Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam highlighting the timeless wisdom of Vedas
February 12th, 08:45 am
PM Modi shared a Sanskrit verse that highlighted the timeless wisdom of the Vedas. The verse conveys that the world is like an eternal peepal tree with roots above and branches below, whose leaves are the Vedas, and one who understands this tree of worldly existence is considered a knower of the Vedas. The PM stated that Maharshi Dayanand Saraswati Ji is a living example of this wisdom.دولت مشترکہ کے اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کے موقع پر وزیرِ اعظم کے خطاب کا متن
January 15th, 11:00 am
لوک سبھا کے اسپیکر معززجناب اوم برلا جی، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش جی، انٹر پارلیامنٹری یونین کی صدر محترمہ تُلیا ایکسن جی، کامن ویلتھ پارلیامنٹری ایسوسی ایشن کے صدر جناب کرسٹوفر کلیلا جی، کامن ویلتھ ممالک سے تشریف لائے ہوئے اسپیکرز، پریزائیڈنگ افسران ، دیگر معزز مندوبین، معزز خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں دولت مشترکہ کے اسپیکرس اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کیا
January 15th, 10:32 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں دولت مشترکہ (سی ایس پی او سی) کے اسپیکروں اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں اسپیکر کا کردار منفرد ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسپیکر کو زیادہ بولنے کا موقع نہیں ملتا ، لیکن ان کی ذمہ داری دوسروں کو سننے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر ایک کو اظہار خیال کا موقع ملے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صبر اسپیکر کی سب سے عام صفت ہے، جو شور مچانے والے اور زیادہ پرجوش اراکین کو بھی مسکراہٹ کے ساتھ پیش آتے ہیں۔وزیر اعظم نے نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا
October 31st, 06:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے روہنی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ابھی سنے گئے منتروں کی توانائی اب بھی ہر کوئی محسوس کر سکتا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جب بھی وہ مجمع کے درمیان آتے ہیں تو تجربہ روحانی اور غیر معمولی ہوتا ہے۔ انھوں نے اس احساس کو سوامی دیانند جی کے آشیرواد سے منسوب کیا۔ وزیر اعظم نے سوامی دیانند جی کے نظریات کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا۔ انھوں نے وہاں موجود تمام مفکرین کے ساتھ اپنی دہائیوں پرانی وابستگی کا ذکر کیا، جس نے انھیں بار بار ان سے جڑنے کا موقع فراہم کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جب بھی وہ ان سے ملتے ہیں اور ان سے گفت و شنید کرتے ہیں تو وہ ایک الگ توانائی اور انوکھی تحریک سے بھر جاتے ہیں۔'وندے ماترم' کی روح ہندوستان کے لافانی شعور سے جڑی ہوئی ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
October 26th, 11:30 am
اس ماہ کے من کی بات خطاب میں، پی ایم مودی نے 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کو ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے چھٹھ پوجا تہوار، ماحولیاتی تحفظ، ہندوستانی کتوں کی نسل، ہندوستانی کافی، قبائلی برادری کے رہنما اور سنسکرت زبان کی اہمیت جیسے دلچسپ موضوعات پر بھی بات کی۔ پی ایم نے 'وندے ماترم' گانے کے 150 ویں سال کا خصوصی ذکر کیا۔نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 12th, 04:54 pm
آج وگیان بھون ہندوستان کے سنہری ماضی کی نشاۃ ثانیہ کا گواہ ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی میں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا۔ اور آج اتنے کم وقت میں ہم گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس سے منسلک پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے۔ گیان بھارتم مشن ہندوستان کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے جا رہا ہے۔ ہزاروں نسلوں کا غور و فکر، ہندوستان کے عظیم بزرگوں، آچاریوں اور اسکالروں کی تفہیم اور تحقیق، ہماری علمی روایات، ہماری سائنسی وراثت، ہم انہیں گیان بھارتم مشن کے ذریعے ڈیجیٹل بنانے جا رہے ہیں۔ میں اس مشن کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا
September 12th, 04:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وگیان بھون آج بھارت کے سنہرے ماضی کے دوبارہ ابھرنے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صرف چند دن پہلے ہی انھوں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا اور اتنے کم وقت میں گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ جناب مودی نے بتایا کہ مشن سے وابستہ پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے، وزیر اعظم نے زور دیا کہ گیان بھارتم مشن بھارت کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے ہزاروں نسلوں کی فکری میراث کو اجاگر کیا۔ انھوں نے بھارت کے علم، روایات اور سائنسی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے عظیم سنتوں، آچاریوں اور اسکالرز کی حکمت اور تحقیق کا اعتراف کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ گیان بھارتم مشن کے ذریعے ان وراثتوں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس مشن کے لیے تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سری نارائن گرو اور گاندھی جی کے درمیان بات چیت کی صد سالہ تقریب کے اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 24th, 11:30 am
آج یہ مقام ملک کی تاریخ کے ایک بے مثال واقعے کو یاد کرنے کا گواہ بن رہا ہے۔ ایک ایسا تاریخی لمحہ، جس نے نہ صرف ہماری آزادی کی تحریک کو ایک نئی سمت دی، بلکہ آزادی کے مقصد کو، آزاد بھارت کے خواب کو ایک ٹھوس معنی دیے۔آج سے 100 سال پہلے شری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کی وہ ملاقات آج بھی اُتنی ہی متاثر کن ہے، اُتنی ہی موزوں ہے۔ 100 سال قبل ہونے والی وہ ملاقات، سماجی ہم آہنگی کے لیے،وکست بھارت کے اجتماعی اہداف کے لیے، آج بھی ایک عظیم توانائی کا ذریعہ ہے۔اس تاریخی موقع پر میں شری نارائن گرو کے چرنوں میں پرنام کرتا ہوں۔ میں گاندھی جی کو بھی اپنی عقیدت پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی بات چیت کی صد سالہ تقریب سے خطاب
June 24th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہندوستان کے دو عظیم ترین روحانی اور اخلاقی رہنماؤں سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے احتراماً مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ پنڈال ملکی تاریخ میں ایک بے مثال لمحے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک تاریخی واقعہ تھا جس نے ہماری تحریک آزادی کو نئی سمت دی، آزادی کے مقاصد اور آزاد ہندوستان کے خواب کو ٹھوس معنی دیا۔ وزیر اعظم نے کہا جناب نریندر مودی نے کہا - ‘‘سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان ملاقات جو 100 سال پہلے ہوئی تھی آج بھی متاثر کن اور متعلقہ ہے، اور سماجی ہم آہنگی اور ترقی یافتہ ہندوستان کے اجتماعی مقاصد کے لیے توانائی کے ایک طاقتور ذریعہ کے طور پر کام کرتی ہے’’۔ اس تاریخی موقع پر انہوں نے سری نارائن گرو کے قدموں پر سلام پیش کیا اور مہاتما گاندھی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔احمد آباد کے بی رام کرشن مٹھ میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کئے گئے خطاب کا متن
December 09th, 01:30 pm
پرم شردھیہ شریمت سوامی گوتمانند جی مہاراج، ملک اور بیرون ملک سے تشریف لائے ہوئے رام کرشن مٹھ اور مشن کے معزز سنتوں، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، اس پروگرام سے وابستہ دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات میں رام کرشن مٹھ کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا
December 09th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے رام کرشن مٹھ کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب مودی نے بھارت اور بیرون ملک سے آنے والے رام کرشن مٹھ اور مشن کے معزز سنتوں، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل اور دیگر معززین کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ جناب مودی نے دیوی شاردہ، گرو دیو رام کرشن پرم ہنس اور سوامی وِویکانند کے تئیں بھی اپنے احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام سوامی پریمانند مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے اور ان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔پہلے بین الاقوامی سولر فیسٹیول کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کا متن
September 05th, 11:00 am
معزز شخصیات، معزز مہمان حضرات اور میرے عزیز دوستو، آپ سب کو میری نیک خواہشات ۔ مجھے پہلے بین الاقوامی سولر فیسٹیول میں آپ سب کا استقبال کرتے ہوئےبے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں اس شاندار اقدام کے لیے بین الاقوامی سولر الائنس کو مبارکباد دیتا ہوں۔