نئی دہلی میں روایتی ادویات پر دوسری ڈبلیو ایچ او عالمی سربراہی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 19th, 08:11 pm
روایتی ادویات پرڈبلیو ایچ او کے دوسرے عالمی سربراہی اجلاس کا آج اختتامی دن ہے۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران، روایتی ادویات کے شعبے میں دنیا بھر کے ماہرین نے سنجیدہ اور بامعنی بات چیت کی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ بھارت اس کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے، اور ڈبلیو ایچ او نے بھی اس میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ میں اس کامیاب تقریب کے لیے ڈبلیو ایچ او ،حکومت ہند کی آیوش کی وزارت اور یہاں موجود تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روایتی طب پر دوسرے عالمی سربراہ اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا
December 19th, 07:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں روایتی طب پر دوسرے عالمی عالمی سمٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ گذشتہ تین دنوں میں دنیا بھر کے روایتی طب کے ماہرین سنجیدہ اور بامعنی گفتگو کر رہے ہیں۔ انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ بھارت اس مقصد کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے اور اس عمل میں ڈبلیو ایچ او کے فعال کردار کو اجاگر کیا۔ انھوں نے ڈبلیو ایچ او، وزارت آیوش، بھارت سرکار اور تمام شرکا کا سمٹ کی کامیاب تنظیم پر دلی شکریہ ادا کیا۔