وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 کے اختتامی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کی تقریر
January 12th, 06:45 pm
سال 2047 میں ، جب ہندوستان آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا ، اس سنگ میل تک پہنچنے کا سفر ملک کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ ساتھ ہی ، یہ سال آپ کی زندگی کا سب سے اہم دور بھی ہوتے ہیں ۔ یہ آپ کے لیے ایک بہت بڑا سنہری موقع ہے ۔ آپ کی صلاحیت ہندوستان کی صلاحیت بنے گی ، اور آپ کی کامیابی ہندوستان کی کامیابی کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی ۔ وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ میں اس موضوع پر بعد میں مزید تفصیل سے بات کروں گا ، لیکن پہلے آج کی اہمیت پر غور کریں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 سے خطاب کیا
January 12th, 06:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا ، تب آج کے بہت سے نوجوان شہری ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے ، اور جب انہوں نے 2014 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا ، تو ان میں سے زیادہ تر بچے ہی تھے ۔ وقت گزرنے کے باوجود ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل پر ان کا اعتماد مستقل اور اٹل رہا ہے ۔ آپ کی صلاحیت ، آپ کی قابلیت ، میں نے ہمیشہ آپ کی توانائی سے قوت حاصل کی ہے ۔ اور آج دیکھئے ، آپ سب ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کی باگ ڈور سنبھال رہے ہیں ۔اے بی پی نیٹ ورک انڈیا @2047 سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 06th, 08:04 pm
آج صبح سے ہی بھارت منڈپم کا یہ اسٹیج ایک فعال پلیٹ فارم بنا ہوا ہے۔ ابھی مجھے آپ کی ٹیم سے چند منٹ ملنے کا موقع ملا۔ یہ سربراہ اجلاس تنوع سے بھرا ہوا ہے۔ بہت سے عظیم لوگوں نے اس سمٹ میں رنگ بھرے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب کو بھی بہت اچھا تجربہ ہوا ہوگا۔ اس سمٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد کی موجودگی شاید اپنے آپ میں اس کی انفرادیت بن گئی ہے۔ خاص طور پر ہماری ڈرون دیدیوں نے ، لکھپتی دیدیوں نے ، جنہوں نےاپنے تجربات بتائے۔ ابھی جب میں ان تمام اینکرز سے ملا، تو میں دیکھ رہا تھا کہ وہ اتنے جوش و خروش سے اپنے تجربات بتا رہی تھیں، ان کے ایک ایک ڈائیلاگ ان کو یاد تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اپنے آپ میں ایک بہت حوصلہ افزا موقع رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ سے خطاب کیا
May 06th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت منڈپم میں آج صبح سے ہی پروگرام کی دھوم ہے۔ انہوں نے منتظمہ ٹیم کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا اور سمٹ کے بھرپور تنوع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کئی معزز شخصیات کی شرکت پر خوشی کااظہار کیا جنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کیا۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام شرکاء کا انتہائی مثبت تجربہ ہے۔ سربراہی اجلاس میں نوجوانوں اور خواتین کی نمایاں موجودگی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے خاص طور پر ڈرون دیدیوں اور لکھپتی دیدیوں کے اشتراک کردہ متاثر کن تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کہانیاں ترغیب کا ذریعہ ہیں۔ممبئی میں ویوز سمٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 01st, 03:35 pm
آج مہاراشٹرچا استھاپنا دوس.چھترپتی شیواجی مہاراجانچیہ یا بھومی تیل سرو بندھو-بھگینینی مہاراشٹر دناچیہ کھوپ کھوپ شوبھیچچھا!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویوز 2025 کا افتتاح کیا
May 01st, 11:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جیو ورلڈ سنٹر،ممبئی میں ہندوستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ اِنٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آج منائے جانے والے یوم مہاراشٹر اور یوم گجرات کے موقع پر سب لوگوں کو مبارکباد دی۔ تمام بین الاقوامی معززین، سفیروں اور تخلیقی صنعت سے وابستہ سربراہوں کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےکہا کہ 100 سے زائد ممالک کے فنکار، اختراع کار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کے عالمی ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ‘‘ویوز محض مخفف اصطلاح نہیں ہے، بلکہ ایک لہر ہے جو ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور ہمہ گیر رابطے کی نمائندگی کرتی ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے فلموں، موسیقی، گیمنگ، اینی میشن اورقصہ گوئی کی وسیع دنیا کی نمائش ہوتی ہے، جو فنکاروں اور تخلیق کاروں کو مربوط اور باہمی تال میل کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس تاریخی موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعظم یکم اور 2 مئی کو مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے
April 30th, 03:42 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اور 2 مئی کو مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے۔ وہ یکم مئی کو ممبئی جائیں گے اور صبح تقریباً 10:30 بجے ورلڈ آڈیو ویژوئل اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کا افتتاح کریں گے۔روزگار میلے کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 26th, 11:23 am
آج 51000 سے زیادہ نوجوانوں کو مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں مستقل سرکاری ملازمت کے تقرری نامے دیے گئے ہیں۔ آج حکومت ہند کے مختلف محکموں میں آپ نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کی شروعات ہوئی ہے ۔ آپ کی ذمہ داری ملک کے معاشی نظام کو مضبوط کرنا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک کی اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک میں جدید بنیادی ڈھانچہ بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری کارکنوں کی زندگیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہے۔ جتنی ایمانداری سے آپ اپنے کاموں کو مکمل کریں گے، ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف ہندوستان کے سفر میں اتنا ہی مثبت اثر دیکھا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے سے خطاب کیا
April 26th, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے زور دیا کہ آج بھارت سرکار کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داریوں میں ملک کے معاشی فریم ورک کو مضبوط بنانا، داخلی سلامتی کو مضبوط بنانا، جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں حصہ ڈالنا اور مزدوروں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانا شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ وہ جس خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اس کا بھارت کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر پر مثبت اثر پڑے گا۔ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ نوجوان انتہائی لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔نیوز 18 رائزنگ بھارت سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 08th, 08:30 pm
آپ نے مجھے اس سمٹ کے ذریعے ملک اور دنیا کے معزز مہمانوں سے، آپ کے حاضرین سے جڑنے کا موقع دیا ہے، میں نیٹ ورک 18 کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اس سال کی سمٹ کو بھارت کے نوجوانوں کی اُمنگوں سے جوڑا ہے۔اس سال کے آغاز میں، ویوکانند جینتی کے دن، یہیں بھارت منڈپ میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ ہوا تھا۔ تب میں نے نوجوانوں کی آنکھوں میں دیکھا تھا، خوابوں کی چمک، عزم کی طاقت اور بھارت کو ترقی یافتہ بنانے کا جنون، 2047 تک ہم بھارت کو جس بلندی پر لے جانا چاہتے ہیں، جس روڈ میپ کو لے کر ہم چل رہے ہیں، اس کے قدم قدم پر اگر منتھن ہوگا، تو یقیناً امرت نکلے گا۔ اور یہی امرت، امرت کال کی پیڑھی کو توانائی دے گا، سمت دے گا اور بھارت کو رفتار دے گا۔ میں آپ کو اس سمٹ کی مبارکباد دیتا ہوں، نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیوز 18 رائزنگ بھارت سمٹ سے خطاب کیا
April 08th, 08:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں نیوز 18 رائزنگ بھارت سمٹ سے خطاب کیا ۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سمٹ کے ذریعے ہندوستان اور دنیا بھر کے معزز مہمانوں سے رابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم کرنے پر نیٹ ورک 18 کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس سال کی سربراہ کانفرنس کی ہندوستان کے نوجوانوں کی امنگوں پر توجہ مرکوز کرنے کی تعریف کی ۔ اس سال کے شروع میں بھارت منڈپم میں سوامی وویکانند جینتی کے موقع پر منعقدہ 'وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ' کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے نوجوانوں کے خوابوں ، عزم اور جذبے پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے 2047 تک ہندوستان کی ترقی کے روڈ میپ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر قدم پر مسلسل غور و فکر سے قیمتی بصیرت حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بصیرت امرت کال کی نسل کو توانائی فراہم کرے گی ،اس کی رہنمائی کرے گی اور اس میں تیزی لائے گی ۔ انہوں نے سمٹ کی کامیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کی دنیا کو اکٹھا کرنے والے عالمی سربراہی اجلاس وویز کے ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی
February 07th, 11:41 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے WAVESکے ایڈوائزری بورڈ کے ایک وسیع اجلاس کی صدارت کی۔ وویز ایک عالمی سربراہی اجلاس ہے جو تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کی دنیا کو یکجا کرتا ہے۔‘اتکرش اوڈیشہ’- میک ان اوڈیشہ کانکلیومیں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 28th, 11:30 am
اس پروگرام میں موجوداوڈیشہ کے گورنر جناب ہری بابو،یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی وزراء، اوڈیشہ حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے، صنعت و تجارت کی دنیا کے سرکردہ کاروباری حضرات اور ملک اور دنیا کے سرمایہ کاروں، اور اڈیشہ کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھونیشور میں 'اتکرش اڈیشہ' - میک ان اڈیشہ کانکلیو 2025 کا افتتاح کیا
January 28th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھونیشور، اڈیشہ میں اتکرش اڈیشہ – میک ان اڈیشہ کانکلیو 2025 اور میک ان اڈیشہ نمائش کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2025 کے مہینے میں اڈیشہ کا ان کا یہ دوسرا دورہ ہے ، ان کا پہلا دورہ پرواسی بھارتیہ دیوس 2025 تقریب کے افتتاح کے لیے تھا ۔ ذکر کرتے ہوئے کہ اڈیشہ میں یہ اب تک کا سب سے بڑا کاروباری اجلاس تھا، جناب نریندرمودی نے کہا کہ میک ان اڈیشہ کانکلیو 2025 میں تقریباً 5-6 گنا زیادہ سرمایہ کاروں نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے اس عظیم الشان تقریب کے انعقاد کے لیے ریاست کے عوام اور حکومت اڈیشہ کو بھی مبارکباد دی۔آئین ہماری مشعل راہ ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
December 29th, 11:30 am
ساتھیو، اگلے مہینے کی 13 تاریخ سے پریاگ راج میں مہا کمبھ بھی ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال سنگم کے کناروں پر زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ مجھے یاد ہے، ابھی کچھ دن پہلے جب میں پریاگ راج گیا تھا، تو مجھے ہیلی کاپٹر سے پورے کمبھ علاقے کو دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔ بہت بڑا! بہت خوبصورت! اتنا عظیم!