وزیر اعظم نے رائے پور میں پولیس کے ڈائرکٹر جنرلس / انسپکٹر جنرلس کی 60ویں کل ہند کانفرنس کی صدارت کی
November 30th, 05:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رائے پور میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں پولیس کے ڈائرکٹر جنرلس/انسپکٹر جنرلس کی 60ویں کل ہند کانفرنس میں شرکت کی۔ اس سہ روزہ کانفرنس کا موضوع ہے ’وکست بھارت: سلامتی کے زاویے‘۔وزیر اعظم 9 نومبر کو دہرادون جائیں گے
November 08th, 09:26 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی دہرادون کا دورہ کریں گے اور 9 نومبر کو دوپہر 12:30 بجے کے قریب اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع کی مناسبت سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔Manipur is the crown jewel adorning the crest of Mother India: PM Modi in Imphal
September 13th, 02:45 pm
At the inauguration of projects worth over ₹1,200 crore in Imphal, PM Modi said a new phase of infrastructure growth has begun in Manipur. He noted that women empowerment is a key pillar of India’s development and Atmanirbhar Bharat, a spirit visible in the state. The PM affirmed his government’s commitment to peace and stability, stressing that return to a normal life is the top priority. He urged Manipur to stay firmly on the path of peace and progress.PM Modi inaugurates multiple development projects worth over Rs 1,200 crore at Imphal, Manipur
September 13th, 02:30 pm
At the inauguration of projects worth over ₹1,200 crore in Imphal, PM Modi said a new phase of infrastructure growth has begun in Manipur. He noted that women empowerment is a key pillar of India’s development and Atmanirbhar Bharat, a spirit visible in the state. The PM affirmed his government’s commitment to peace and stability, stressing that return to a normal life is the top priority. He urged Manipur to stay firmly on the path of peace and progress.وزیر اعظم 13 سے 15 ستمبر تک میزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے
September 12th, 02:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 سے 15 ستمبر تک میزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے۔بھارت سنگاپور کا مشترکہ بیان
September 04th, 08:04 pm
جمہوریہ سنگاپور کے وزیر اعظم جناب لارنس وونگ کے جمہوریہ ہند کے سرکاری دورے کے موقع پر بھارت اور سنگاپور کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے روڈ میپ پر مشترکہ بیانسنگاپور کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کےخطاب کا متن
September 04th, 12:45 pm
عہدہ سنبھالنے کے بعد ، ہندوستان پہلی بار آنے پر میں وزیراعظم وانگ کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ دورہ اس تناظر میں بھی خاص ہے ، کیونکہ اس سال ہم اپنے تعلقات کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔وزیر اعظم 25-26 اگست کو گجرات کا دورہ کریں گے
August 24th, 01:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 سے 26 اگست کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ 25 اگست کو شام تقریباً 6 بجے احمد آباد کے کھودال دھام گراؤنڈ میں 5,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کو وقف کریں گے۔ وہ ایک عوامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔وزیر اعظم 22 اگست کو بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے
August 20th, 03:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 اگست کو بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ وہ صبح تقریباً 11 بجے بہار کے گیا میں تقریباً 13,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ وہ دو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا ئیں گے اورایک جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے بعد، وہ دریائے گنگا پر آنٹا – سمریا پل پروجیکٹ کا دورہ کریں گے اوراس کا افتتاح کریں گے۔یو ای آر۔ 11 اور دوارکا ایکسپریس وے کے دہلی سیکشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 17th, 12:45 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی نتن گڈکری جی، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی جی، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ جی، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جی، یونین کونسل میں میرے ساتھی، اجے ٹمٹا جی، ہرش ملہوترا جی، دہلی اور ہریانہ کے ممبران پارلیمنٹ،موجود وزرا،دیگر عوامی نمائندے، اورمیرے پیارے بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 11,000 کروڑ روپے کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
August 17th, 12:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روہنی، دہلی میں تقریباً 11,000 کروڑ روپے کی مشترکہ لاگت کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مقام کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے کا نام’دوارکا‘ ہے اور یہ پروگرام روہنی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے جنم اشٹمی کے تہوار کے جذبے کو اجاگر کیا اور اس اتفاق کا ذکرکیا کہ وہ خود دوارکادھیش کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ پورا ماحول بھگوان کرشن کے جوہر سے گہرا ہو گیا ہے۔کرناٹک کے بنگلورو میں مختلف میٹرو پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 10th, 01:30 pm
کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت جی، وزیر اعلیٰ سدارمیا جی، مرکز میں میرے ساتھی، منوہر لال کھٹر جی، ایچ ڈی کمار سوامی جی، اشونی ویشنو جی، وی سومنا جی، محترمہ شوبھا جی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار جی، کرناٹک حکومت میں وزیر بی سریش جی، قائد حزب اختلاف آر اشوک جی، ایم پی تیجسوی سوریا جی، ڈاکٹر منجوناتھ جی، ایم ایل اے وجیندر یدی یورپا جی، اور کرناٹک کے میرے بھائیو اور بہنو،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے بنگلورو میں تقریباً 22,800 کروڑ روپے کے میٹرو پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
August 10th, 01:05 pm
وزیراعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شہر بنگلورو میں تقریباً 7,160 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی بنگلور میٹرو کی ایلو لائن کا افتتاح کیا اور 15,610 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت والے بنگلور میٹرو فیز-3 پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بنگلورو کے کے ایس آر ریلوے اسٹیشن پر تین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی انہیں اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ کرناٹک کی ثقافت کی دولت، اس کے لوگوں کی محبت اور کنڑ زبان کی مٹھاس کو اجاگر کرتے ہوئے، جو دل کو گہرائی سے چھوتی ہے، جناب مودی نے بنگلورو کی سرپرست دیوی انمما تائی کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنی بات شروع کی۔ انہوں نے یاد کیا کہ صدیوں پہلے ندپربھو کیمپی گوڑا نے بنگلورو شہر کی بنیاد رکھی تھی، اور ان کا وژن ایک ایسا شہر تھا جو روایت سے جڑا ہو اور ترقی کی نئی بلندیوں کو بھی چھوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بنگلورو نے ہمیشہ اس جذبے کے ساتھ زندگی بسر کی اور اسے محفوظ رکھا اور آج بنگلورو اسی خواب کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔وزیراعظم 2 اگست کو وارانسی کا دورہ کریں گے
July 31st, 06:59 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 2 اگست کو صبح 11 بجے وارانسی، اترپردیش میں تقریبا 2200 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔گاندھی نگر میں گجرات کی شہری ترقی کی کہانی کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 27th, 11:30 am
اسٹیج پر موجود گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، یہاں کے مقبول وزیراعلی بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکز میں کابینہ کے میرے ساتھی منوہر لال جی، سی آر پاٹل جی، گجرات سرکار کے دیگر وزرا، ممبران پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور گجرات کے کونے کونے سے یہاں موجود میرے پیارے بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کی شہری ترقی کی داستان کے 20 سال مکمل ہونے پر تاریخی تقریبات سے خطاب کیا
May 27th, 11:09 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں گجرات کی شہری ترقی کی داستان کے 20 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ‘‘شہری ترقی کا سال 2025’’ کا آغاز کیا، جو ‘‘شہری ترقی کا سال 2005’’ کے 20 سال مکمل ہونے کی یادگار ہے۔وزیر اعظم 26 اور 27 مئی کو گجرات کا دورہ کریں گے
May 25th, 09:14 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 اور 27 مئی کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ دہود جائیں گے اور صبح کے تقریباً 11:15 بجے قوم کو ایک لوکوموٹیو مینوفیکچرنگ پلانٹ وقف کرنے کے علاوہ ایک الیکٹرک گاڑی کو روانہ کریں گے۔ اس کے بعد، وہ دہود میں تقریباً 24,000 کروڑ روپے کی لاگت سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ٹی وی 9 سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
March 28th, 08:00 pm
ٹی وی 9 نیٹ ورک میں علاقائی ناظرین کی بڑی تعداد ہے۔ اور اب TV9 کا عالمی آڈینس بھی تیار ہو رہا ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں بہت سے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی باشندے خاص طور پر براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ میں یہاں سے بہت سے ممالک کے لوگوں کو بھی دیکھ رہا ہوں، وہ وہاں سے ویو کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے، میں سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہاں نیچے اسکرین پر ، میں ہندوستان کے کئی شہروں میں بیٹھے تمام ناظرین کو برابر کے جوش و خروش سے دیکھ رہا ہوں، میری طرف سے ان کا بھی خیر مقدم ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 سے خطاب کیا
March 28th, 06:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹی وی 9 کی پوری ٹیم اور اس کے ناظرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی 9 کے ناظرین کا علاقائی حلقہ وسیع ہے، اور مزید کہا کہ اب عالمی ناظرین بھی تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن کا بھی خیرمقدم کیا اور انہیں سلام پیش کیا جنہوں نے اس تقریب سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں مابعد بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 05th, 01:35 pm
آپ سبھی کو اس اہم بجٹ ویبینار میں خوش آمدید اور مبارکباد۔ عوام، معیشت اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری – یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ترقی یافتہ بھارت کے روڈ میپ کی وضاحت کرتا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں، آپ بہت بڑے پیمانے پر اس کے اثرات دیکھ سکتے ہیں۔ لہٰذا یہ بجٹ بھارت کے مستقبل کا بلیو پرنٹ بن کر ابھرا ہے۔ ہم نے لوگوں، معیشت اور جدت طرازی کو وہی ترجیح دی ہے جو ہم نے سرمایہ کاری میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتوں کو دی ہے۔ آپ سبھی جانتے ہیں کہ صلاحیت سازی اور ٹیلنٹ کی پرورش ملک کی ترقی کے لیے سنگ بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ لہٰذا اب ترقی کے اگلے مرحلے میں ہمیں ان شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کو آگے آنا ہوگا۔ کیوں کہ یہ ملک کی معاشی کام یابی کے لیے ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہر ادارے کی کام یابی کی بنیاد بھی ہے۔