انڈمان اور نکوبار جزائر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پراکرم دیوس پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن
January 23rd, 05:15 pm
نمسکار! انڈمان و نکوبار کے گورنر ایڈمرل ڈی۔ کے۔ جوشی جی، نتاجی سبھاش چندر بوس آئی این اے ٹرسٹ کے صدر بریگیڈیئر آر۔ ایس۔ چھیکار اجی، ہندوستان کے تحریک آزادی کے شریک اور آئی این اے کے زندہ جاوید شخص لیفٹیننٹ آر۔ مادھون جی،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انڈمان اور نکوبار جزائر میں پراکرم دیوس پروگرام سے خطاب کیا
January 23rd, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج انڈمان اور نکوبار جزائر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پراکرم دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ 23 جنوری نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سال گرہ کی شاندار تاریخ ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیتاجی کی بہادری اور جرات ہمیں متاثر کرتی ہے اور ان کے لیے احترام سے بھر دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پراکرم دیوس قوم کی روح کا ایک لازمی تہوار بن چکا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ خوشگوار اتفاق ہے کہ 23 جنوری پراکرم دیوس ہے، 25 جنوری قومی ووٹرز ڈے، 26 جنوری یوم جمہوریہ، 29 جنوری کو بیٹنگ ریٹریٹ، اور 30 جنوری کو باپو کی برسی ہے، جس سے جمہوریہ کے عظیم تہوار کی ایک نئی روایت قائم ہوئی۔ انھوں نے پراکرم دیوس پر تمام شہریوں کو تہنیت پیش کی۔ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے وکست کرشی سنکلپ ابھیان کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
May 29th, 06:45 pm
آج بھگوان جگن ناتھ کے آشیرواد سے ملک کے کاشتکاروں کے لیے ایک بہت بڑی مہم شروع ہو رہی ہے۔ 'وکست کرشی سنکلپ ابھیان' اپنے آپ میں ایک منفرد پہل ہے۔ مانسون دستک دے رہا ہے، خریف سیزن کی تیاریاں جاری ہیں اور ایسے میں آئندہ 12 سے 15 دنوں تک ملک کے سائنسدانوں، ماہرین، حکام اور ترقی پسند کاشتکاروں کی 2 ہزار سے زائد ٹیمیں گاؤں گاؤں جا رہی ہیں۔ یہ ٹیمیں ملک کے 700 سے زیادہ اضلاع میں کروڑوں کاشتکاروں تک پہنچیں گی۔ میں ملک کے تمام کسانوں، ان ٹیموں میں شامل تمام ساتھیوں، اس عظیم مہم کے لیے، ایک بڑے پرجوش پروگرام اور زراعت کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وکست کرشی سنکلپ ابھیان سے خطاب کیا
May 29th, 06:44 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست کرشی سنکلپ ابھیان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکست کرشی سنکلپ ابھیان کا آغاز کسانوں کے لیے ایک تاریخی قدم ہے اور زرعی ترقی میں مدد کے لیے ایک منفرد کوشش ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جیسے جیسے مانسون قریب آ رہا ہے اور خریف سیزن کی تیاریاں شروع ہو رہی ہیں، اگلے 12 سے 15 دنوں میں سائنسدانوں، ماہرین، حکام اور ترقی پسند کسانوں پر مشتمل 2000 ٹیمیں 700 سے زیادہ اضلاع کا دورہ کریں گی اور دیہی علاقوں کے لاکھوں کسانوں تک پہنچیں گی۔ انہوں نے تمام کسانوں اور ان ٹیموں میں حصہ لینے والوں کے تئیں اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور ہندوستان کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔