وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 کے اختتامی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کی تقریر
January 12th, 06:45 pm
سال 2047 میں ، جب ہندوستان آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا ، اس سنگ میل تک پہنچنے کا سفر ملک کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ ساتھ ہی ، یہ سال آپ کی زندگی کا سب سے اہم دور بھی ہوتے ہیں ۔ یہ آپ کے لیے ایک بہت بڑا سنہری موقع ہے ۔ آپ کی صلاحیت ہندوستان کی صلاحیت بنے گی ، اور آپ کی کامیابی ہندوستان کی کامیابی کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی ۔ وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ میں اس موضوع پر بعد میں مزید تفصیل سے بات کروں گا ، لیکن پہلے آج کی اہمیت پر غور کریں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 سے خطاب کیا
January 12th, 06:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا ، تب آج کے بہت سے نوجوان شہری ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے ، اور جب انہوں نے 2014 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا ، تو ان میں سے زیادہ تر بچے ہی تھے ۔ وقت گزرنے کے باوجود ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل پر ان کا اعتماد مستقل اور اٹل رہا ہے ۔ آپ کی صلاحیت ، آپ کی قابلیت ، میں نے ہمیشہ آپ کی توانائی سے قوت حاصل کی ہے ۔ اور آج دیکھئے ، آپ سب ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کی باگ ڈور سنبھال رہے ہیں ۔چندریان -3 مشن کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا متن
August 26th, 08:15 am
آج آپ سب کے درمیان آ کر میں ایک الگ طرح کی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ شاید ایسی خوشی بہت کم موقع پر ہوتی ہے۔ جب تن اور من خوشیوں سے بھر جاتے ہیں اور انسان کی زندگی میں کئی بار ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ بے صبری اس پر حاوی ہو جاتی ہے۔ اس بار میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، بہت بے صبری۔ میں جنوبی افریقہ میں تھا، پھر یونان میں ایک پروگرام تھا، اس لیے میں وہاں گیا لیکن میرا ذہن پوری طرح آپ پر مرکوز تھا۔ لیکن کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہوں۔ میری بے صبری اور آپ کی پریشانی۔ اتنی صبح آپ سب کے لیے اور اتنا وقت، لیکن میں صرف یہاں آ کر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا۔ آپ کو پریشانی ضرور ہوئی ہوگی لیکن میں ہندوستان آتے ہی آپ سے ملنا چاہتا تھا۔ آپ سب کو سلام کرنا چاہتا تھا۔ آپ کی محنت کو سلام، آپ کے صبر کو سلام، آپ کے جذبے کو سلام، آپ کی جاں فشانی کو سلام۔ آپ نے ملک کو جس بلندی پر پہنچایا ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ یہ لا محدود خلا میں ہندوستان کی سائنسی صلاحیت کی گونج ہے۔چندریان -3 کی کامیابی پر وزیر اعظم كا ٹیم اسرو سے خطاب
August 26th, 07:49 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یونان سے اپنی آمد کے بعد بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (استراك) کا دورہ کیا اور چندریان-3 کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے چندریان -3 مشن میں شامل اسرو کے سائنسدانوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ اس ملاقات میں انہیں چندریان 3 مشن کے نتائج اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔وزیر اعظم نے بھارت کے اولین نجی راکٹ وکرم – ایس کی کامیاب لانچنگ کے لیے اسرو اور اِن – اسپیس کو مبارکباد پیش کی
November 18th, 05:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسکائی روٹ ایرواسپیس کے ذریعہ تیار کردہ بھارت کے اولین نجی راکٹ وکرم – سبوربیٹل کی کامیاب لانچنگ کے لیے بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) اور اِن اسپیس کو مبارکباد پیش کی ہے۔