ہونے والی عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور مندوبین کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔

آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔