وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر عالمی رہنماؤں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا
June 10th, 11:50 pm
وزیراعظم نے مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمنائیں بھیجنے پر عالمی رہنماؤں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ان مبارکبادیوں سے بے حد متاثر ہو کر انہوں نے کہا کہ بھارت کی خدمت کرنا اور ملک کی ترقی کے سفر میں اپنا تعاون کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔عوام کے بھروسے کو اپنی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے، وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ وہ 'وِکْسِت بھارت' کے خواب کو سچ کرنے، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امیدوں کو پورا کرنے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اور بھی زیادہ لگن اور محنت سے کام کریں گے۔وزیر اعظم کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کال موصول ہوئی ، با ت چیت کے دوران باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور مغربی ایشیا اور آبنائے ہرمز پر تبادلہ خیال کیاگیا
April 14th, 10:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو امریکی صدر ڈوناsلڈ ٹرمپ کا فون آیا ۔امریکہ کے صدر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو فون کیا اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
March 24th, 08:48 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج امریکہ کے صدر جناب ڈونالڈ جے ٹرمپ کا فون آیا۔مغربی ایشیا میں جاری جنگ پر راجیہ سبھا میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 24th, 02:05 pm
مغربی ایشیا میں جاری جنگ اور اس سے پیدا شدہ صورتحال سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔ میں آج پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کے سامنے اور ملک کے عوام کے سامنے ان نہایت مشکل حالات پرحکومت کے موقف کو پیش کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ مغربی ایشیا میں جاری اس جنگ کو تین ہفتے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ اس جنگ نے پوری دنیا میں شدید توانائی کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ ہندوستان کے لیے بھی یہ صورتحال تشویشناک ہے۔اس جنگ سے ہمارے تجارتی راستے متاثر ہو رہے ہیں ۔ اس سے پٹرول، ڈیزل، گیس اور کھاد جیسی ضروری اشیاء کی معمول کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ خلیجی ممالک میں تقریباً ایک کروڑ بھارتی مقیم ہیں، وہاں کام کرتےہیں۔ ان کی زندگی اور روزگار کی حفاظت بھی ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑی تشویش ہے۔ آبنائے ہرمز میں دنیا کے کئی جہاز پھنسے ہوئے ہیں، ان میں بڑی تعداد میں ہندوستانی عملہ بھی شامل ہے۔ یہ بھی ہندوستان کے لئے ایک بڑی تشویش کی بات ہے۔ ایسی مشکل صورتحال میں ضروری ہے کہ ہندوستان کی پارلیمنٹ کے اس ایوان بالا سے امن اور مکالمے کی متحد آواز پوری دنیا میں جائے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ پر راجیہ سبھا سے خطاب کیا
March 24th, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے تناظر میں حکومت کا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ جنگ، جو تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے، اس نے توانائی کا ایک سنگین عالمی بحران پیدا کر دیا ہے جس کےہندوستان پرگہرے اثرات باعث تشویش ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جنگ ہندوستان کے تجارتی راستوں میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے اور پٹرول، ڈیزل، گیس اور کھاد جیسی ضروری اشیاء کی معمول کی فراہمی کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تقریباً ایک کروڑ ہندوستانی شہری خلیجی ممالک میں رہتے اور کام کرتے ہیں، اس لیے ان کی سلامتی اور روزگار ہندوستان کے لیے نہایت اہم تشو یش کا باعث ہے۔اے آئی کی کامیابیوں سے لے کر ٹی 20 ورلڈ کپ تک، پی ایم مودی نے من کی بات میں ہندوستان کے عروج کو دکھایا
February 22nd, 11:30 am
اس مہینے کی من کی بات میں، پی ایم مودی نے دہلی میں منعقدہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں اپنے تجربات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بہت سے اہم موضوعات پر بات کی جیسے ہندوستانی نژاد کرکٹرز، اعضاء کا عطیہ، دریائی تہوار، ڈیجیٹل سیفٹی، پریکشا پہ چرچا اور بہت کچھ۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ 23 فروری کو راشٹرپتی بھون میں 'راجی اتسو' منایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ناری شکتی کے ساتھ ان کے گہرے تعلق کو نوٹ کرتے ہوئے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے للیتا جی کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم کی صدر ٹرمپ سے گفتگو
February 02nd, 11:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صدر ٹرمپ سے بات کی۔ جناب مودی نے ہندوستانی مصنوعات پر محصولات کو 18 فیصد تک کم کرنے کے شاندار اعلان کے لیے ہندوستان کے 1.4 بلین عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے ایل وی ایم3-ایم6 کے ذریعےبلیو برڈ بلاک-2 کی کامیاب لانچ پر خلائی سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی
December 24th, 10:04 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ایل وی ایم3-ایم6 لانچ وہیکل کے ذریعےبیلوبرڈ بلاک-2 کے کامیاب لانچ پر خلائی سائنس دانوں اور انجینئر وں کو مبارکباد دی ہے۔ بلیو برڈ بلاک-2 امریکہ کا خلائی طیارہ ہے اوریہ اب تک کا سب سے بھاری سیٹلائٹ ہے جسے ہندوستانی سر زمین سے اس کے مطلوبہ مدار میں پہنچایاگیا ہے۔ہندوستان-اردن کاروباری اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے بیان کا متن
December 16th, 12:24 pm
دنیا میں کئی ممالک کی سرحدیں ملتی ہیں ، کئی ممالک کے بازاربھی ملتے ہیں ۔ لیکن ہندوستان اور اردن کے درمیان تعلقات ایسے ہیں، جہاں تاریخی اعتماد اور مستقبل کے اقتصادی مواقع ایک ساتھ ملتے ہیں ۔ہند–اردن بزنس فورم سے وزیراعظم اور عزت مآب شاہ عبداللہ دوم کاخطاب
December 16th, 12:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور عزت مآب شاہ عبداللہ دوم نے آج عمان میں ہند–اردن بزنس فورم سے خطاب کیا۔ اس فورم میں قابل احترام شہزادۂ ولی عہد حسین اور اردن کے وزیرِ تجارت و صنعت اور وزیرسرمایہ کاری نے بھی شرکت کی۔ عزت مآب شاہ اور وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار سے کاروبار روابط میں اضافے کی اہمیت کو تسلیم کیا اور دونوں جانب کے صنعت کار رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ موجودہ صلاحیتوں اور مواقع کو ترقی اور خوشحالی میں تبدیل کریں۔ عزت مآب نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اردن کے آزاد تجارتی معاہدے اور ہندوستان کی معاشی قوت کو یکجا کر کے جنوبی ایشیا اور مغربی ایشیا اور اس سے آگے تک ایک اقتصادی راہداری قائم کی جا سکتی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی
December 11th, 08:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر عزت مآب جناب ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات کی۔وزیراعظم نے یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ؛ خطے میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کی
October 13th, 07:59 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دو سال سے زیادہ کی قید کے بعد تمام یرغمالیوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رہائی ان کے اہل خانہ کی ہمت، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں اور وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے عزم کو خراج تحسین ہے۔ہندوستان میں امریکہ کے نامزد سفیر جناب سرجیو گور کی وزیر اعظم سے ملاقات
October 11th, 11:58 pm
ہندوستان میں امریکہ کے نامزد سفیر جناب سرجیو گور نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے غزہ امن منصوبہ کی کامیابی پر صدر ٹرمپ کو مبارکباد دی
October 09th, 09:31 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کی اور غزہ کے تاریخی امن منصوبے کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔وزیراعظم نے غزہ تنازع پر صدر ٹرمپ کے امن اقدام کا خیرمقدم کیا
September 30th, 09:19 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ کے غزہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیر اعظم 25 ستمبر کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں شرکت کریں گے
September 24th, 06:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 ستمبر کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں شام 6:15 بجے ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں شرکت کریں گے ۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔وزیراعظم ہند نے امریکہ کے شہر ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب کے باعث جانوں کے ضیاں پر افسوس کا اظہار کیا
July 06th, 12:06 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے ٹیکساس شہر میں آئے ہوئے تباہ کن سیلاب میں قیمتی جانوں، خصوصاً بچوں کے ضیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے ہندوستان ، ہنگری ، پولینڈ اور امریکہ کے خلابازوں کو لے جانے والے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ کا خیر مقدم کیا
June 25th, 01:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان ، ہنگری ، پولینڈ اور امریکہ کے خلابازوں کو لے جانے والے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ کا خیر مقدم کیا ۔ جناب نریندرمودی نے ہندوستانی خلاباز دستہ کے کپتان شبھانشو شکلا کو نیک خواہشات بھی پیش کیے، جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے ہندوستانی خلاباز بننے کی راہ پر روانہ ہوئے ہیں۔وزیر اعظم نے مسٹر جو بائیڈ ن کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کی
May 19th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق امریکی صدر مسٹر جو بائیڈن کی ناسازی طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔جناب نریندرمودی نے مزید کہا ‘‘ہماری ہمدردیاں ڈاکٹر جل بائیڈن اور خاندان کے ساتھ ہیں’’۔وزیر اعظم نے امریکہ کے نائب صدر اور ان کے اہل خانہ کی میزبانی کی
April 21st, 08:56 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے نائب صدر عزت مآب جے ڈی وینس کے ساتھ خاتون دوئم محترمہ اوشا وینس ، ان کے بچوں اور امریکی انتظامیہ کے سینئر اراکین سے ملاقات کی ۔