وزیر اعظم نے رائے پور میں پولیس کے ڈائرکٹر جنرلس / انسپکٹر جنرلس کی 60ویں کل ہند کانفرنس کی صدارت کی
November 30th, 05:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رائے پور میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں پولیس کے ڈائرکٹر جنرلس/انسپکٹر جنرلس کی 60ویں کل ہند کانفرنس میں شرکت کی۔ اس سہ روزہ کانفرنس کا موضوع ہے ’وکست بھارت: سلامتی کے زاویے‘۔کرناٹک کے اڈوپی میں شری کرشن مٹھ میں منعقدہ لکشیہ کانتھا گیتا پرائن پروگرام کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 28th, 11:45 am
میں اپنی بات بیان کرنا شروع کروں اس سے پہلے، یہاں کچھ بچے اپنی بنائی ہوئی تصویریں لے کر آئے ہیں۔ ذرا ایس پی جی کے لوگ اور مقامی پولیس کے اہلکار مدد کریں، ان کو جمع کر لیں۔ اگر آپ نے اپنے پتے تصویر کے پیچھے لکھے ہوں گے، تو میں ضرور آپ کو شکریہ کا خط ارسال کروں گا۔ جس کے پاس کچھ ہے، دے دیجیے، وہ جمع کر لیں گے، اور آپ پھر اطمینان سے بیٹھ جائیں۔ یہ بچے اتنی محنت کرتے ہیں، اور کبھی کبھی میں ان کے ساتھ ناانصافی کر بیٹھتا ہوں، تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اُڈپی، کرناٹک میں سری کرشن مٹھ میں لکش کنٹھ گیتا پارائن پروگرام سے خطاب کیا
November 28th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اُڈپی، کرناٹک میں سری کرشن مٹھ میں لکش کنٹھ گیتا پارائن پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے فرمایا کہ بھگوان شری کرشن کے مقدس درشن، شریمد بھگود گیتا کے منتروں کے روحانی تجربے، اور اس قدر قابل احترام سنتوں اور گروؤں کی موجودگی اُن کے لیے ایک عظیم سعادت ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ بے شمار آشیرواد حاصل کرنے کے مترادف ہے۔شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 25th, 10:20 am
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سب سے قابل احترام سرسنگھ چالک، ڈاکٹر موہن بھاگوت جی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی، شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے صدر، قابل احترام مہنت نرتیہ گوپال داس جی، سنت برادری، یہاں آئے سبھی عقیدت مند، ملک اور دنیا کے رام بھکت کی جو اس تاریخی لمحے کے گواہ ہیں، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کیا
November 25th, 10:13 am
قوم کے سماجی، ثقافتی اور روحانی منظرنامے میں تاریخی لمحات رقم کرتے ہوئے، وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ایودھیا میں مقدس شری رام جنم بھومی مندر کے شیکھرپرباضابطہ طور پر کیسریا جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔دھوجا اُتسو مندر کی تعمیر کے مکمل ہونے کی علامت ہے اور یہ ثقافتی جشن اور قومی یکجہتی کے ایک نئے باب کا آغاز بھی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ آج ایودھیا شہر ہندوستان کے ثقافتی شعور کی ایک اور بلند چوٹی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔جناب مودی نے کہا: “آج پورا ہندوستان اور ساری دنیا بھگوان شری رام کے جذبے سے شرابورہو گئی ہے”۔انہوں نے زور دے کرکہا کہ رام کے ہر عقیدت مند کے دل میں انوکھی تسکین، بے پایاں شکرگزاری اور عظیم روحانی خوشی موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدیوں پرانے زخم بھر رہے ہیں، صدیوں کا درد ختم ہو رہا ہے اور صدیوں کا عزم آج اپنی تکمیل کوپہنچ رہا ہے۔وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ یہ اس یگیہ کا اختتام ہے جس کا شعلہ 500 سال تک جلتا رہا، ایک یگیہ جس کا اعتقاد کبھی کمزور نہ ہوا اور جس کا یقین ایک لمحے کے لیے بھی ٹوٹا نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج بھگوان شری رام کے سناتن توانائی اور شری رام کے خاندان کی عظمت اس دھرم دھوجا کی شکل میں اس بہت ہی مقدس اور شاندار مندر میں نصب کی گئی ہے۔قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 برس مکمل ہونے پر سال بھر چلنے والی یادگار تقریب کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 07th, 10:00 am
وندے ماترم، یہ لفظ ایک منتر ہے، ایک توانائی ہے، ایک خواب ہے، ایک عزم ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ماں بھارتی کی سادھنا ہے، مادر وطن کی عبادت ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ہمیں تاریخ میں لے جاتا ہے۔ یہ ہمارے اعتماد کو، ہمارے حال کو اعتماد سے بھر دیتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ نیا حوصلہ دیتا ہے کہ ایسا کوئی عزم نہیں، ایسا کوئی ارادہ نہیں جس کی تکمیل نہ ہو سکے۔ ایسا کوئی ہدف نہیں جو ہم ہندوستانی حاصل نہ کر سکیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے پر ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا
November 07th, 09:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے کے ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ‘وندے ماترم’ محض کچھ الفاظ نہیں بلکہ یہ ایک منتر، ایک توانائی، ایک خواب اور ایک پختہ عزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ‘ وندے ماترم‘ ماں بھارتی کے تئیں عقیدت اور روحانی جذبہ کو مجسم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے الفاظ ہمیں ہماری تاریخ سے جوڑتا ہے، ہمارے حال کو اعتماد سے بھرتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ یقین کرنے کی ہمت پر ابھارتا ہے کہ کوئی بھی عزم اور کوئی ہدف ہماری دسترس سے باہر نہیں ۔نیا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 01st, 01:30 pm
چھتیس گڑھ کے گورنر جناب رامین ڈیکا جی، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا جی، چھتیس گڑھ اسمبلی کے اسپیکر اور میرے دوست جناب رمن سنگھ جی، ریاست کے وزیرِ اعلیٰ جناب وِشنو دیو سائے جی، مرکزی حکومت میں میرے معزز رفیقِ کار جناب توکھن ساہو جی، نائب وزیرِ اعلیٰ جناب وِجے شرما جی، جناب ارون ساؤ جی، ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جناب چرن داس مہنت جی، اور موجود دیگر معزز وزراء، عوامی نمائندگان، حاضر خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کا افتتاح کیا
November 01st, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج چھتیس گڑھ کے ترقیاتی سفر کا سنہری آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر یہ ان کے لیے بہت خوشگوار اور اہم دن ہے۔ انہوں نے اس سرزمین کے ساتھ اپنے گہرے جذباتی بندھن پر روشنی ڈالی ، جو کئی دہائیوں سے پروان چڑھا ہے۔ پارٹی کارکن کے طور پر اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے چھتیس گڑھ میں کافی وقت گزارا اور بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے وژن، اس کی تخلیق کے عزم اور اس عزم کی تکمیل کو مزید یاد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ چھتیس گڑھ کی تبدیلی کے ہر لمحے کے گواہ رہے ہیں۔ جیسا کہ ریاست اپنے 25 سالہ سفر میں ایک اہم سنگ میل پر پہنچ گئی ہے، انہوں نے اس لمحے کا حصہ بننے کے موقع پر اظہار تشکر کیا۔ سلور جوبلی کی تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ریاست کے لوگوں کے لیے نئی اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر چھتیس گڑھ کے عوام اور ریاستی حکومت کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا
October 01st, 10:45 am
اسٹیج پر موجود راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے معزز سركاریواہ جناب دتاتریہ ہوسبلے جی، مرکزی وزیر جناب گجندر شیخاوت جی، دہلی کی مقبول وزیراعلیٰ ریکھا گپتا جی، راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے تمام رضاکار، دیگر معزز شخصیات، خواتین و حضرات!وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کی صدسالہ تقریبات سے خطاب کیا
October 01st, 10:30 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کی صدسالہ تقریبات سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب مودی نے نوراتری کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج مہا نو می اوردیوی سدھی دھاتری کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل وِجے دشمی کا بڑا تہوار ہے، جو بھارتی ثقافت کی بدی پر نیکی ، جھوٹ پر سچ اور تاریکی پرروشنی کی فتح کے ابدی پیغام کی علامت ہے۔ وزیرِ اعظم نے اجاگر کیا کہ اس پوتر موقع پر، ایک صدی قبل راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ کا قیام عمل آیا اور یہ محض اتفاق نہیں تھا۔ یہ ہزاروں سال پر محیط قدیم روایت کی بحالی کا موقع تھا، جس میں قومی شعور ، ہر دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نئے روپ میں ظاہر ہوتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس دور میں سنگھ اسی ابدی قومی شعور کی ایک زندہ مثال ہے۔گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش بین الاقوامی تجارتی نمائش کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 25th, 10:22 am
میں یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو میں آنے والے تمام تاجروں، سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور نوجوان دوستوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ 2,200 سے زیادہ نمائش کنندگان یہاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ اس باراس ٹریڈ شو کا شراکت دار ملک روس ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس تجارتی شو میں، آزمودہ شراکت داری کو اور بھی مضبوط کر رہے ہیں۔ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، دیگر تمام ساتھیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ‘اترپردیش بین الاقوامی تجارتی شو’ سےخطاب کیا
September 25th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش بین الاقوامی تجارتی شو 2025 کا گریٹر افتتاح کیا اور اس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام تاجروں، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور نوجوان شرکاء کا خیرمقدم کیا جو اترپردیش بین الاقوامی تجارتی شو میں شریک ہوئے تھے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ پروگرام میں 2,200 سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے بتایا کہ اس تجارتی شو کے ایڈیشن کے لیے روس شراکت دار ملک ہے، جو ایک طویل عرصے سے قائم شراکت داری کو مضبوط کرنے کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، سرکاری عہدیداروں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کو اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اتفاق سے یہ پروگرام پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے، جنہوں نے ملک کو انتودیہ یعنی قطار میں کھڑے آخری فرد کی بہتری کے راستے پر رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے زور دیا کہ انتودیہ کا مطلب ہے کہ ترقی سب تک پہنچے، حتیٰ کہ سب سے غریب تک، اور ہر قسم کے امتیاز کو ختم کیا جائے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت اب دنیا کو اسی شمولیاتی ترقی کے ماڈل کی پیشکش کر رہا ہے۔اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 22nd, 11:36 am
اروناچل پردیش کے گورنر جناب کے۔ ٹی۔ پرنائک جی ، ریاست کے مقبول نوجوان وزیر اعلی پیما کھانڈو جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی کرن رجیجو جی ، ریاستی حکومت کے وزراء ، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی ، نابم ریبیا جی ، تاپیر گاؤ جی ، تمام اراکین اسمبلی ساتھی ، دیگر عوامی نمائندے ، اروناچل کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں 5100 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
September 22nd, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں 5100 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سب کے لیے خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے بھگوان ڈونی پولو کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا۔قوم کے نام وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 21st, 06:09 pm
کل سے ہی شکتی کی پوجا کا تہوار نوراتری شروع ہو رہا ہے۔ آپ سب کے لیے نیک خواہشات! نوراتری کے پہلے دن سے ہی ملک آتم نربھر بھارت مہم کے لیے ایک اور اہم اور بڑا قدم اٹھا رہا ہے۔ کل، یعنی نوراتری کے پہلے دن، 22 ستمبر کو سورج طلوع ہونے کے ساتھ، اگلی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔ یعنی ایک طرح سے ملک میں کل سے جی ایس ٹی سیونگ فیسٹیول شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس جی ایس ٹی سیونگ فیسٹیول میں آپ کی بچت بڑھے گی، اور آپ اپنی پسند کی چیزیں زیادہ آسانی سے خرید پائیں گے۔ غریب، متوسط طبقے کے لوگ، نو متوسط طبقہ، نوجوان، کسان، خواتین، دکاندار، تاجر، کاروباری افراد، ہم سب کو اس بچت اتسو سے بہت فائدہ ہوگا۔ یعنی تہواروں کے اس موسم میں سب کا منھ میٹھا ہوگا اور ملک کے ہر خاندان کی خوشیاں بڑھیں گی۔ میں ملک کے کروڑوں خاندانوں کو اگلی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات کے لیے، اس بچت اتسو کے لیے بہت مبارکباد دیتا ہوں، نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ اصلاحات بھارت کی ترقی کی کہانی کو تیز کریں گی، کاروبار کو آسان بنائیں گی، سرمایہ کاری کو مزید پرکشش بنائیں گی، اور ہر ریاست کو ترقی کی دوڑ میں برابر کی شراکت دار بنائیں گی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا
September 21st, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قوم سے خطاب کیا۔ شکتی کی پوجا کے تہوار نوراتری کے آغاز پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوراتری کے پہلے دن سے ہی قوم آتم نربھر بھارت مہم میں ایک اہم قدم آگے بڑھا رہی ہے۔ 22 ستمبر کو طلوع آفتاب سے شروع ہونے والا ملک نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی اصلاحات کو نافذ کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پورے بھارت میں جی ایس ٹی بچت اتسو (بچت فیسٹیول) کا آغاز ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تہوار بچت میں اضافہ کرے گا اور لوگوں کے لیے اپنی پسندیدہ اشیاء خریدنا آسان بنائے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ اس بچت فیسٹیول کے فوائد غریبوں، متوسط طبقے، نو متوسط طبقے، نوجوانوں، کسانوں، خواتین، دکانداروں، تاجروں اور کاروباری افراد کو یکساں طور پر پہنچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تہواروں کے اس موسم میں ہر گھر میں خوشی اور مٹھاس میں اضافہ ہوگا۔ اپنی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک بھر کے کروڑوں خاندانوں کو نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی اصلاحات اور جی ایس ٹی سیونگ فیسٹیول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اصلاحات بھارت کی ترقی کی کہانی کو تیز کریں گی، کاروباری کارروائیوں کو آسان بنائیں گی، سرمایہ کاری کو مزید پرکشش بنائیں گی، اور اسے یقینی بنائیں گی کہ ہر ریاست ترقی کی دوڑ میں برابر کی شراکت دار بن جائے۔بھاؤ نگر، گجرات میں 'سمندر سے خوشحالی' کے موضوع پر منعقد پروگرام میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 20th, 11:00 am
گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، سربانند سونووال جی، سی آر پاٹل، منسکھ بھائی منڈاویہ، شانتنو ٹھاکر، نیمو بین بابھانیہ،اس پروگرام میں ملک بھر کے 40 سے زیادہ مقامات سے جڑے ،تمام بڑی بندرگاہوں سے جڑے افراد، مختلف ریاستوں کے وزراء، اعلیٰ حکام، دیگر معززین اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، آپ سبھی کو خوش آمدید۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’سمدر سے سمردھی‘ تقریب سے خطاب کیا ، گجرات کے بھاو نگر میں 34,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
September 20th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے بھاو نگر میں 34,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ ’سمدر سے سمردھی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام معززین اور لوگوں کا خیر مقدم کیا ۔ 17 ستمبر کو انہیں موصول ہوئے یومِ پیدائش کے مبارکبادی کے پیغام پر یہ اجاگر کیا کہ لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والا پیار طاقت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک وشوکرما جینتی سے لے کر گاندھی جینتی تک یعنی 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک سیوا پکھواڑا کے طور پرمنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2-3 دنوں کے دوران گجرات میں خدمت پر مبنی کئی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سینکڑوں مقامات پر خون کے عطیہ کے کیمپ لگائے گئے ہیں ، جن میں اب تک ایک لاکھ افراد خون کا عطیہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد شہروں میں صفائی مہم چلائی گئی ہے ، جس میں لاکھوں شہریوں نے فعال طور پر حصہ لیا ہے ۔ جناب مودی نے بتایا کہ ریاست بھر میں 30,000 سے زیادہ صحت کیمپ لگائے گئے ہیں ، جو عوام اور خاص طور پر خواتین کو طبی جانچ اور علاج فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے ملک بھر میں خدمت کی سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ۔آسام کے درانگ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 14th, 11:30 am
آپریشن سندور کے بعد یہ میرا پہلا موقع ہے کہ میں ایک بار پھر آسام آیا ہوں۔ ماں کاماکھیا کے آشیرواد سے آپریشن سندور کو زبردست کامیابی ملی، اور اسی لیے آج ماں کاماکھیا کی اس مقدس دھرتی پر آ کر ایک روحانی سکون اور پُنیہ کا احساس ہو رہا ہے۔