کیرالہ کے ترواننت پورم میں ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو ملک کے نام وقف کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن

May 02nd, 02:06 pm

آج بھگوان آدی شنکراچاریہ کا یوم پیدائش ہے۔ تین سال پہلے ستمبر میں، مجھے ان کی جائے پیدائش کھیترام جانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے پارلیمانی حلقہ کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں آدی شنکراچاریہ جی کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ مجھے اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ جی کے دیوی مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔ اور آج دیو بھومی اتراکھنڈ میں کیدارناتھ مندر کے دروازے کھل گئے ہیں۔ کیرالہ سے آکر آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف کونوں میں خانقاہیں قائم کرکے ملک کے شعور کو بیدار کیا۔ میں اس پروقار موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ میں 8,800 کروڑ روپے کی ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو قوم کے نام وقف کیا

May 02nd, 01:16 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں 8,800 کروڑ روپے مالیت کی ویزنجم انٹرنیشنل ڈیپ واٹر ملٹی پرپز سی پورٹ (بین الاقوامی گہرے سمندر کی کثیر مقصدی بندرگاہ) کو قوم کے نام وقف کیا۔بھگوان آدی شنکراچاریہ کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ تین سال قبل ستمبر میں انہیں آدی شنکراچاریہ کی قابل احترام جائے پیدائش کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آدی شنکراچاریہ کا شاندار مجسمہ ان کے پارلیمانی حلقے کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تنصیب آدی شنکراچاریہ کی بے پناہ روحانی حکمت اور تعلیمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ انہیں اتراکھنڈ کے مقدس کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک اور خاص موقع ہے، کیونکہ کیدارناتھ مندر کے کپاٹ عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف حصوں میں مٹھ قائم کیے، جس سے ملک کا شعور بیدار ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کوششوں نے ایک متحد اور روحانی طور پر روشن خیال بھارت کی بنیاد رکھی۔

وزیر اعظم یکم اور 2 مئی کو مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے

April 30th, 03:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اور 2 مئی کو مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے۔ وہ یکم مئی کو ممبئی جائیں گے اور صبح تقریباً 10:30 بجے ورلڈ آڈیو ویژوئل اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کا افتتاح کریں گے۔