کابینہ نے اتر پردیش میں نیشنل ہائی وے-19 اور وارانسی رنگ روڈ کے درمیان ہائبرڈ اینوٹی ماڈل ( ایچ اے ایم ) کے تحت، 14447.64 کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری لاگت سے 6 لین والے گرین فیلڈ ایلیویٹڈ کاریڈور، ریمپس/لوپس اور فٹ اوور برج کی تعمیر کو منظوری دی

July 15th, 04:53 pm

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی نے آج اتر پردیش میں وارانسی شہر کے ٹریفک کو کم کرنے کے لیے دریائے گنگا کے کنارے کنیکٹیویٹی کے ساتھ نیشنل ہائی وے-19 ( این ایچ – 19 ) اور وارانسی رنگ روڈ کے درمیان ایک لنک/کنیکٹر کاریڈور کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ 46.039 کلومیٹر طویل یہ منصوبہ، جس میں چھ لین کا ایلیویٹڈ مین کیریج وے، ایک شاندار کیبل اسٹیڈ برج، ایک ایکسٹرا ڈوزڈ فٹ اوور برج اور میجر برج ، لوپس، ریمپس، لنک روڈز اور سروس روڈز شامل ہیں، ہائبرڈ اینوٹی ماڈل ( ایچ اے ایم ) کے تحت نافذ کیا جائے گا ، جس کی مجموعی سرمایہ کاری لاگت 14,447.64 کروڑ روپے ہے، جس میں این ایچ ( او ) کے تحت 6,037.85 کروڑ روپے کی سول تعمیراتی لاگت (بشمول یوٹیلیٹی شفٹنگ، بغیر جی ایس ٹی) اور 541.11 کروڑ روپے کی اراضی کے حصول کی لاگت شامل ہے۔

کابینہ نے اتر پردیش میں ورُنا ندی کے کنارے 6/4 لین والے ایلیویٹڈ کوریڈور اور اس کے ریمپ/لوپس کو ہائبرڈ اینیوٹی ماڈل پر 10,998.32 کروڑ روپے کی کل سرمایہ جاتی لاگت سے تیار کرنے کی منظوری دی

July 15th, 04:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج اتر پردیش کے وارانسی شہر میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لیے این ایچ-31 اور دریائے ورُنا کے ساتھ وارانسی رنگ روڈ کو جوڑنے والے 43.218 کلومیٹر طویل لنک/کنیکٹر کوریڈور کی ترقی کو منظوری دے دی ہے ۔ اس پروجیکٹ میں 6/4 لین والی بنیادی طور پر ایلیویٹڈ کوریڈور شامل ہے ، جس میں مین کیریج وے ، فلائی اوور ، لوپس ، ریمپ اور سروس روڈ شامل ہیں، اور اسے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے ذریعہ ہائبرڈ اینیوٹی ماڈل (ایچ اے ایم) کے تحت لاگو کیا جائے گا جس کی کل سرمایہ لاگت 10,998.32 کروڑ روپے ہے ، جس میں شہری تعمیر کی لاگت 4,565.33 کروڑ روپے اور اراضی کے حصول کی لاگت 934.91 کروڑ روپے ہے ۔

کابینہ نےوارانسی –پنڈت دین دیال اُپادھیائے ملٹی ٹریکنگ کی تعمیر کو منظوری دی، جس میں دریائے گنگا پر ایک نیا ریل، نیز سڑک اور پُل شامل ہے۔ اِس کا مقصد کنیکٹویٹی کی سہولت فراہم کرنا ، نقل و حرکت میں آسانی کی سہولت بہم پہنچانا، لاجسٹک لاگت کو کم سے کم کرنا ، تیل کی درآمدات میں کمی لانا اور کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو کم کرنا ہے

October 16th, 03:18 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ریلوے کی وزارت کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی، جس کی مجموعی تخمینہ لاگت 2642 کروڑ روپے (تقریباً) ہے۔ مجوزہ ملٹی-ٹریکنگ پروجیکٹ سے آپریشنز میں آسانی ہوگی اور جامع کی صورتحال میں کمی آئے گی۔ جس سے انڈین ریلویز کے سب سے زیادہ مصروف سیکشنوں پر درکار بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی کی ضرورت کی تکمیل ہوگی۔ یہ پروجیکٹ اترپردیش میں وارانسی اور چندولی اضلاع کا احاطہ کرے گی۔