ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 14th, 10:45 am
مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی،ڈبلیو ایم او کی سیکریٹری جنرل پروفیسر سیلیستے ساؤلو جی،بیرونی ممالک سے آئے ہمارے معززمہمان،ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن جی،آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر مرتینجے موہاپاترا جی، دیگر معززین، سائنس اور مختلف محکموں اور اداروں کے سبھی افسران، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا
January 14th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستانی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ڈی کے 150 سال نہ صرف محکمہ کے سفر کی نمائندگی کرتے ہیں، بلکہ ہندوستان میں جدید سائنس اورٹیکنالوجی کے قابل فخر سفر کے بھی نمائندہ ہیں۔انہوں نے آئی ایم ڈی کی تعریف کی کہ اُس نے اِن ڈیڑھ صدیوں میں لاکھوں ہندوستانیوں کی خدمت کی ہے اور یہ ہندوستان کی سائنسی ترقی کی علامت بن گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آئی ایم ڈی کی کامیابیوں کے بارے میں آج ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 میں جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال منائے گا، اُس سے متعلق آئی ایم ڈی کے مستقبل کا خاکہ پیش کرنے والی ایک ویژن دستاویز کا اجراءبھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی ایم ڈی کے 150 سال کے اِس اہم موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ۔وزیر اعظم 14 جنوری کو ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کریں گے
January 13th, 11:14 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی 14 جنوری کوصبح تقریباً 10:30؍بجے نئ دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستان کے محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔جموں و کشمیر کے دراس میں کرگل وجے دِوس کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 26th, 09:30 am
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بی ڈی مشرا جی، مرکزی وزیر سنجے سیٹھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انیل چوہان، تینوں افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف، کرگل جنگ کے دوران آرمی چیف جنرل وی پی ملک جی، سابق آرمی چیف جنرل منوج پانڈے جی، بہادری کا انعام حاصل کرنے والے موجودہ اور ریٹائرڈ فوجیوں، کرگل جنگ کے بہادروں کی مائیں، بہادر خواتین اور ان کے تمام اہل خانہ،وزیر اعظم نے کارگل وجے دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا اور لداخ میں شردھانجلی سماروہ میں شرکت کی
July 26th, 09:20 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لداخ میں 25 ویں کارگل وجے دیوس کے موقع پر ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں سب سے زیادہ قربانی دی۔ انہوں نے شردھانجلی سماروہ میں بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے گورو گاتھا: این سی اوز کے ذریعہ کارگل جنگ پر بریفنگ سنی اور امر سنسمرن: ہٹ آف ریمیمبرنس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویر بھومی کا بھی دورہ کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایس ایل وی ۔ سی52 بھارتی خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد دی
February 14th, 10:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایس ایل وی ۔سی 52 کو کامیابی سے خلاء میں چھوڑے جانے پر بھاری خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔