اسکائی روٹ انفِنٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر بذریعۂ ویڈیو کانفرنس وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 27th, 11:01 am
آج ملک خلائی شعبہ میں ایک غیر معمولی موقع کا مشاہد کر رہا ہے۔ آج بھارت کے خلائی ماحول میں، نجی شعبہ بڑی اڑان بھر رہا ہے۔ اسکائی روٹ کا انفِنٹی کیمپس، بھارت کی نئی سوچ، اختراع اور سب سے بڑی بات نوجوان طاقت کا عکاس ہے۔ ہماری نوجوان طاقت کی اختراع، خطرہ مول لینے کی صلاحیت اور کاروباری صلاحیت، آج نئی بلندی چھو رہی ہے۔ اور آج یہ پروگرام، اس بات کا مظہر ہے کہ آنے والے وقت میں بھارت عالمی سیٹلائٹ لانچ ماحول میں ایک رہنما بن کر ابھرے گا۔ میں پون کمار چندنا اور ناگا بھرت ڈاکا کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ دونوں نوجوان ملک کے کئی نوجوان خلائی کاروباریوں، ہر نوجوان کے لیے بہت بڑی مثال ہیں۔ آپ دونوں نوجوانوں نے خود پر بھروسہ کیا، آپ خطرہ اٹھانے میں پیچھے نہیں رہے۔ اور اس کا نتیجہ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے، ملک آپ پر فخر کر رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد میں اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کیا
November 27th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد ، تلنگانہ میں اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک خلائی شعبے میں ایک بے مثال موقع کا مشاہدہ کر رہا ہے اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کا خلائی ماحولیاتی نظام نجی شعبے کی پرواز کے ساتھ ایک بڑی چھلانگ لگا رہا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکائی روٹ کا انفینٹی کیمپس ہندوستان کی نئی سوچ ، اختراع اور نوجوانوں کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی اختراع ، خطرہ مول لینے کی صلاحیت اور صنعت کاری نئی بلندیوں پر پہنچ رہی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کا پروگرام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مسقبل میں ہندوستان کس طرح عالمی سیٹلائٹ لانچ ایکو سسٹم میں ایک لیڈر کے طور پر ابھرے گا ۔ انہوں نے جناب پون کمار چندنا اور جناب ناگا بھرت ڈاکا کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں نوجوان صنعت کار ملک بھر کے بے شمار نوجوان خلائی صنعت کاروں کے لیے ایک مثال ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ دونوں خود پر بھروسہ کرتے تھے ، خطرہ مول لینے سے نہیں ہچکچاتے تھے ، اور اس کے نتیجے میں آج پورا ملک ان کی کامیابی کا مشاہدہ کر رہا ہے ، اور ملک ان پر فخر محسوس کر رہا ہے ۔وزیر اعظم 26 نومبر کو سفران ائیرکرافٹ انجن سروسز انڈیا سہولت کا افتتاح کریں گے
November 25th, 04:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی26 نومبر کوصبح10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جی ایم آر ایرو اسپیس اینڈ انڈسٹریل پارک-ایس ای زیڈ ، راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ، حیدرآباد میں واقع سفران ائیرکرافٹ انجن سروسز انڈیا (ایس اے ای ایس آئی) سہولت کا افتتاح کریں گے ۔The Congress has now turned into ‘MMC’ - the Muslim League Maowadi Congress: PM Modi at Surat Airport
November 15th, 06:00 pm
Addressing a large gathering at Surat Airport following the NDA’s landslide victory in the Bihar Assembly Elections, Prime Minister Narendra Modi said, “Bihar has achieved a historic victory and if we were to leave Surat without meeting the people of Bihar, our journey would feel incomplete. My Bihari brothers and sisters living in Gujarat, especially in Surat, have the right to this moment and it is my natural responsibility to be part of this celebration with you.”PM Modi greets and addresses a gathering at Surat Airport
November 15th, 05:49 pm
Addressing a large gathering at Surat Airport following the NDA’s landslide victory in the Bihar Assembly Elections, Prime Minister Narendra Modi said, “Bihar has achieved a historic victory and if we were to leave Surat without meeting the people of Bihar, our journey would feel incomplete. My Bihari brothers and sisters living in Gujarat, especially in Surat, have the right to this moment and it is my natural responsibility to be part of this celebration with you.”نئی دہلی میں قانونی امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے سے متعلق قومی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 08th, 05:33 pm
چیف جسٹس محترم بی آر گوائی جی، جسٹس سوریہ کانت جی، جسٹس وکرم ناتھ جی، مرکز میں میرے ساتھی ارجن رام میگھوال جی، سپریم کورٹ کے دیگر معزز جج صاحبان، ہائی کورٹس کے معزز چیف جسٹس صاحبان، خواتین و حضرات،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ”قانونی امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا“ کے موضوع پر قومی کانفرنس سے خطاب کیا
November 08th, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں ”قانونی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانا“ کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جمع ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس اہم موقع پر تمام شرکا کے درمیان موجود ہونا واقعی ایک خاص بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی امداد فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط بنانا اور لیگل سروسز ڈے سے متعلق پروگرام بھارت کے نظام عدلیہ کو نئی طاقت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے 20ویں قومی کانفرنس کے لیے سب کو اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ انہوں نے معززین، عدلیہ کے اراکین اور قانونی خدمات اتھارٹیز کے نمائندوں کو بھی مبارکباد دی۔وزیرِاعظم 2 ستمبر کو بہار راجیہ جیویکا نِدھی ساکھ سہکاری سنگھ لمیٹڈ کا افتتاح کریں گے
September 01st, 03:30 pm
وزیرِاعظم نریندر مودی 2 ستمبر کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بہار راجیہ جیویکا نِدھی ساکھ سہکاری سنگھ لمیٹڈ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم متعلقہ ادارے کے بینک اکاؤنٹ میں 105 کروڑ روپے بھی منتقل کریں گے۔روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم 12 جولائی کو سرکاری محکموں اوراداروں میں نئی تقرری پانے والے نوجوانوں میں 51,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کریں گے
July 11th, 11:20 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جولائی کو صبح تقریباً 11:00 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں 51,000 سے زیادہ نئی تقرری پانے والے نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وہ نئے تقرر پانے والے افرادسے خطاب بھی کریں گے۔روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم 26 اپریل کو سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی شدہ نوجوانوں کو 51000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے
April 25th, 07:36 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 اپریل 2025 کو صبح تقریباً 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے، مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی شدہ نوجوانوں کو 51000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر موصوف مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم 5 مارچ کو روزگار پر مابعد بجٹ ویبینار میں شرکت کریں گے
March 04th, 05:09 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 مارچ کو دوپہر ڈیڑھ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار پر مابعد بجٹ ویبینار میں شرکت کریں گے۔ ویبینار کے اہم موضوعات میں لوگوں میں سرمایہ کاری، معیشت اور جدت طرازی شامل ہیں۔ وزیر اعظم اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم 4 مارچ کو بجٹ کے بعد کے تین ویبیناروں میں شرکت کریں گے
March 03rd, 09:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی تقریباً دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بجٹ کے بعد کے تین ویبیناروں میں شرکت کریں گے ۔ یہ ویبینار ترقی کے انجن کے طور پر ایم ایس ایم ای پر منعقد کیے جا رہے ہیں ؛ مینوفیکچرنگ ، برآمدات اور جوہری توانائی مشن ؛ ریگولیٹری ، سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی کی اصلاحات ۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔وزیر اعظم یکم مارچ کو ’’زراعت اور دیہی خوشحالی‘‘ کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبنار میں شرکت کریں گے
February 28th, 07:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم مارچ کو، تقریباً 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے زراعت اور دیہی خوشحالی کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبنار میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم 18 جنوری کو سوامیتوا اسکیم کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ جائیداد مالکان کو پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے
January 16th, 08:44 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 18 جنوری 2025 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 230 سے زیادہ اضلاع کے پچاس ہزار سے زیادہ گاؤوں میں جائیداد مالکان کو سوامتوا اسکیم کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے۔وزیر اعظم 6 جنوری کو متعدد ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
January 05th, 06:28 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 6 جنوری کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم سوامتو اسکیم کے تحت جائیداد کے مالکان کو 50 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے
December 26th, 04:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 دسمبر کو تقریباً 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں 200 اضلاع کے 46,000 سے زیادہ گاؤں میں سوامتو اسکیم کے تحت 50 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت 71,000سے زیادہ تقررنامے تقسیم کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے کونے کونے میں موجود دیگر معززین اور میرے نوجوان دوست۔میں ابھی کل رات کویت سے واپس آیا ہوں… وہاں میں نے ہندوستانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ ایک طویل ملاقات کی اور کافی بات چیت کی۔ اب یہاں آنے کے بعد میرا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ یہ بہت خوش کن اتفاق ہے۔ آج ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے، آپ سب کے لیے زندگی کی ایک نئی شروعات ہو رہی ہے۔ آپ کا برسوں کا خواب پورا ہوا ہے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ 2024 کا یہ گزرتا ہوا سال آپ کو اور آپ کے اہل خانہ نئی خوشیاں دے کر جا رہا ہے۔ میں آپ تمام نوجوانوں اور آپ کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئی تقرریوں کے لیے 71,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے
December 23rd, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے مقرر ہونے والے 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود کو بااختیار بنانے کے تئیں خدمات انجام دینے کے بامعنی مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔وزیر اعظم روزگار میلے کے تحت 23 دسمبر کو مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی شدہ افراد کو 71000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے
December 22nd, 09:48 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 دسمبر کو صبح تقریباً 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے نئے بھرتی شدہ افراد کو 71000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ موصوف اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم 11نومبر کو گجرات کے وڈتل میں شری سوامی نارائن مندر کی 200ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے
November 10th, 07:09 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11نومبر کو گجرات کے وڈتل میں شری سوامی نارائن مندر کی 200ویں سالگرہ کی تقریب میں صبح تقریباً 11:15بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔