وزیر اعظم نے جگر کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں سے کھانے پینے میں احتیاط برتنے اور موٹاپے کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی
April 19th, 01:13 pm
جگر کے عالمی دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاط کے ساتھ کھانے پینے کے طریقے کو اپنائیں اور صحت مند زندگی گزارنے کو ترجیح دیں۔ چھوٹی لیکن مؤثر تبدیلیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے روشنی ڈالی کہ تیل کی مقدار کو کم کرنے جیسے اقدامات مجموعی صحت اور خیرو عافیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔