کچھ اور سوراشٹر کے خطے کے لیے وائبرینٹ گجرات ریجنل کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 11th, 02:45 pm

گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل، نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی، حکومت گجرات کے دیگر وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، عالی جناب، صنعتی شعبے کے نمائندے، دیگر معززین ، خواتین و حضرات۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے راجکوٹ میں کَچھ اور سوراشٹرا خطے کے لیے وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا

January 11th, 02:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے شہر راجکوٹ میں کَچھ اور سوراشٹرا خطے کے لیے وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سال 2026 کے آغاز کے بعد یہ ان کا گجرات کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح کے وقت انہوں نے بھگوان سوم ناتھ کے درشن کیے اور اب راجکوٹ میں اس عظیم الشان پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’وکاس بھی، وراست بھی‘‘ کا منتر ہر طرف گونج رہا ہے۔ وزیراعظم نے ملک اور دنیا بھر سے وائبرنٹ گجرات علاقائی سمٹ میں شرکت کے لیے آنے والے تمام ساتھیوں کا خیرمقدم کیا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعظم11 جنوری کو راجکوٹ کا دورہ کریں گے

January 09th, 12:07 pm

وزیر اعظم 11 جنوری 2026 کو راجکوٹ کا دورہ کریں گے اور کچھ اور سوراشٹر خطے کے لیےوائبرینٹ گجرات ریجنل کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ تقریبا 1:30 بجے ، وہ کانفرنس میں تجارتی نمائش کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے بعد تقریباً دوپہر 2 بجے وزیر اعظم مارواڑی یونیورسٹی ، راجکوٹ میں کچھ اور سوراشٹر خطے کے لیے وائبرینٹ گجرات ریجنل کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔ تقریب کے دوران ، وزیر اعظم 14 گرین فیلڈ اسمارٹ گجرات انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (جی آئی ڈی سی) اسٹیٹس کی ترقی کا بھی اعلان کریں گے اور راجکوٹ میں جی آئی ڈی سی کے میڈیکل ڈیوائس پارک کا افتتاح کریں گے ۔

وزیراعظم 10سے12 جنوری تک گجرات کا دورہ کریں گے

January 09th, 12:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10سے 12 جنوری 2026 تک گجرات کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم 10 جنوری کی شام کوسومناتھ پہنچیں گے اور تقریبا 8 بجے وزیر اعظم اومکار منتر کے جاپ تقریب میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد وہ سومناتھ مندر میں ڈرون شو دیکھیں گے ۔