انتیس جون2025 کو ’من کی بات‘ کی 123 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 29th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں خوش آمدید۔۔۔ آپ سب کو سلام۔ اس وقت آپ سبھی کو یوگا کی توانائی اور ’بین الاقوامی یوم یوگا‘ کی یادوں سے بھرے ہوں گے۔ اس بار بھی 21 جون کو ملک اور دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں نے ’بین الاقوامی یوم یوگا‘ میں حصہ لیا۔ کیا آپ کو یاد ہے، یہ 10 سال پہلے شروع ہوا تھا۔ اب، ان 10 برسوں میں، یہ تقریب ہر گزرتے سال کے ساتھ عظیم الشان ہوتی جا رہی ہے۔ یہ اس کا بھی اشارہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں یوگا کو اپنا رہے ہیں۔ ہم نے اس بار ’یوگا ڈے‘ کی بہت سی پرکشش تصاویر دیکھی ہیں۔ وشاکھاپٹنم کے ساحل پر تین لاکھ لوگوں نے ایک ساتھ یوگا کیا۔ وشاکھاپٹنم سے ہی ایک اور حیرت انگیز منظر سامنے آیا۔۔۔ دو ہزار سے زیادہ آدیواسی طالب علموں نے 108 منٹ تک 108 سوریہ نمسکار کیے۔ تصور کریں کہ کتنا نظم و ضبط، کتنی لگن رہی ہوگی! ہمارے بحری جہازوں پر بھی یوگا کی ایک شاندار جھلک دیکھی گئی۔ تلنگانہ میں تین ہزار معذور ساتھیوں نے ایک ساتھ یوگا کیمپ میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم نے دہلی کے بھگوان مہاویر ونستھلی پارک میں ایک پودا لگایا اور‘ ایک پیڑ ماں کے’ نام پہل کو تقویت دی اور اراؤلی گرین وال پروجیکٹ کے تحت اراؤلی رینج میں دوبارہ جنگلات لگانے کا عزم کیا

June 05th, 01:33 pm

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ پہل کو تقویت دیتے ہوئے دہلی کے بھگوان مہاویر ونستھلی پارک میں درخت لگانے کی مہم میں حصہ لیا اور ایک پودا لگایا۔

وزیر اعظم نے صاف اور سبز شہری نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے دہلی میں الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

June 05th, 12:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی حکومت کے ایک اقدام کے تحت برقی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس کا مقصد پائیدار ترقی اور صاف شہری نقل و حمل کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر سندور کا پودا لگایا

June 05th, 11:50 am

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر سندور کا ایک پودا لگایا۔ یہ پودا انہیں گجرات کے کَچھ کی بہادر ماؤں اور بہنوں نے تحفے میں دیا تھا جنہوں نے 1971 کی بھارت -پاک کی جنگ کے دوران غیر معمولی بہادری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا تھا۔

وزیر اعظم نے شہریوں سے تحفظ ماحولیات کے لئےاپنے جذبہ کو مزید تقویت دینے کی اپیل کی

June 05th, 09:07 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے جذبہ کو مزید تقویت دینے کی اپیل کی ہے اور ماحول کو سرسبز و شاداب اور بہتر بنانے کے لیے نچلی سطح پر کام کرنے والوں کے گراں قدر تعاون و خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعظم ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل کے تحت شجرکاری کی خصوصی مہم کی قیادت کریں گے

June 04th, 01:20 pm

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 جون 2025 کو صبح 10:15 بجے بھگوان مہاویر ون استھلی پارک ، نئی دہلی میں شجرکاری کی ایک خصوصی پہل کی قیادت کریں گے، جس میں ماحولیاتی انتظام اور سبز نقل و حرکت کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا ۔

آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔

جی 7 چوٹی کانفرنس کے آؤٹ ریچ سیشن میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا ترجمہ

June 14th, 09:54 pm

At the Outreach Session of the G7 Summit on 'AI and Energy, Africa and Mediterranean,' PM Modi highlighted the usage of technology for human progress and spoke about how India is leveraging AI. He mentioned India's approach in the energy sector to be based on availability, accessibility, affordability and acceptability. He also reiterated India's commitment to the well-being of the Global South.

وزیر اعظم نے جی 7 سربراہی اجلاس میں مصنوعی ذہانت اور توانائی، افریقہ اور بحیرہ روم پر آؤٹ ریچ سیشن میں شرکت کی

June 14th, 09:41 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اٹلی کے اپولیا میں جی 7 سربراہی اجلاس میں مصنوعی ذہانت، توانائی، افریقہ اور بحیرہ روم پر آؤٹ ریچ سیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے گروپ کو اس کی 50ویں سالگرہ کے سنگ میل پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کا آغاز کیا

June 05th, 02:21 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کا آغاز کیا ہے۔جناب مودی نے دہلی کے بودھ جینتی پارک میں پیپل کا ایک درخت بھی لگایا۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے ہمارے کرہ ارض کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کی بھی اپیل کی ہے اور بتایا کہ پچھلی دہائی میں ہندوستان نے متعدد اجتماعی کوششیں کی ہیں، جن کی وجہ سے ملک بھر میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ یہ پائیدار ترقی کی طرف ہماری جستجو کے لیے بہت اچھا ہے۔

عالمی یوم ماحولیات 2023 کے موقع پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

June 05th, 03:00 pm

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر آپ سبھی کو، ملک اور دنیا کو بہت بہت مبارکباد۔ اس سال یوم ماحولیات کا موضوع – سنگل یوز پلاسٹک سے نجات کی مہم ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ جو بات دنیا آج کر رہی ہے، اس پر بھارت گذشتہ 4-5 برسوں سے مسلسل کام کر رہا ہے۔ 2018 میں ہی بھارت نے سنگل یوز پلاسٹک سے نجات کے لیے دو سطحوں پر کام شروع کر دیا تھا۔ ہم نے ایک جانب، سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد کی اور دوسری جانب پلاسٹک ویسٹ پروسیسنگ کو لازمی قرار دیا ۔ اس وجہ سے بھارت میں تقریباً 30 لاکھ ٹن پلاسٹک پیکجنگ کی ری سائیکل لازمی ہوئی ہے۔ یہ بھارت میں پیدا ہونے والے مجموعی سالانہ پلاسٹک فضلے کا 75 فیصد ہے۔ اور آج اس کے دائرے میں تقریباً 10 ہزار پروڈیوسر حضرات، درآمد کار اور برانڈ مالکان آچکے ہیں۔

وزیر اعظم نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ میٹ سےویڈیو پیغام کے ذریعہ خطاب کیا

June 05th, 02:29 pm

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے ہر ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سال کے یوم ماحولیات کے موضوع ’ سنگل یوز پلاسٹک سے چھٹکارا حاصل کرنے کی مہم‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان پچھلے چار پانچ برسوں سے اس سمت میں مسلسل کام کر رہا ہے۔ جناب مودی نے بتایا کہ ہندوستان نے 2018 میں سنگل یوز پلاسٹک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے دو سطحوں پر کام شروع کیا ۔ انہوں نے کہا’’ایک طرف، ہم نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی لگا دی ہے تو دوسری طرف، پلاسٹک کے فضلے کی پروسیسنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے‘‘۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس کی وجہ سے، ہندوستان میں تقریباً 30 لاکھ ٹن پلاسٹک کی پیکیجنگ کی لازمی ری سائیکلنگ کی گئی ہے جو کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے کل سالانہ پلاسٹک کے کچرے کا 75 فیصد ہے اور تقریباً 10 ہزار پروڈیوسرز، درآمد کنندگان اور برانڈز اس کے دائرہ کار میں آئے ہیں۔

زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہونے کے موضوع پر اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ :جرمنی میں گروپ 7 سربراہ کانفرنس میں خوراک کی یقینی فراہمی اور صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے موضوع پر وزیر اعظم کا خطاب

June 27th, 11:59 pm

ہم عالمی کشیدگی کے ایک ماحول میں میٹنگ کررہے ہیں ،بھارت ہمیشہ سے ہی امن کا حامی رہا ہے ۔موجودہ صورتحال میں بھی ہم اپنے لگاتار مذاکرات اور سفارتکاری کے راستے پر زور دیا ہے۔ اس جغرافیائی کشیدگی کا اثر صرف یوروپ تک محدود نہیں ہے ، توانائی اور اناج کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سبھی ملکوں پر اثر پڑ رہا ہے ۔ترقی پذیر ملکوں کی توانائی اور سیکورٹی خاص طو رپر خطرے میں ہے۔ چیلنج سے بھرے اس دور میں ہندوستان نےکئی ضرورت مند ملکوں کو غذائی اجناس سپلائی کیا ہے۔ ہم نے گذشتہ چند مہینوں میں افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تقریباً 35 ہزار ٹن گیہوں روانہ کیا ہے اور وہاں بھیانک زلزلے کے بعد بھی ہندوستان ایسا پہلا ملک تھا جس نے وہاں کے لوگوں کو راحتی سامان فراہم کیا اور ہم خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے پڑوسی ملک سری لنکا کی بھی مدد کررہے ہیں۔

جرمنی میں جی 7 سربراہی اجلاس میں ’بہتر مستقبل میں سرمایہ کاری: آب و ہوا، توانائی، صحت‘ کے موضوع پر سیشن میں وزیر اعظم کے تبصروں کا اردو ترجمہ

June 27th, 07:47 pm

جرمنی میں جی 7 سربراہی اجلاس میں ’بہتر مستقبل میں سرمایہ کاری: آب و ہوا، توانائی، صحت‘ کے موضوع پر سیشن میں وزیر اعظم کے تبصروں کا اردو ترجمہ

لائف موومنٹ کے آغاز پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

June 05th, 07:42 pm

ہم نے ابھی یو این ای پی کے عالمی سربراہ عزت مآب انگر اینڈرسن،یو این ڈی پی کے عالمی سربراہ عزت مآب اچم اسٹینر، صدر عالمی بینک میرے دوست جناب ڈیوڈ مالپاس، لارڈ نکولس سٹرن، جناب کاس سنسٹین، میرے دوست جناب بل گیٹس، جناب انیل داس گپتا، ہندوستان کے ماحولیات کے وزیر جناب بھوپیندریادیو کےبصیرت انگیز خیالات سنے،

PM launches global initiative ‘Lifestyle for the Environment- LiFE Movement’

June 05th, 07:41 pm

Prime Minister Narendra Modi launched a global initiative ‘Lifestyle for the Environment - LiFE Movement’. He said that the vision of LiFE was to live a lifestyle in tune with our planet and which does not harm it.

وزیراعظم 5 جون کو ’مٹی کے تحفظ کی تحریک‘ پروگرام میں شرکت کریں گے

June 04th, 09:37 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر 5 جون کو وگیان بھون میں 11 بجے ’مٹی کے تحفظ کی تحریک‘ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیراعظم حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔

Start-ups are reflecting the spirit of New India: PM Modi during Mann Ki Baat

May 29th, 11:30 am

During Mann Ki Baat, Prime Minister Narendra Modi expressed his joy over India creating 100 unicorns. PM Modi said that start-ups were reflecting the spirit of New India and he applauded the mentors who had dedicated themselves to promote start-ups. PM Modi also shared thoughts on Yoga Day, his recent Japan visit and cleanliness.

عالمی یوم ماحولیات پر وزیراعظم کی تقر یر کا متن

June 05th, 11:05 am

اگر آپ غور کریں تو آج سے 7-8 برس قبل ، ملک میں ایتھنول کی باتیں بہت کم شاذو نادر ہوتی تھیں۔ کوئی اس کا ذکر نہیں کرتا تھا۔ اور اگر ذکر کربھی دیا تو جیسے روزمرہ کی بات ہوتی ہے ایسی ہی ہوجاتا تھا۔ لیکن اب ایتھنول، 21 ویں صدی کے ہندستان کی بڑی ترجیحات سے وابستہ ہے۔ ایتھنول پر ماحولیات کے فوکس کے ساتھ ہی ایک بہتر کسانوں کی زندگی پر بھی پڑ رہا ہے۔ آج ہم نے پیٹرول میں 20 فی صد ایتھنول کے بلینڈنگ کے 2025 تک پورا کرنے کا عہدہ کیا ہے۔ پہلے جب ہدف سوچا تھا، تو یہ سوچا تھا کہ یہ 2030 تک یہ ہم کریں گے۔ لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں جس طرح سے کامیابیاں ملی ہیں، عوام الناس کا تعاون ملا ہے ، لوگوں میں بیداری آئی ہے ، اور ہر کوئی اس کی اہمیت کو سمجھنے لگے ہے۔ اور اس کے سبب اب ہم نے 2030 میں جو کرنا چاہتے تھے، اسے 5 سال کم کرکے 2025 تک کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پانچ سال ایڈوانس۔

ماحولیات کے عالمی دن کے پروگرام سے وزیر اعظم کا خطاب

June 05th, 11:04 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیات کے عالمی دن کے پروگرام سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام آج پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور وزارت ماحولیات و جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے ذریعے مشترکہ طور پر ویڈیو کانفرنس کے توسط سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے پونہ کے ایک کسان سے گفتگو کی جنہوں نے نامیاتی کھیتی اور زراعت میں بائیو ایندھن کے استعمال سے متعلق اپنے تجربات شیئر کیے۔