اترپردیش کے وارانسی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع وزیراعظم کی تقریر کا متن

August 02nd, 11:30 am

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جی، برجیش پاٹھک جی، پٹنہ سے ہمارے ساتھ شامل ہو ئے وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان جی ، ملک کے مختلف حصوں سے شریک تمام معزز وزرائے اعلیٰ، گورنر حضرات، وزراء، اتر پردیش حکومت کے وزراء، یوپی بی جے پی کے صدر بھوپندر سنگھ سنگھ چودھری جی ،تمام ممبران اسمبلی اور عوامی نمائندگان اور میرے پیارے کسان بھائیوں اور بہنوں اور خاص طور پر کاشی کے میرے مالک، ملک کے عوام!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے وارانسی میں تقریباً 2,200 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا

August 02nd, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں تقریباً 2,200 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ساون کےمبارک مہینے میں وارانسی کے خاندانوں سے ملاقات پر دلی جذبات کا اظہار کیا۔ وارانسی کے لوگوں کے ساتھ اپنے گہرے جذباتی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب مودی نے شہر کے ہر خاندان کے فرد کو احترام کے ساتھ سلام پیش کیا۔ جناب مودی نے ساون کے مبارک مہینے کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملک بھر کے کسانوں سے رابطہ قائم کرنے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔