پارلیمنٹ کے موسم سرما اجلاس سے قبل وزیر اعظم کے میڈیا بیان کا متن

December 01st, 10:15 am

یہ موسم سرما اجلاس صرف کوئی رسم و رواج نہیں ہے۔ یہ قوم کو ترقی کی جانب تیز رفتاری سے لے جانے کی موجودہ کوششوں میں توانائی بھرنے کا کام بھی کرے گا، اس کا مجھے مکمل یقین ہے۔ بھارت نے جمہوریت کو جیا ہے اور جمہوریت کے جوش اور جذبے کو وقتاً فوقتاً اس طرح ظاہر کیا ہے کہ جمہوریت پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا رہتا ہے۔گزشتہ دنوں، بہار میں جو انتخابات ہوئے، ان میں ووٹنگ کے جو ریکارڈ بنے ہیں، وہ جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ ماں بہنوں کی بڑھتی ہوئی شرکت خود میں ایک نئی امید اور نیا اعتماد پیدا کرتی ہے۔ ایک طرف جمہوریت کی مضبوطی اور اس جمہوری نظام کے تحت معیشت کی مضبوطی،اس پر دنیا بہت غور سے نظر رکھ رہی ہے۔ بھارت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ڈیموکریسی کین ڈیلیور۔جس رفتار سے آج بھارت کی اقتصادی صورتحال نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، یہ ہمیں ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کی جانب جانے کے لیے نہ صرف نیا اعتماد دلاتی ہے بلکہ نئی طاقت بھی فراہم کرتی ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے2025 کے سرمائی اجلاس کے آغاز پر اظہارِ خیال کیا

December 01st, 10:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں 2025 کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے پہلے میڈیا سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اجلاس صرف ایک رسمی تقریب نہیں، بلکہ ملک کی تیز رفتار ترقی کے جاری سفر کے لیے توانائی کی تجدید کا ایک اہم ذریعہ ہے۔جناب مودی نےمزید کہا کہ“میرا پختہ یقین ہے کہ یہ اجلاس ان کوششوں میں نئی توانائی ڈالے گا جو اس وقت ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے جاری ہیں’’۔

وزیر اعظم نے محترمہ کملا پرساد بسیسر کو ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو میں انتخابی جیت پر مبارکباد دی

April 29th, 03:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے محترمہ کملا پرساد بسیسر کو انتخابات میں ان کی جیت پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے ہندوستان اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو کے درمیان تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا ۔

For me, the nation itself is divine and mankind is a reflection of the divine: PM Modi in Lex Fridman Podcast

March 16th, 11:47 pm

PM Modi interacted with Lex Fridman in a podcast about various topics ranging from fasting to his humble beginnings to AI and more. He stressed on the unifying power of sports and said that they connect people on a deeper level and energize the world. He remarked that the management of Indian elections should be studied worldwide.

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت کی

March 16th, 05:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بے لاگ بات چیت کے دوران ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اور کیسے اپواس رکھتے ہیں، تو وزیر اعظم نے اپنے احترام کے طور پر لیکس فریڈمین کے ذریعے اپواس رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی روایات کا روزمرہ کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوازم صرف رسومات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ زندگی کی رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے جس کی تشریح معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپواس نظم و ضبط پیدا کرنے اور اندرونی اور بیرونی طور پر خود کو متوازن رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپواس نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ حساس اور باشعور بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپواس کے دوران کوئی بھی باریک خوشبو اور تفصیلات کو زیادہ واضح طور پر محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپواس سوچنے کے عمل کو تیز کرتا ہے، تازہ نقطہ نظرفراہم کرتا ہے اور الگ سوچنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اپواس صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ اس میں تیاری اور ڈیٹاکسی فکیشن کا ایک سائنسی عمل شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی دن پہلے آیورویدک اور یوگا کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے جسم کو اپواس کے لیے تیار کرتے ہیں اور اس دوران ہائیڈریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اپواس شروع ہونے کے بعد، وہ اسے عقیدت اور خود نظم و ضبط کی ایک شکل کے طور پر دیکھتے ہیں، گہرے خود شناسی اور توجہ پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کا اپواس رکھنے کا عمل ذاتی تجربے سے پیدا ہوا، جس کا آغاز ان کے اسکول کے دنوں میں مہاتما گاندھی سے متاثر ایک تحریک سے ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے پہلے اپواس کے دوران توانائی اور بیداری میں اضافہ محسوس کیا، جس نے انھیں اس کی تبدیلی کی طاقت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اپواس ان کی سرگرمیوں کو سست نہیں کرتا،اس کے بجائے، یہ اکثر ان کی سرگرم عمل رہنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپواس کے دوران، ان کے خیالات زیادہ آزادانہ اور تخلیقی طور پر رونما ہوتےہیں، جس سے اپنے آپ کو اظہار کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔

وزیراعظم نے ارجنٹینا کے صدارتی انتخابات جیتنے پر جیویئر ملئی کو مبارک باد دی

November 20th, 05:00 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ارجنٹینا کے صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنےکے لئے جیویئر ملئی کو مبادک باد دی دہے۔

ایشین گیمز 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 01st, 07:00 pm

میں آپ سب سے ملنے کا موقع ڈھونڈتا اور منتظر رہتا ہوں، کب ملوں گا، کب آپ کے تجربات سنوں گا، اور میں نے دیکھا ہے کہ آپ ہر بار نئے ولولے اور جوش کے ساتھ آتے ہیں۔ اور یہ بھی اپنے آپ میں ایک بڑی ترغیب بن جاتا ہے۔ اس لیے سب سے پہلے میں آپ سب کے درمیان صرف ایک مقصد کے لیے آیا ہوں اور وہ ہے آپ سب کو مبارکباد دینا۔ آپ لوگ انڈیا سے باہر تھے، چین میں کھیل رہے تھے، لیکن شاید آپ کوخبر نہ ہو، میں بھی تمہارے ساتھ تھا۔ میں یہاں بیٹھ کر آپ کی ہر سرگرمی، آپ کی کوششوں، آپ کے اعتماد کا ہر لمحہ جی رہا تھا۔ آپ سب نے جس طرح ملک کا وقار بلند کیا ہے وہ واقعی بے مثال ہے۔ اور اس کے لیے ہم آپ کو، آپ کے کوچز اور آپ کے اہل خانہ کو جتنی مبارکباد دی جائے کم ہے۔ اور ہم وطنوں کی طرف سے میں آپ سب کو اس تاریخی کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز 2022 میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا

November 01st, 04:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ایشین پیرا گیمز میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے بات چیت کی اور ان سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام وزیر اعظم کی جانب سے ایشین پیرا گیمز 2022 میں ان کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دینے اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کوشش ہے۔

وزیر اعظم نے رونک سادھوانی کو ایف آئی ڈی ای عالمی جونیئر ریپڈ شطرنج چیمپئن شپ میں حاصل ہوئی فتح کے لیے مبارکباد دی

October 14th, 01:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رونک سادھوانی کو ایف آئی ڈی ای عالمی جونیئر ریپڈ شطرنج چیمپئن شپ 2023 میں غیر معمولی فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے خلاف جیت حاصل کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے

August 28th, 11:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے خلاف میچ میں جیت حاصل کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

The government’s motto will be to be with everyone and for everyone’s development.

May 20th, 12:38 pm

The government’s motto will be to be with everyone and for everyone’s development.

Grand welcome for Narendra Modi in Delhi!

May 17th, 04:44 pm

Grand welcome for Narendra Modi in Delhi!

World Leaders greet Narendra Modi on record win

May 17th, 03:11 pm

World Leaders greet Narendra Modi on record win

People of India have voted for development, and this election has laid the foundation of Adhunik Bharat.

May 16th, 07:55 pm

People of India have voted for development, and this election has laid the foundation of Adhunik Bharat.

India Has Won!

May 16th, 01:02 pm

India Has Won!

Historic victory for NDA in 2014 Elections. Narendra Modi Tweets, "India has won! भारत की विजय। अच्छे दिन आने वाले हैं।" He seeks blessings from his Mother.

May 16th, 12:56 pm

Historic victory for NDA in 2014 Elections. Narendra Modi Tweets, India has won! भारत की विजय। अच्छे दिन आने वाले हैं। He seeks blessings from his Mother.

Shri Narendra Modi seeks blessings from mother

May 16th, 10:32 am

Shri Narendra Modi seeks blessings from mother

V for Varanasi, Vadodara and Victory!

March 23rd, 06:07 pm

V for Varanasi, Vadodara and Victory!

Triumph of good governance & pro-people policies: BJP emerges victorious in Nagarpalika elections

February 12th, 11:06 am

Triumph of good governance & pro-people policies: BJP emerges victorious in Nagarpalika elections

Shri Narendra Modi in New Delhi at BJP National Headquarter on Gujarat Victory

December 27th, 03:38 pm

Shri Narendra Modi in New Delhi at BJP National Headquarter on Gujarat Victory