اتراکھنڈ کے ضلع الموڑہ میں پیش آنے والے بس حادثے میں جانی نقصان پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت
December 30th, 12:37 pm
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ کے ضلع الموڑہ میں پیش آنے والے بس حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ۔دہرادون میں اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 09th, 01:00 pm
دیوبھومی اتراکھنڈ کا میرا بھے- بندھوں، دیدی- بھُلیوں، دانا- سیانوں۔ آپ سبو کیں، میر نمسکار، پئے لاگ، سیوا سوندھی۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب
November 09th, 12:30 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے 8140 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے دیوبھومی اتراکھنڈ کے عوام کو مبارکباد دی اور ان سب کے لیے اپنے دلی جذبات، احترام اور خدمت کے جذبے کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم کی ریاست اتراکھنڈ کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد
November 09th, 09:05 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ ریاست کے قیام کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر اتراکھنڈ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعظم 9 نومبر کو دہرادون جائیں گے
November 08th, 09:26 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی دہرادون کا دورہ کریں گے اور 9 نومبر کو دوپہر 12:30 بجے کے قریب اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع کی مناسبت سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم نے دہرادون کا دورہ کیا اور اتراکھنڈ میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے جائزہ میٹنگ کی
September 11th, 06:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 11؍ستمبر 2025 کو دہرادون کا دورہ کیا اور اتراکھنڈ میں سیلاب کی صورتحال نیزبادل پھٹنے ، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا ۔وزیر اعظم 11 ستمبر کو یوپی اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے
September 10th, 01:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 ستمبر کو اتر پردیش اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گےوزیر اعظم نے اتر کاشی کے دھرالی میں پیش آئے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا
August 05th, 04:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترکاشی کے دھرالی میں حادثے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے حادثے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کی تندرستی اور صحت مندی کے لیے بھی دعا کی۔وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے ہری دوار میں مچی بھگدڑ کی وجہ سے ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا
July 27th, 12:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، اتراکھنڈ کے ہری دوار میں واقع منسا دیوی مندر کے راستے میں مچی بھگدڑ میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیاہے۔’من کی بات‘ کی 124 ویں قسط (27.07.2025) میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 27th, 11:30 am
’من کی بات‘ میں ایک بار پھر ہم ملک کی کامیابیوں، ہم وطنوں کی کامیابیوں کے بارے میں بات کریں گے ۔ پچھلے کچھ ہفتوں میں، چاہے وہ کھیل ہو، سائنس ہو یا ثقافت، بہت کچھ ہوا ہے جس پر ہر بھارتی کو فخر ہے۔ حال ہی میں شوبھانشو شکلا کی خلا سے واپسی کو لے کر ملک میں کافی بحث ہوئی تھی۔ جیسے ہی شوبھانشو زمین پر بحفاظت اترے، لوگ اچھل پڑے، ہر دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پورا ملک فخر کے جذبے سے معمور ہواا ٹھا تھا۔ مجھے یاد ہے، جب اگست 2023 میں چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ ہوئی تھی، تو ملک میں ایک نیا ماحول پیدا ہوا تھا۔ بچوں میں سائنس اور خلا کے بارے میں ایک نیا تجسس بھی پیدا ہوا ہے۔ اب چھوٹے چھوٹے بچے کہتے ہیں: ہم بھی خلا میں جائیں گے، ہم بھی چاند پر اتریں گے اور خلائی سائنسدان بنیں گے۔وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں سڑک حادثے میں جانوں اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا
July 15th, 10:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں سڑک حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہرایک مہلوکین کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
July 14th, 07:08 pm
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔مورخہ 25مئی 2025 کو ’من کی بات‘کی 122 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 25th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، غصے سے بھرا ہوا اور پرعزم ہے۔ یہ آج ہر بھارتی کا عزم ہے، ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔’آپریشن سندور‘ کے دوران ہماری افواج نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس نے ہر بھارتی کا سر اونچا کر دیا ہے۔ ہماری افواج نے جس درستگی کے ساتھ سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا وہ حیرت انگیز ہے۔’آپریشن سندور‘ نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نیا اعتماد اور جوش دیا ہے۔کیرالہ کے ترواننت پورم میں ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو ملک کے نام وقف کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
May 02nd, 02:06 pm
آج بھگوان آدی شنکراچاریہ کا یوم پیدائش ہے۔ تین سال پہلے ستمبر میں، مجھے ان کی جائے پیدائش کھیترام جانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے پارلیمانی حلقہ کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں آدی شنکراچاریہ جی کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ مجھے اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ جی کے دیوی مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔ اور آج دیو بھومی اتراکھنڈ میں کیدارناتھ مندر کے دروازے کھل گئے ہیں۔ کیرالہ سے آکر آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف کونوں میں خانقاہیں قائم کرکے ملک کے شعور کو بیدار کیا۔ میں اس پروقار موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ میں 8,800 کروڑ روپے کی ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو قوم کے نام وقف کیا
May 02nd, 01:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں 8,800 کروڑ روپے مالیت کی ویزنجم انٹرنیشنل ڈیپ واٹر ملٹی پرپز سی پورٹ (بین الاقوامی گہرے سمندر کی کثیر مقصدی بندرگاہ) کو قوم کے نام وقف کیا۔بھگوان آدی شنکراچاریہ کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ تین سال قبل ستمبر میں انہیں آدی شنکراچاریہ کی قابل احترام جائے پیدائش کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آدی شنکراچاریہ کا شاندار مجسمہ ان کے پارلیمانی حلقے کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تنصیب آدی شنکراچاریہ کی بے پناہ روحانی حکمت اور تعلیمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ انہیں اتراکھنڈ کے مقدس کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک اور خاص موقع ہے، کیونکہ کیدارناتھ مندر کے کپاٹ عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف حصوں میں مٹھ قائم کیے، جس سے ملک کا شعور بیدار ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کوششوں نے ایک متحد اور روحانی طور پر روشن خیال بھارت کی بنیاد رکھی۔اتراکھنڈ کے گورنر کی وزیر اعظم سے ملاقات
March 19th, 02:27 pm
اتراکھنڈ کے گورنر ، لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ (ریٹائرڈ) نےآج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔وزیراعظم کا اُتراکھنڈ کے ہرشل میں ونٹر ٹورزم پروگرام سے خطاب کا متن
March 06th, 02:07 pm
یہاں کے توانائی سے بھرپور وزیر اعلیٰ، میرے چھوٹے بھائی پشکر سنگھ دھامی جی، مرکزی وزیر جناب اجے ٹمٹا جی، ریاست کے وزیر ستپال مہاراج جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور بھارتی جنتا پارٹی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ جی، پارلیمنٹ میں میری ساتھی مالا راج لکشمی جی، رکن اسمبلی سوریش چوہان جی، تمام معزز افراد، بھائیوں اور بہنوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے ہرسل میں سرمائی سیاحتی پروگرام سے خطاب کیا
March 06th, 11:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے ہرسل میں ٹریک اور بائیک ریلی کو جھنڈی دکھانے کے بعد سرمائی سیاحت کے پروگرام میں شرکت کی ۔ انہوں نے مکھوا میں ماں گنگا کی سرمائی قیام گاہ پر پوجا اور درشن بھی کیا ۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مانا گاؤں میں پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اس بحران کے وقت یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں ، جس نے متاثرہ خاندانوں کو بے پناہ طاقت فراہم کی ہے ۔کابینہ نے پروت مالا پر یوجنا کے تحت اتراکھنڈ ریاست میں روپ ویز ڈیولپمنٹ کے قومی پروگرام کے تحت گووندگھاٹ سے ہیم کنڈ صاحب جی (12.4کلومیٹر) کے روپ ویز پروجیکٹ کی ترقی کو منظوری دی ہے
March 05th, 03:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے گووند گھاٹ سے ہیم کنڈ صاحب تک جی 12.4 کلو میٹر کے روپ ویز کی تعمیر کےپروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ یہ پروجیکٹ 2730.13 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ ڈیزائن، تعمیر، مالیات استعمال کرنے اور منتقل کرنے (ڈی بی ایف او ٹی) کرنے کے ساتھ مکمل کیاجائے گا۔کابینہ نے نیشنل روپ وے ڈیولپمنٹ پروگرام – پروت مالا پروجیکٹ کے تحت ریاست اتراکھنڈ میں سون پریاگ سے کیدارناتھ (12.9 کلومیٹر) تک روپ وے پروجیکٹ کی ترقی کو منظوری دی
March 05th, 03:05 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے سون پریاگ سے کیدارناتھ (12.9 کلومیٹر) تک 12.9 کلومیٹر کے روپ وے پروجیکٹ کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے ۔ اس پروجیکٹ کو ڈیزائن ، بلڈ ، فنانس ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) موڈ پر تیار کیا جائے گا ، جس کی کل سرمایہ جاتی لاگت 4081.28 کروڑ روپے ہوگی۔